Inquilab Logo

چتیشورپجارا صرف بلہ نہیں بلکہ ترنگا لے کر میدان پراترتے ہیں:گاوسکر

Updated: February 18, 2023, 1:34 PM IST | New Delhi

سنیل گاوسکر نے پجارا کے ۱۰۰؍ ٹیسٹ مکمل ہونے پرانہیں خصوصی کیپ دی۔ اس وقت ٹیم انڈیا کے بلے باز کے اہل خانہ بھی میدان پر موجود تھے

Cheteshwar Pujara , on the field with family
چتیشور پجارا، اہل خانہ کے ساتھ میدان پر

:ہندوستانی ٹیم کے تجربہ کار اسپنر روی چندرن اشون نے ایک بڑی کامیابی اپنے نام کرلی۔ اشون نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں مارنس لبوشن کی شکل میں اپنا پہلا وکٹ لیا اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں۷۰۰؍ وکٹ مکمل کئے۔ اشون نے آسٹریلیا کے خلاف جاری بارڈر گاوسکر ٹرافی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے اس سے قبل ناگپور ٹیسٹ میں۸؍ وکٹ حاصل کئے تھےجس میں انہوں نے آسٹریلیا کی دوسری اننگز میں۵؍ وکٹ  حاصل کئے۔ 
 اشون نے۲۰۰۶ء میں تمل ناڈو کی ٹیم کیلئے کھیلتے ہوئے ہریانہ کے خلاف اپنا فرسٹ کلاس  کرکٹ کا آغاز کیا تھا۔ وہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں اب تک۱۴۶؍ میچوں میں مجموعی طور پر۷۰۱؍ وکٹ لے چکے ہیں۔ اشون نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں ۵۰؍مرتبہ ۵؍وکٹ لئے ہیں، جبکہ انہوں نے۳۲؍ بار ایک اننگز میں۴؍ وکٹ حاصل کئے ہیں۔ ان کے بہترین اعداد و شمار۵۹؍ رن کے عوض ۷؍ وکٹ ہیں۔روی چندرن اشون واحد گیندباز ہیں جنہوں نے ٹیسٹ انٹرنیشنل کرکٹ میں اسٹیو اسمتھ کو دو بار آؤٹ کیا۔ انہوں نے بارڈر گاوسکر ٹرافی کے دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے لیجنڈری بلے باز اسٹیو اسمتھ کو صفر پر آؤٹ کیا۔ اس سے پہلے ۲۰۲۰ء میں  اشون نے میلبورن ٹیسٹ میں اسمتھ کو صفر پر آؤٹ کیا تھا۔ اشون کے علاوہ کوئی اور بلے باز اسٹیو اسمتھ کو ٹیسٹ کرکٹ میں دو بار آؤٹ نہیں کرسکا ہے۔
پجارا کو مبارکباد پیش کی گئی 
 ہندوستان کے تجربہ کار ٹیسٹ بلے باز  چتیشور پجارا کو۱۰۰؍ واں ٹیسٹ کھیلنے کی کامیابی پر ہندوستانی ٹیم کی جانب  سے مبارکبا پیش کی گئی  ہے۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ  (بی سی سی آئی) کی جانب سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں، کپتان روہت شرما نے کہا ’’میں پجارا کو مبارکباد دینا چاہوں گا۔ ملک کیلئے۱۰۰؍ ٹیسٹ میچ کھیلنا بہت بڑی کامیابی ہے۔ جو آپ نے کیا ہے،  بہت سے لوگ وہ نہیں کر سکتے۔ میں جانتا ہوں کہ آپ نے اس کیلئے بہت کچھ دیا ہے۔ ہمیں آپ کی کامیابی پر فخر ہے۔ دوسرے کرکٹرس کی طرح آپ کو بھی اتار چڑھاؤ سے گزرنا پڑا لیکن آپ اس سے باہر  نکل آئے، اس کیلئے آپ کو مبارک باد۔
 ہندوستان کیلئے۱۶۴؍ ٹیسٹ کھیلنے والے کوچ راہل دراوڑ نے کہا ’’پجارا، میں نے آپ کو پہلی بار اس رنجی میچ میں دیکھا جہاں آپ نے رن بنائے اور کرناٹک کو ہرایا۔ اب یہ (رن بنانا) آپ کی عادت بن گئی ہے۔ پچھلی دہائی میں آپ کو ابھرتے ہوئے دیکھنا  میری خوش قسمتی رہی ہے۔ اتنے لمبے عرصے تک کھیلنے کیلئے بہت ہمت اور عزم کی ضرورت ہوتی ہے۔ آپ نے ٹیم کو ہمیشہ اوپر رکھا جس پر آپ فخر کر سکتے ہو۔ میں آپ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، امید ہے کہ آپ آگے کی  لڑائی سے لطف اندوز ہوں گے۔سابق ہندوستانی کپتان اور اسٹار بلے باز وراٹ  کوہلی نے کہا ’’یہ ایک بہت ہی خاص کھلاڑی کیلئے بہت خاص دن ہے۔ پوجی، آپ کے۱۰۰؍ویں ٹیسٹ پر مبارکباد۔ آپ کا سفر استقامت سے بھرپور رہا ہے۔ آپ نے ہمیشہ مشکلات سے ابھر کر واپسی کی ہے۔ یہ وہی ہے جس کے لئے آپ مشہور ہیں۔ میں آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK