Inquilab Logo

چمپئن لیگ: آج ٹرافی کیلئے مانچسٹر سٹی اور انٹر میلان کے مابین گھمسان

Updated: June 10, 2023, 1:13 PM IST | İstanbul

یورپ کے سب سے بڑے میچ میں سٹی کی ٹیم انٹر کو زیر کرنے کیلئے بے قرار۔ پیپ گارڈیالا کی رہنمائی میں سٹی کی ٹیم تیسرا خطاب جیتنا چاہے گی

City manager Pep Guardiola
سٹی کے منیجر پیپ گارڈیالا

یوئیفا چمپئن لیگ میں سیزن کا اب تک کا سب سے بڑا میچ سنیچر کو ہونے والا ہےکیونکہ  استنبول کے اتاترک اولمپک اسٹیڈیم میں ایک تاریخی مقابلے میں انٹر میلان کا پیپ گارڈیالا کی مانچسٹر سٹی ٹیم کے ساتھ مقابلہ ہوگا۔ اس وقت مانچسٹر سٹی ٹیم زبردست فارم میں ہے اور اس نے انگلش پریمیر لیگ  اور ایف اے کپ کا خطاب پہلے ہی جیت لیاہے۔ اس کی نظر چمپئن لیگ کی شکل میں اس سیزن کے تیسرے خطاب جیتنے پر مرکوز ہے۔ 
 انٹر میلان فٹبال کلب سیری اے اسٹینڈنگ میں تیسرے نمبر پر رہا اور اس سیزن میں اب تک کافی متاثر کن رہا ہے۔ انٹر میلان فٹبال کلب نے اپنے پچھلے گیم میں تورینو کو جدوجہد کے بعد ۰۔۱؍ سے شکست دی تھی۔   اس ہفتے کے آخر میں اسی طرح کا نتیجہ حاصل کرنے کیلئے اٹلی کے مضبوط کلب کو سخت محنت کرنے کی ضرورت ہوگی۔
 دوسری طرف مانچسٹر سٹی فٹبال کلب اس سیزن میں پہلے ہی دو ٹرافی جیت چکا ہے اور سال کے آغاز سے ہی شاندار فارم میں ہے۔ سٹیزینزکے نام سے مشہور انگلش کلب  نے گزشتہ ہفتے مانچسٹر یونائٹیڈ کلب  کے خلاف ایف اے کپ جیتا تھا اور ممکنہ طور پر اس میچ میں ٹریبل جیت سکتا تھا۔
 مانچسٹر سٹی اس وقت عالمی فٹبال کی بہترین ٹیم ہے اور اس کے پاس ایک شاندار اسکواڈ ہے۔اس کے منیجرپیپ گارڈیالا نے۱۲؍ برسوں میںیوئیفا چمپئن  لیگ کی ٹرافی نہیں جیتی ہے اور اب ان کے پاس مانچسٹر سٹی کے لئے تاریخ رقم کرنے کا موقع ہے۔سٹی کی ٹیم پہلی فائنل میں پہنچی ہے۔ 
 انٹر میلان نے فائنل تک رسائی کا شاندار مقابلہ کیا ہے اور اسے فائنل میں کامیابی حاصل کرنے   کیلئے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہوگی۔ مانچسٹر سٹی کاغذ پر بہتر ٹیم ہے اور اس کھیل میں آگے بڑھتے ہوئے اس نے شاندار مظاہرہ کیاہے۔ اس کے پاس دنیا کے بہترین کھلاڑی موجود ہیں ۔جہاں تک دونوں کے درمیان  ریکارڈ کا تعلق ہے مانچسٹر سٹی اور انٹر میلان برابر کی سطح پر ہیں اور دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے جانےوالے ۲؍ میچوں میں سے ایک ایک میچ جیت چکے ہیں۔یوئیفا چمپئن  لیگ میں پچھلے ۴؍ مواقع پر انگلش اور اطالوی ٹیمیں آمنے سامنے آ چکی ہیں - لیورپول اب تک شو پیس ایونٹ میں اطالوی ٹیم کا سامنا کرنے والی واحد انگلش ٹیم ہے۔لیکن موجود ہ فارم میں انگلش کلب کو شکست دینا اٹلی کے کلب کیلئے آسان نہیں ہوگا۔ 

istanbul Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK