Inquilab Logo Happiest Places to Work

وامن میشرام کو آرایس ایس ہیڈکوارٹر تک مارچ کی اجازت نہیں

Updated: October 06, 2022, 9:43 AM IST | ali imran | nagpure

ہائی کورٹ نے ڈسٹرکٹ کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا، مارچ کی آڑ میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کی سازش کا اندیشہ ظاہر کیاگیا، دھم چکر پریورتن دن کی مناسبت سے ناگپور کی دکشا بھومی پر ہزاروں عقیدت مندوں کی آمد کےپیش نظر بھی مارچ کی اجازت دینے سے گریز

Vaman Meshram has announced a march against the RSS today. (File Photo)
وامن میشرام نے آج آر ایس ایس کے خلاف مارچ نکالنے کا اعلان کیا ہے۔(فائل فوٹو)

بہوجن کرانتی مورچہ اور بھارت مکتی مورچہ کے صدروامن میشرام کوعدالت  نے  شہر میںآر ایس ایس کے ہیڈکوارٹر تک مارچ کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہےاور اس تعلق سےضلعی عدالت کا فیصلہ برقراررکھا ہے۔ وامن میشرام  جو بام سیف کےبھی سربراہ ہیں، گزشتہ کئی دنوں سےسنگھ کے خلاف احتجاج کی تیاری کررہے تھےاوران کا اعلان تھا کہ وہ آئین بدلنے کی سازش کے خلاف مارچ نکال کرآر ایس ایس  پر غم  وغصہ کا اظہا رکریں گے۔انہو ں نے گزشتہ روز اعلان کیاتھا کہ وہ مارچ نکال کررہیںگےچاہےپولیس انہیںگرفتارہی کرلے ۔ انہوں نے امبیڈکرکے پیروکاروں سےبڑی تعدادمیںمارچ میں شرکت کی اپیل کی تھی لیکن فی الحال عدالت نے انہیںاجازت دی ہے۔اب آج منظرنامہ صاف ہوگا کہ میشرام  اپنا اعلان کردہ مارچ نکالتے ہیں یا نہیں۔
مارچ کیلئے دوبارہ درخواست جمع کرانی ہوگی 
 بامبے ہائی کورٹ کی ناگپور بینچ نے منگل کو پولیس کمشنر کے اس حکم کو برقرار رکھاجس میں بھارت مکتی مورچہ کے قومی صدر وامن میشرام کی قیادت میں۶؍  اکتوبر کو صبح۱۱؍  بجے کڈبی چوک پر واقع بیزن باغ میدان میں’عام سبھا‘ اور آرایس ایس ہیڈ کوارٹر پر مارچ کی اجازت نہیں دی گئی۔ فیصلے میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ منتظمین۶؍ اور۹؍ اکتوبر کے علاوہ کسی اور تاریخ کو اجلاس منعقد کرنے کی اجازت حاصل کرنے کیلئے پولیس کمشنر کے دفتر میں ایک نئی درخواست جمع کر سکتے ہیں۔ بامبے  ہائی کورٹ کی ناگپور بینچ کے فاضل جج سنیل شکرے اور جسٹس گووند سانپنے یہ فیصلہ سنایا ہے۔
مارچ کی اجازت کیوں نہیں دی گئی ؟
 بھارت مکتی مورچہ کے آرایس ایس ہیڈ کوارٹر پر مارچ کے اقدام پر روک اس بنیاد پر لگائی گئی ہے کہ ناگپور کی دکشا بھومی پر لاکھوں عقیدت مندوں کے آنے کی توقع ہے، پولیس اہلکار بڑی تعداد میں اس بات کو یقینی بنانے کیلئے مصروف ہوں گے کہ انہیں کوئی تکلیف نہ پہنچے اور شہر میں امن و امان برقرار رہے۔ دکشا بھومی درشن کے بعد زیادہ تر پیروکار۶؍ اکتوبر کو کامٹھی میں ڈریگن پیلس دیکھنے جا سکتے ہیں۔ بیزن باغ میدان کامٹھی روڈ پر ہی ہے اور لا اینڈ آرڈر کا مسئلہ ہوسکتا ہے۔واضح رہے کہ امبیڈکری نظریات کی حامل تنظیم حامل بھارت مکتی مورچہ آرایس ایس نظریات کے خلاف ہے اس لئے یہ اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے احتجاج میں شریک بھارت مکتی مورچہ کارکنان راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کرنے کی سازش کرسکتے ہیں۔ منتظمین نے پیر کو پریس کانفرنس کرکے سنگھ ہیڈ کوارٹر پر مارچ کرنے کا انتباہ دیا  تھا۔ چنانچہ۶؍ اکتوبر کودسہرہ اور۹؍ ا کتوبر کو عید میلادالنبیؐ ہونے کی بنا ءپر اجلاس اور مارچ کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اس لیے یہ اجلاس کسی اور تاریخ کو بھی منعقد کیا جا سکتا ہے، اجلاس ملتوی کرنے کے لئے یہ وضاحت سینئر ایڈوکیٹ سنیل منوہر نے پولیس کی نمائندگی کرتے ہوئے عدالت کے سامنے کی۔ اس کے علاوہ ریاستی انٹیلی جنس ڈپارٹمنٹ کی ایک خفیہ رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی ہے۔ جس کو بنیاد بناکر عدالت نے یہ فیصلہ سنایا ہے۔ واضح رہے کہ آرگنائزر بھارت مکتی مورچہ نے پولیس کے متنازعہ حکم کے خلاف ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔ 
مارچ کی ا جازت نہ ملنابنیادی حقوق کی خلاف ورزی 
 ایڈوکیٹ فردوس مرزا عدالت نے منتظمین کی پیروی کرتے ہوئے عدالت سے کہا کہ اجلاس پرامن ماحول میں منعقد ہوگا اور اجلاس میں کسی قسم کا کوئی ہتھیار استعمال نہیں کیا جائے گا اس لیے اجلاس اور مارچ کو منعقد کرنے کی اجازت لینا ضرورری نہیں ہے لیکن قانون کا پابند شہری ہونے کے ناطے منتظمین نے پولیس سے اجازت طلب کی تھی۔ تاہم، پولیس نے منتظمین کی اجازت کی درخواست کو مسترد کر کے ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK