EPAPER
اللہ رب العزت کے خصوصی فیضان کے لمحات میں سے وہ لمحات بھی ہیں جن کی گواہ شعبان المعظم کی ۱۵؍ ویں شب بنتی ہے۔ اِس کی فضیلت اس قدر ہے کہ مسلمان سال بھر اِس رات کا انتظار کرتے ہیںکیونکہ اس رات میں دعائوں کی قبولیت کا پروانہ سنایا گیا ہے۔ ایک ایسے وقت میں جبکہ پوری دنیا کورونا وائرس سے دہشت میں مبتلا ہے، اِس رات کی اہمیت اِس اعتبار سے مزید بڑھ جاتی ہے کہ اللہ پاک ہی بیماری سے شفا دینے والے ہیں؛ اس لئے یہ بہترین موقع ہوگا جب ہم پوری انسانیت کیلئے اِس وبائی مرض سے چھٹکارے کی خاطر دُعائیں مانگیں۔
April 03, 2020, 6:13 PM IST