Inquilab Logo

آسٹریلین اوپن:ارائنا سبالینکا سنگلز میں کریئر کا پہلا گرینڈ سلیم جیت کر خوشی سے سرشار

Updated: January 29, 2023, 10:59 AM IST | Melbourne

بیلاروس کی ارائنا سبالینکا نے سنیچر کو آسٹریلین اوپن کے فائنل میں قزاخستان کی ایلینا ریباکینا کو شکست دے کر کریئر کا پہلا گرینڈ سلیم خطاب جیت لیا۔

Aryna Sabalenka won her first Grand Slam title
ارائنا سبالینکا نے پہلی بار گرینڈ سلیم خطاب جیت لیا

 بیلاروس کی ارائنا سبالینکا نے سنیچر کو آسٹریلین اوپن کے فائنل میں قزاخستان کی ایلینا ریباکینا کو شکست دے کر کریئر کا پہلا گرینڈ سلیم خطاب جیت لیا۔ جیسے ہی انہوں نے کامیابی حاصل کرلی  وہ آبدیدہ ہوکر کورٹ پر لیٹ گئیں۔ 
                راڈ لیور ایرینا میں ڈھائی گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے خواتین کے سنگلز میچ میں سبالینکا نے دفاعی ومبلڈن چمپئن ریباکینا کو ۶۔۴، ۳۔۶، ۴۔۶؍سے شکست دی۔ پہلا سیٹ ہارنے کے بعد سبالینکا نے میچ میں شاندار واپسی کی اور مضبوط فور ہینڈس کھیل کر ریباکینا کے لئے میچ کو مشکل بنا دیا۔ سبالینکا نے تیسرے سیٹ میں۴۔۵؍ کی برتری حاصل کرنے کے بعد میچ پوائنٹ۳۰۔۴۰؍پر جیت لیا۔ ریباکینا نے کھیل کو۴۰۔۴۰؍ سے برابر کر دیا، اس کے باوجود یہ صرف عارضی طور پر سبالینکا کی یادگار کامیابی کو ٹال سکا۔
 ارائنا سبالینکا نے پہلی بار آسٹریلین اوپن اور گرینڈ سلیم خطاب جیتا ہے۔ اس سے قبل ان کے کریئر کی بہترین کارکردگی ومبلڈن (۲۰۲۱ء) اور یو ایس اوپن (۲۰۲۱ء،۲۰۲۲ء) میں تھی جہاں انہوں نے سیمی فائنل کا سفر طے کیا تھا۔حالانکہ سبالینکا ۲۰۲۱ء میں آسٹریلین  اوپن ویمنز ڈبلز ٹائٹل جیت چکی ہیں۔ 
 جیسے ہی انہوں نے تیسرے سیٹ میں کامیابی حاصل کی وہ کورٹ پر لیٹ گئیں اور ان کی آنکھوں سے آنسو جاری تھے۔ یہ خوشی کے آنسو تھے کیونکہ انہوں نے پہلی بار سنگلز کے کسی گرینڈ سلیم میں حریف ٹینس کھلاڑی کو مات دی تھی۔ انہوںنے پہلا سیٹ گنوا دیا تھا اس کے باوجود وہ بقیہ دونوں سیٹ میں کامیابی حاصل کرکے قزاخ کھلاڑی کو فائنل میں شکست دی۔ 
 بیلاروس کی کھلاڑی نے غیرجانبدار پرچم تلے اس ٹورنامنٹ میں شرکت کی تھی کیونکہ وہ آسٹریلین اوپن انتظامیہ نے روسی اور بیلاروسی پرچم پر پابندی عائد کی تھی۔ یوکرین پر حملہ کرنے کی پاداش میں آسٹریلین کی ٹینس فیڈریشن نے یہ قدم اٹھایا تھا۔ایسے میں سبالینکا کیلئے یہ میچ بہت مشکل تھا اور انہیں میچ جیتنے کیلئے حریف کے ساتھ ساتھ شائقین سے بھی مقابلہ کرناتھا۔ 
 ایک آسٹریلین چینل سے بات چیت کرتے ہوئے سبالینکا نے کہاکہ میں نے پہلا گرینڈ سلیم جیت لیا ہے اس پر یقین کرنےکیلئے  مجھے چند دنوں کا وقت لگے گا۔ میں اپنی فتح کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتی۔ خیال رہے کہ گزشتہ ۳؍ سیمی فائنل میں سبالینکا کو شکست ہوئی تھی۔ انہوںنے کہاکہ ٹورنامنٹ کا اختتام جذباتی انداز میں ہواہے۔ اس وقت میں بہت زیادہ خوش ہوں ۔ میں آخری میچ میں اپنے جذبات پر قابو رکھا تھا۔ حالانکہ یہ میچ بہت مشکل تھا اس کے باوجود میں نے اپنی طرف سے کامیاب کوشش کی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK