Inquilab Logo

آسٹریلین اوپن: رافیل ندال کی جدوجہد کے بعد فتح

Updated: January 17, 2023, 12:29 PM IST | Melbourne

سال کے پہلے گرینڈ سلیم کے پہلے راؤنڈ میں اسپینش کھلاڑی نے جیک ڈریپرکو ۴؍سیٹوں میں زیر کردیا

Rafael NadaI;Photo: INN
رافیل ندال ; تصویر:آئی این این

بائیس بارکے گرینڈ سلیم  چمپئن رافیل ندال نے آسٹریلین اوپن کے پہلے راؤنڈ میں جیک ڈریپر کے خلاف فتح  کےلئے پسینہ بہادیا جب کہ امریکی جیسکا پیگولا، کوکو گف اور ڈینیل کولنز نے بھی اپنے اپنے میچ جیت کر دوسرے راؤنڈ میں رسائی کی۔ تقریباً ساڑھے۳؍گھنٹے تک جاری رہنے والے میچ میں ندال نے ڈریپر کو۵۔۷، ۶۔۲، ۴۔۶، ۱۔۶؍ سے شکست دی۔
 یہ اس سال ندال کی پہلی جیت تھی۔ تھرڈ سیڈیڈ  پیگولا نے رومانیہ کی جیکولین کرسٹیان کو۰۔۶، ۱۔۶؍سے جبکہ ۷؍ویں سیڈیافتہ امریکی کھلاڑی گف نے کیٹرینا سینیاکووا کو ۱۔۶، ۴۔۶؍ سے شکست دے دی۔ گزشتہ سال کی رنر اپ، ۱۳؍ویں سیڈ کولنز نے انا کالنسکیاکو ۵۔۷، ۷۔۵، ۴۔۶؍سے شکست دی۔ پیگولا اور گف سیمی فائنل میں مقابلہ کرسکتے ہیں جبکہ کولنز چوتھے راؤنڈ میں ایگا سواتیک سے کھیل سکتی  ہیں۔
 پیگولا، جو گزشتہ دو سال سے یہاں کوارٹر فائنل تک پہنچی تھیں، انہیںجیتنے میں صرف ۵۹؍منٹ لگے۔ گزشتہ سال فرنچ اوپن کا فائنل کھیلنے والی گف کا اب سابق یو ایس اوپن چمپئن ایما راڈوکانو سے مقابلہ ہوگا۔ برطانیہ کی راڈوکانو نے جرمنی کی تمارا کورپاچ کو ۳۔۶، ۲۔۶؍سے شکست دی۔ سابق یو ایس اوپن  چمپئن  بیانکا اینڈریسکو بھی اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئیں لیکن ۲۸؍ ویں سیڈ امانڈا اینسیمووا کو مارٹا کوسٹیوک نے۳۔۶، ۴۔۶؍سے شکست دی۔ ومبلڈن رنر اپ نک کرگیوس اپنے بائیں گھٹنے کی سرجری کے باعث ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئے۔
 مردوں کے سنگلز کے پہلے راؤنڈ کے میچ میں ہیوبرٹ ہرکاسزنے پیڈرو مارٹینیز کو ۶۔۷، ۲۔۶، ۲۔۶؍ سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ ڈینیس شاپولوو نے ڈوسان لاجووچ کو ۴۔۶، ۶۔۴، ۴۔۶، ۱۔۶؍ سے ہراکر اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ فرانسس ٹیاگو نے جدوجہد کرتے ہوئے ڈینیل التمائر کو ۳۔۶، ۳۔۶، ۷۔۶، ۶۔۷؍ سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ امریکی کھلاڑی کیمرون نوری نے لوکا وین ایسچے کو ۶۔۷، ۰۔۶، ۳۔۶؍ سے شکست دے کر اگلے راؤنڈمیں جگہ بنائی۔ یونان کے کھلاڑی اسٹیفانوس ستسپاس نے کوئنٹن کو ۳۔۶، ۴۔۶، ۶۔۷؍ سے ہرادیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK