Inquilab Logo

گنگولی کودورۂ آسٹریلیا میں وراٹ سے فتح کی امید

Updated: July 13, 2020, 11:56 AM IST | Agency | New Delhi

گنگولی نے امسال کے آخر میں ٹیم انڈیا کے دورۂ آسٹریلیا کی تصدیق کردی

Sourav Ganguly - Pic : INN
سورو گنگولی ۔ تصویر : آئی این این

بورڈ آف کنٹرول برائے کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے صدر سورو گنگولی نے توقع ظاہر کی  ہے کہ رواں سال کے آخر میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کپتان وراٹ کوہلی کی قیادت میں کامیابی  حاصل کرے گی۔
 گنگولی نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف آئندہ سیریز۱۹۔۲۰۱۸ء کی سیریز سے زیادہ مشکل ہونے والی ہے لیکن آپ کو اپنی سطح کے مطابق پرفارم کرنا ہوگا۔ ہندوستان نے آسٹریلیا کے سابقہ ​​دورے میں ٹیسٹ سیریز۱۔۲؍ سے جیتی تھی جو آسٹریلیا پر ہندوستان کی پہلی ٹیسٹ سیریز جیت تھی۔ گنگولی کو توقع ہے کہ ہندوستانی ٹیم آسٹریلیا میں مسلسل سیریز میں فتوحات حاصل کرے گی۔ ہندوستان کو رواں سال کے آخر میں آسٹریلیا میں ۴؍ میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔
 سابق ہندوستانی کپتان گنگولی نے انڈیا ٹوڈے کو بتایا کہ میں نے یہ باتیں وراٹ سے بھی کہی ہیں۔ میں نے اسے یہ بتایا کیونکہ وہ وراٹ کوہلی ہیں اور ان کی سطح بلند ہے۔ جب آپ آسٹریلیا کیخلاف کھیلنے کیلئے اپنی ٹیم کیلئے میدان میں اترتے ہیں تو میں آپ سے اچھی کارکردگی کی ہی توقع نہیں کرتا بلکہ آپ سے جیت کی بھی توقع ہوتی ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ نے ایک معیار طے کیا ہے۔ یہ سب کے ساتھ معاملہ نہیں ہے لہٰذا آپ کو اپنے معیار کے مطابق کھیلنا ہے۔ 
 ہندوستان نے۱۹۔۲۰۱۸ء کے دورے میں آسٹریلیا میں اپنی پہلی ٹیسٹ سیریزایک ۔۲؍ سے جیتی تھی۔ اس وقت آسٹریلیا اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کے بغیر کھیل رہا تھا۔ ان پر جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں بال ٹیمپرنگ کے الزام میں ایک سال کی پابندی عائد تھی۔ لیکن دونوں بلے باز اس بار سیریز میں موجود ہوں گے لہٰذا گنگولی کو لگتا ہے کہ ہندوستان کے لئے سیریز جیتنا آسان نہیں ہوگا۔
 انہوں نے کہا کہ یہ سیریزسخت ہونے والی ہے۔ یہ ۲۰۱۸ءکی طرح نہیں ہوگی۔ آسٹریلیائی ٹیم مضبوط ہے لیکن ہماری ٹیم بھی بہت اچھی ہے۔ ہمارے پاس عمدہ بیٹنگ اوربولنگ  دونوں ہیں۔
 ہندوستان کی آخری بین الاقوامی سیریز جنوبی افریقہ کے خلاف ۳؍ میچوں کی ڈومیسٹک ون ڈے سیریز تھی جو کووڈ۱۹؍کی وبا کی وجہ سے رواں سال ملتوی کردی گئی تھی  تاہم چیتشور پجارا اور محمد سمیع سمیت کچھ کھلاڑیوں نے دوبارہ تربیت شروع کردی ہے۔ ہندوستان کی سب سے بڑی تشویش اپنے کھلاڑیوں خصوصاً فاسٹ بالرس کی انجری سے پاک واپسی کو یقینی بنانا ہوگی۔
 گنگولی نے کہا کہ میں وراٹ کے ساتھ رابطے میں ہوں ۔میں اسے بتا رہا ہوں کہ آپ کو فٹ ہونا چاہئے۔ انہوں نے ۶؍ ماہ سے کرکٹ نہیں کھیلاہے۔ انہیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ ان کے بہترین بولر ٹور کے لئے تیار اور فٹ رہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK