Inquilab Logo

فرنویس میرے والد انوئے نائک کی خود کشی کے معاملہ میں آواز کیوں بلند نہیں کرتے؟

Updated: March 12, 2021, 6:12 AM IST | Nadeem Asran | Mumbai

انوئے نائک کی بیٹی کی پریس کانفرنس ،بی جے پی لیڈران اور سابق وزیر اعلیٰ سے سوال کیا کہ من سکھ ہیرین کی موت تو یاد ہے ، انوئے نائیک کیوں یاد نہیں ؟

Naik Daughter
انوئے نائک کی بیٹی ادنئے اپنی والدہ اکشتا کےساتھ پریس کانفرنس کے دوران

انوئے اور کمود نائیک کی خود کشی  کے معاملے میں ۳؍ سال بعد تفتیش شروع کرنے اور خود کشی پر آمادہ کرنے کے الزام میں ارنب گوسوامی اور دیگر دو ملزمین کو گرفتار کرنے کی ستائش کرتے  ہوئے جمعرات کو انوئے کی بیٹی اور بیوی  نے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا ۔  اس میں ان کی بیٹی ادنئے نائک نے   سابق وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس سے سوال کیا کہ ’’من سکھ ہیرین کی موت پر اسمبلی میں آواز بلند کرنےاور تفتیشی افسر کیخلاف کارروائی کامطالبہ کرنے والے لیڈر نے انوئے کی خود کشی اور خاطیوں کے خلاف کیوںایوان میں آواز بلند نہیں کی ۔ ہم نہ تو دہشت گرد ہیں اور نہ شر پسند! پھر ہمیں انصاف دلانے کے لئےآواز کیوں نہیں اٹھائی جارہی   ۔‘‘
 ۲۰۱۸ءمیں اپنی والدہ کمود کے ساتھ خود کشی کرنے والے انوئے نائک کی بیوہ اکشتا نے پربھادیوی میں اپنی رہائش گاہ پر منعقد کی گئی پریس کانفرنس کے دوران یہ کہا کہ تین سال تک بی جے پی حکومت نے اس کیس کو بند رکھا جبکہ انوئے کےسوسائڈ نوٹ میں ان تمام ملزمین کا نام موجود تھا جو میرے شوہر اور میری ساس کی موت کے ذمہ دار تھے ۔‘‘ انہوںنے مہاراشٹر حکومت کے ذریعہ اس کیس کی جانچ دوبارہ شروع کرنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی نہیں چاہتی تھی کہ میرے شوہر کی موت ذمہ داروں کو سزا ملے یا  ان کے خلاف تفتیش  ہو۔ اسی لئے یہ معاملہ دبایا گیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK