Inquilab Logo Happiest Places to Work

eid gah

شاہی عیدگاہ مسجد تنازع: عید گاہ مسجد کے سروے پر سپریم کورٹ کی پابندی برقرار

سپریم کورٹ نے بدھ کو شاہی عیدگاہ مسجد کمپلیکس کے عدالتی نگرانی کے سروے کے کام پر روک میں توسیع کردی۔ درحقیقت، عدالت نے الہٰ آباد ہائی کورٹ کے حکم پر روک میں توسیع کر دی ہے جس میں متھرا کی شاہی عیدگاہ مسجد کمپلیکس کے عدالت کی نگرانی میں سروے کی اجازت دی گئی تھی۔

January 22, 2025, 3:45 PM IST

وی ایچ پی کے ذریعہ منعقد کی گئی تقریب میں سپریم کورٹ کے۳۰؍ سبکدوش ججوں کی شرکت

جبکہ گیان واپی مسجد اور متھرا عید گاہ پرمندروں کے دعوے کے مقدمات عدالت میں زیر سماعت ہیں وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کی جانب سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں سپریم کورٹ کے ۳۰؍ سبکدوش ججوں نے شرکت کی۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ اس تقریب میں ان کے ایجنڈے میں حائل رکاوٹوں کوقانونی طور پر دور کرنے کیلئے ججوں سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

September 10, 2024, 10:05 PM IST

گجرات: کتھلال میں معمولی سڑک حادثے کے بعد مسلمانوں کی املاک کو نقصان پہنچایا گیا

گجرات کے کتھلال بالا سینور قومی شاہراہ پر کار اور بائیک سوار کی معمولی تکرار نے فرقہ وارانہ رنگ اختیار کرلیا اور دونوں فرقہ کے عوام آمنے سامنے آگئے۔ اس تشدد کے کئی ویڈیو شیئر کئے گئے جن میں بھیڑ کو دکانوں کو نقصان پہنچاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ جبکہ کتھلال پولیس اسٹیشن کے قریب واقع عید گاہ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ علاقے میں اضافی پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

September 09, 2024, 7:31 PM IST

جودھپور:عید گاہ کے پیچھے دیوار اورگیٹ کی تعمیر پرتشدد، پتھراؤ

راجستھان کے اس شہر کے انتہائی حساس سمجھے جانے والے علاقے سور ساگر میں عیدگاہ کے پیچھے گیٹ اور دیوار تعمیرڪرنے پر ہوئے جھگڑے اور پھر صلح کے بعد جمعہ کی رات اچانک شرپسندوں کی جانب سے پتھراؤ کئے جانے پر حالات بگڑگئے۔

June 23, 2024, 8:52 AM IST

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK