EPAPER
اداکارہ شروری نے اپنی آنے والی فلم ’’یہ پریم مول لیا‘ ‘ کی تشہیری مہم کا آغاز ممبئی کے تاریخی اور معروف رائل اوپیرا ہاؤس سے کیا، جہاں فلم کے میوزک لانچ کے لیے ایک خصوصی شام کا اہتمام کیا گیا۔ شروری کے لیے یہ موقع اس لیے بھی خاص تھا کہ رائل اوپیرا ہاؤس اپنی تاریخی اہمیت کے ساتھ ساتھ موسیقی، کہانیوں اور سنیما سے جڑی یادوں کا بھی ایک اہم مرکز رہا ہے۔
September 23, 2026, 8:28 PM IST
سنیما گھروں میں ریلیز کے دو ماہ سے زائد عرصے بعد عالیہ بھٹ اور شروری کی اسپائی ایکشن فلم ’’الفا‘‘ اب او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ شیو راویل کی ہدایتکاری میں بننے والی یش راج فلمز کی اس فلم کو ناقدین اور ناظرین کی جانب سے ملا جلا ردِعمل ملا تھا۔ نیٹ فلکس نے تصدیق کی ہے کہ فلم ’’الفا‘‘ ۲۸؍ اگست کو ناظرین کے لیے دستیاب ہوگی۔
August 27, 2026, 8:09 PM IST
فلم ’’الفا‘‘ اس وقت سنیما گھروں میں شائقین کی توجہ حاصل کر رہی ہے جبکہ فلم کا نیا گانا ’’شیمپین‘‘ خاص طور پر خبروں میں ہے۔ ناظرین اس گانے میںشروَری کی زبردست توانائی، دلکش ڈانس مووز اور شاندار اسکرین پریزنس کی بھرپور تعریف کر رہے ہیں۔
July 17, 2026, 8:51 PM IST
یش راج فلمز کی اسپائی یونیورس کی نئی فلم’’الفا‘‘ نے پہلے دن ہندوستان میں ۲۵ء۹؍ کروڑ روپے کی کمائی کے ساتھ آغاز کیا، تاہم بڑے بجٹ اور اسپائی یونیورس کے معیار کے لحاظ سے اسے توقعات سے کم اوپننگ قرار دیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب ہما قریشی کی ایکشن تھریلر ’’بے بی ڈو ڈائی ڈو‘‘ ناقدین کی تعریف سمیٹنے کے باوجود ناظرین کو سنیما گھروں تک لانے میں ناکام رہی اور پہلے دن صرف ۴۰؍ لاکھ روپے نیٹ کلیکشن کر سکی۔
July 04, 2026, 4:47 PM IST
