Inquilab Logo

سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کیخلاف دنیا بھر میں مظاہرے

Updated: January 31, 2023, 10:58 AM IST | New York

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں سویڈش سفارتخانہ کے سامنے ہزاروں افراد کامجمع ۔ نیویارک میں سویڈش قونصل خانے کے باہر احتجاج

Indonesian citizens are chanting slogans in Jakarta. (AP/PTI)
جکارتہ میں انڈونیشیا کے شہری نعرہ لگارہےہیں۔ ( اے پی / پی ٹی آئی)

 انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ اور امریکی شہر نیویارک میں  انتہائی دائیں بازو کے سیاستداں  راسموس پالوڈان کی جانب سے سویڈن میں ترک سفارت خانے کے سامنے قرآن پاک کا نسخہ  نذر آتش کرنے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ 
  میڈیارپورٹس کے مطابق  پیر کو جکارتہ میں سویڈش  سفارتخانے کے سامنےاندونیشیا کے ہزاروں افراد جمع ہوئے جو مارچ کی شکل میں وہاں پہنچے اور نعرہ لگا یا  ۔ عالمی بر داری سے  اس طرح کی  حرکتوں کو روکنے کی  اپیل کی۔ 
 دھر  ترک شہریوں  اور امریکی مسلمانوں نے اتوار کو  نیویارک کے مین  ہٹن   میں سویڈن قونصل خانے کے نمائندہ دفتر کی جانب  مہتر  بینڈ کے ہمراہ   پیدل مارچ کیا اور وہاں  باجماعت نماز ادا کی ۔  بعدازاں تکبیر کا نعرہ لگایا۔
   مظاہرین کے ہاتھوں میں ’ہم تمام  مقدس کتابوں کا احترام کرتے  ہیں ‘، ’ بعض شہری  مہذب نہیں ہوتے ‘، ’نفرت ، نفرت کو جنم دیتی ہے‘ اور ’قرآن یا پھر انجیل کو مت جلاؤ‘ جیسی تحریروں   والے  بینرز  تھے۔ اس  دوران ترک امریکن اسٹیئرنگ کمیٹی  کے شریک چیئرمین میلیح بیکتاش نے کہا ،’’آزادی اظہار کی غلط تشریح کا سہارا لیتے ہوئے  نازیبا حرکت کرنے والے آپ کو دنیا کے ہر مقام پر دیکھنے کو ملیں گے لیکن دنیا کی اکثریت اچھے ا فراد پر مشتمل ہے اور وہی دنیا کو احسان اور بھائی چارہ  کے ساتھ رہنے کے قابل بناتے ہیں۔‘‘
 دیگر مسلم ممالک کے شہری  بھی قرآن کریم  کی بے حرمتی کے خلاف  ردِ عمل ظاہر کیا جا رہا ہے  جبکہ ترک  شہریوں نے سویڈن حکومت  کے ذریعہ کتاب کی بے حرمتی  پر’چپ سادھنے‘ اور’ غیر موزوں  بہانہ‘ بنانے کیخلاف احتجاج کیا ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK