Inquilab Logo

آرون فنچ کا ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

Updated: February 08, 2023, 12:23 PM IST | Melbourne

سو شل میڈیا پر جاری کردہ بیان میںآسٹریلیاکیلئے ۱۲؍ سال تک کھیلنے کو خوش قسمتی سے تعبیر کیا ،دنیا بھر سے ملنے والے تعاون کیلئےاظہارِ تشکر

Former Australian captain Aaron Finch
آسٹریلیا کے سابق کپتان آرون فنچ

:آسٹریلیا کے سابق کپتان آرون فنچ نے ٹی ۲۰؍ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔فنچ نے منگل کو سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہا ’’میں نے ہمیشہ آسٹریلیا کی نمائندگی کی اہمیت کو سمجھا ہے۔  میری خوش قسمتی رہی کہ  میں۱۲؍ سال تک ملک کیلئے کھیلتا رہا اور ہر لمحے سے لطف اندوز ہوا۔ میں اس سفر میں آسٹریلیا اور دنیا بھر سے ملنے والے تعاون کیلئے شکر گزار ہوں۔‘‘
 فنچ نے کہا کہ یہ جانتے ہوئے کہ میں۲۰۲۴ء میں ہونے والے اگلےٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ تک نہیں کھیلوں گا اوراب میرےلئے عہدہ چھوڑنے اور ٹیم کو اس ٹورنامنٹ کی منصوبہ بندی کیلئے  تیار کرنے کا صحیح وقت ہے۔ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل کرکٹ میںآسٹریلیا کے کامیاب ترین کپتان اور بلے باز آرون  فنچ نے اپنی ٹیم کو ٹی ۲۰؍ورلڈ کپ ۲۰۲۱ء کا خطاب دلایاتھا۔ اپنے کریئر میں انہوں نے ۱۰۳؍ ٹی ٹوینٹی  انٹرنیشنل میچ کھیلے اور۱۴۲ء۵؍ کے اسٹرائیک ریٹ  سے۳۱۲۰؍ رن بنائے۔ وہ ٹی۲۰؍ انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ اسکور(۱۷۲) بنانے والے بلے باز بھی ہیں۔آسٹریلیا میں گزشتہ سال ہونے والے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ۲۰۲۲ء میں میزبان ٹیم کے لیگ مرحلے میں  باہرہونے کے بعد فنچ کے ریٹائرمنٹ کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔آسٹریلیا کے کوچ اینڈریو میکڈونالڈ نے فنچ کو مشورہ دیا تھا کہ وہ جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہ کریں، حالانکہ بگ بیش۲۰۲۳ء  نے ان کیلئے سب کچھ صاف کر دیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا نے فنچ کے حوالے سے کہا کہ وہ ہمیشہ بگ بیش مکمل کرکے دوبارہ جائزہ لینا چاہتے تھے لیکن بی بی ایل میں ہر میچ کے بعد ان کے جسم میں درد ہورہا تھا جسے ٹھیک ہونے میں ایک یا دو دن کا وقت لگتا تھا۔قابل ذکر ہے کہ آسٹریلیا کیلئے۲۵۰؍ یکروزہ اور صرف۵؍ ٹیسٹ کھیلنے والے فنچ پہلے ہی کھیل کے دیگر دو فارمیٹس سے ریٹائر ہو چکے ہیں۔ وہ بگ بیش لیگ میں ملبورن رینیگیڈز کیلئے کھیلنا جاری رکھیں گے۔

melbourne Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK