Inquilab Logo

وسئی :زمین مافیا کے سرگرم ہونے کے انکشاف کے بعد ۲؍ میونسپل افسران کا تبادلہ

Updated: August 06, 2022, 8:50 AM IST | Mumbai

جن کا تبادلہ کیا گیا ہے ، ان میں خاتون اسسٹنٹ میونسپل کمشنر اور غیرقانونی تعمیرات پر نظررکھنے والا انچارج شامل ۔ شہری انتظامیہ نے اسے معمول کی کارروائی قرار دیا

2 people were killed in a rock slide incident on a pass of Vasai. (file photo)
وسئی کی ایک چال پر چٹان کھسکنے کے واقعہ میں ۲؍ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ (فائل فوٹو)

 یہاں ۱۳؍ جولائی کو ایک چال پر چٹان گرنے کے اندوہناک حادثہ کے بعد زمین مافیا سرگرم ہوگیاتھا ۔ اس تعلق سے تفتیشی رپورٹ اخبار میں شائع ہونے کے ایک ہفتے بعد وسئی ویرار سٹی میونسپل کارپوریشن (وی وی سی ایم سی) نے گزشتہ ہفتے اپنے ۲؍ افسران کا تبادلہ کردیا ۔ حالانکہ شہری انتظامیہ نے اسے معمول کی کارروائی  قرار دیا ہے لیکن سماجی رضاکاروں کا کہنا ہے کہ  یہ بے مطلب ہے۔ جن ۲؍ میونسپل افسران کا تبادلہ کیا گیا ہے ، وہ اسسٹنٹ میونسپل کمشنر نیلم نیجائی اور جونیئرانجینئر کوستمبھ تامورہیں۔
 نیلم نیجائی  کو میدھاورتک کی جگہ تعینات کیا گیا تھا۔  جونیئر انجینئر تامور، جو علاقے میں غیر قانونی تعمیرات پر نظر رکھنے کے انچارج تھے، کو سی وارڈ گارڈن ڈپارٹمنٹ میں منتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مہاراشٹر اسٹیٹ ہیومن رائٹس کمیشن نے چال مافیا سے متعلق خبر شائع ہونے کے بعد ۶؍ شہری انتظامیہ اور محکمۂ جنگلات کے افسروں سے اس بارے میں وضاحت پیش کرنے کو کہا تھا۔ 
  وسئی ویرار سٹی میونسپل کارپوریشن  کے ایڈیشنل کمشنر اجنکیا بگاڑے نے کہاکہ ’’تبادلہ ایک باقاعدہ انتظامی طریقۂ کار ہے۔‘‘
 نیلم نیجائی۱۳؍ جولائی کےچٹان کھسکنے کے معاملے میں درج کئے گئے دونوں مقدمات میں بھی شکایت کنندہ  ہیں۔ میرابھائندر وسئی ویرار کی کرائم برانچ یونٹ ۲؍ جو مذکورہ ۲؍ معاملات میں سے ایک کی تحقیقات کر رہی ہے، نے کہا کہ نیلم کی طرف سے پیش کردہ دستاویزات مکمل نہیں ہیں۔ ایک افسر نے کہاکہ ’’وہ ایک بار ہمارے سامنے پیش ہو ئی تھیں لیکن اس کے پنچنامے میں کچھ تصحیح کی ضرورت تھی۔ اس لئے ہم نے اسے واپس بھیج دیا اور مناسب دستاویزات کے ساتھ حاضر ہونے کو کہا۔ ہم دستاویزات میں کسی بھی تضاد کے متحمل نہیں ہو سکتے۔
 وسئی کے بی جے پی لیڈر منوج باروٹ نے کہاکہ ’’نیجائی ایک داغدار میونسپل افسر ہیں جن کے خلاف ماضی میں ویرار پولیس نے فرضی کمیسمینٹ سرٹیفکیٹ ( سی سی ) کا استعمال کرتے ہوئے بلڈنگ کمپلیکس کی تعمیر کا مقدمہ درج کیا تھا۔ اس کے بعد انہیں۲۰۱۵ء میںاے ایم سی  (اسسٹنٹ میونسپل کمشنر) کے عہدے سے معطل کر دیا گیا تھا۔ اس بات کی تحقیقات ہونی چاہئے کہ انہیں کس نے اور کس بنیاد پر بحال کیاتھا۔
  پال گھر ضلع  ایم این ایس کے صدر جیندر پاٹل نے الزام لگایا کہ تامور ایک قابل انجینئر نہیں ہےپھر بھی وی وی سی ایم سی کے عہدیداروں نے انہیں ایک  اہم عہدہ دیا جس کی وجہ کیا رہی ، یہ وہی جانتے ہیں۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ "تامور شہری انتظامیہ میں ایک بہت بااثر آدمی ہے۔ وہ ایسا ظاہرکرتا ہے جیسے وہ میونسپل کمشنر ہے۔‘‘ انہوں نے  الزام لگایاکہ ’’اس نے حال ہی میں  اپنے والد کے نام پر ایک اعلیٰ درجے کی کار خریدی ہے۔متعلقہ ایجنسیوں کو اس کے غیر محسوب اثاثوں کی تحقیقات کرنی چاہئے۔‘‘ 
 میونسپل افسران کے تبادلے پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس  تبادلہ کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ حالات معمول پر آنے کے بعد جلد ہی انہیں دوبارہ اسی عہدے پر لایا جائے گا۔ کم از کم  وسئی ویرار سٹی میونسپل کارپوریشن کو انہیں معطل کرنا چاہئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’’ان پر قتل کے الزام کے تحت مقدمہ درج کیا جانا چاہئے کیونکہ ان ۲؍ میونسپل افسران نے چال بنانے والے مافیا کو سرکاری اور نجی زمینوں پر غیر قانونی تعمیرات کی اجازت دی تھی۔ انہیں قانونی شکنجے سے کیوں دور رکھا گیا ہے؟‘‘

vasai Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK