Inquilab Logo

جوکووچ کی شکست کے بعد میدویدیف نمبروَن 

Updated: February 26, 2022, 12:48 PM IST | Agency | Acapulco(Mexico)

 آسٹریلین اوپن سے باہر کئے جانے والے اور دُبئی اوپن میں کھیلنے والے سربیائی کھلاڑی نوواک جوکووچ شکست کے بعد نمبروَن کی پوزیشن سے بے دخل ہوگئے ہیں۔

Daniil Medvedev. Picture:INN
ڈینیل میدویدیف ۔ تصویر: آئی این این

 آسٹریلین اوپن سے باہر کئے جانے والے اور دُبئی اوپن میں کھیلنے والے سربیائی کھلاڑی نوواک جوکووچ شکست کے بعد نمبروَن کی پوزیشن سے بے دخل ہوگئے ہیں۔ جوکووچ کو دُبئی چمپئن شپ میں سربیائی کھلاڑی کو چیک جمہوریہ کے جیری ویزلی کے ہاتھوں ۴۔۶، ۶۔۷؍ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ دوسری طرف سال کے پہلے گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن کے رنر اپ اور  روس کے ڈینیل میدویدیف میکسیکن اوپن ٹورنامنٹ کے  سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد اے ٹی پی رینکنگ میں سرفہرست مقام پر پہنچنے کے قریب ہوگئے تھے۔ میدویدیف نے جمعرات کو میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میچ میں جاپان کے یوشی ہیتو نیشیوکا کو۲۔۶، ۳۔۶؍سے شکست دی تھی۔ اس وقت  میدویدیف  دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی بننے سے صرف ۲؍ جیت دور تھے لیکن نوواک جوکووچ کی شکست کے بعد اب وہ نمبروَن بن گئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ جوکووچ کو رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر فائز ہوئے کل۳۶۱؍ ہفتے ہوچکے ہیں جو کہ مردوں کے ٹینس میں ایک ریکارڈ ہے۔اس بارے میں میدویدیف کا کہنا تھا کہ `جب آپ کو یہ خبر دن میں ملتی ہے تو میچ کھیلنا آسان نہیں ہوتا، لیکن پھر بھی میرا پہلا ہدف میچ جیتنا تھاکیونکہ میں یہاں ہر میچ جیتنے کی کوشش کرنے آیا ہوں۔میدویدیف کا مقابلہ آسٹریلین اوپن۲۰۲۲ء کے فاتح اسپین کے رافیل ندال سے میکسیکن اوپن کے سیمی فائنل میں ہوگا، جنہوں نے کوارٹر فائنل میں امریکہ کے ٹومی پال کو۶۔۷، صفر۔۶؍ سے شکست دی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK