EPAPER
سورۂ الزلزال میں فرمایا جارہا ہے کہ وہ وقت آنے والا ہے جب زمین کو خوب جھٹکے دیئے جائیں گے اور زمین اپنا سب کچھ اگل دے گی، لوگوں کے کچے چٹھے بھی زمین باہر نکال کر رکھ دے گی، جس شخص نے ذرہ برابر بھی اچھا عمل کیا ہوگا وہ اس کی جزا پائے گا اور جس نے ذرہ برابر بھی برا عمل کیا ہوگا اسے اس کی سزا ملے گی۔
March 19, 2026, 2:25 PM IST
سورۂ النازعات کا موضوع بھی قیامت اور مرنے کے بعد کی زندگی ہے۔ابتداء میں فرشتوں کی قسم کھا کر فرمایا گیا کہ اس دن یعنی قیامت کے دن (کائنات کی) ہر متحرک چیز شدید حرکت میں آجائیگی، اس دن (لوگوں کے) دل خوف و اضطراب سے دھڑکتے ہونگے۔ اس زندگی کا انکار کرنے والوں سے یہ سوال کیا گیا ہے کہ تمہیں دوبارہ پیدا کرنا زیادہ دشوار ہے یا اس وسیع وعریض کائنات کو عدم سے وجود میں لانا دشوار ہے؟ جس اللہ نے یہ کام کردیا اس کیلئے دوبارہ زندہ کرنا کیوں مشکل ہوگا؟
March 18, 2026, 2:34 PM IST
اگلی سورہ ، سورۂ جن ہے جس میں ایک خاص واقعے کی طرف اشارہ ہے۔ ایک مرتبہ سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم بازار عکاظ تشریف لے جارہے تھے، راستے میں نخلہ کے مقام پر آپؐ نے صبح کی نماز پڑھائی ، کچھ جنات اُدھر سے گزر رہے تھے۔ وہ تلاوت کی آواز سن کر رُک گئے اور غور سے سننے لگے۔ واپسی پر انہوں نے اپنی قوم سے اس واقعے کا ذکر کیا اور کہا کہ ہم نے ایک بڑا ہی عجیب قرآن سنا ہے جو راہِ راست کی طرف رہنمائی کرتا ہے اسلئے ہم اس پر ایمان لے آئے ہیں اور اب ہم ہرگز اپنے رب کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کریںگے۔
March 17, 2026, 2:37 PM IST
سورۂ الصف کی ابتداء میں اہل ایمان سے یہ سوال کیا گیا ہے کہ اے اہل ایمان تم لوگ وہ بات کیوں کہتے ہو جو کرتے نہیں ہو، اللہ کو یہ چیز سخت ناپسند ہے کہ تم وہ بات کہو جس پر عمل نہ کرو، اللہ کو وہ لوگ محبوب ہیں جواس کی راہ میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر صف بستہ کھڑے ہوجاتے ہیں۔
March 16, 2026, 2:57 PM IST
