Inquilab Logo

مسافرکوپولیس اسٹیشن پہنچانے والے اوبرڈرائیورکوکمپنی نے معطل کردیا

Updated: February 09, 2020, 11:59 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

سفر کے دوران شہریت ترمیمی ایکٹ اوراس کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے تعلق سے فون پر گفتگو کرنے والے مسافر کو پولیس کے حوالے کردینے والے اوبر ڈرائیور کو جہاں کمپنی نے معطل کردیا ہے وہیں ممبئی کی بی جے پی اکائی نے اسے ’’الرٹ شہری ‘‘ کے اعزاز سے نوازا ہے۔

 اوبر ڈرائیور  روہت گوڑ اور  بی جےپی لیڈر منگل پربھات لوڈھا علامتی ایوارڈ  کے ساتھ ۔ تصویر : آئی این این
اوبر ڈرائیور روہت گوڑ اور بی جےپی لیڈر منگل پربھات لوڈھا علامتی ایوارڈ کے ساتھ ۔ تصویر : آئی این این

 ممبئی : سفر کے دوران  شہریت ترمیمی ایکٹ  اوراس کے خلاف ہونے والے مظاہروں   کے تعلق سے فون پر گفتگو کرنے  والے مسافر کو پولیس کے حوالے کردینے والے اوبر ڈرائیور کو جہاں کمپنی نے معطل کردیا ہے وہیں   ممبئی کی بی جے پی  اکائی نے اسے ’’الرٹ شہری ‘‘ کے اعزاز سے نوازا ہے۔ روہت گوڑ نامی مذکورہ ڈرائیور کے مطابق آئندہ بھی وہ ایسا ہی کریگا۔ 
  اوبر نے فی الحال  گوڑکو ۷۲؍ گھنٹوں کیلئے معطل کیا ہےا ور جانچ کررہی ہے۔ ممبئی بی جےپی کے صدر منگل  پربھات لوڈھا  سے ’ الرٹ سٹیزن‘  کا علامتی ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد گوڑ نے کہا ہےکہ’’ ایسااگر ان کے سامنے دوبارہ ہوا تو وہ دوبارہ یہی کریں گے۔‘‘ یاد رہے کہ جے پورسے تعلق رکھنے والےشاعربپادتیہ سرکار نےبدھ کو جوہو سے کرلا کیلئے اوبر  بُک کی تھی۔ دوران سفر وہ فون پر اپنے ایک ساتھی کے ساتھ سی اے اے کے خلاف  ہونے والے ملک گیر مظاہروں پرتبصرہ کر رہے تھے اوریہ بھی کہہ رہے تھے کہ وہ آزادی  پر ایک نظم لکھنے والے ہیں اور اسے وائرل کریں گے۔ کار ڈرائیور روہت گو ر بپا دتیہ سرکار کی یہ باتیںسن رہا تھا۔اس نے انہیں  ان کی منزل تک پہنچانے کے بجائے پولیس اسٹیشن پہنچادیا اور پولیس سے شکایت کی کہ یہ شخص ملک میں آگ لگانے کی بات کررہاہے،اسے اندر کردیا جائے۔    اس کی وجہ سے  پولیس نے بپا دتیہ کو کئی گھنٹوں تک پولیس اسٹیشن میں بٹھا کر رکھا،ان سے پوچھ تاچھ کی اور دیگر لوگوں کی مداخلت کے بعد کہیں جاکر ان کی رہائی عمل میں آپائی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK