Inquilab Logo

طلائی تمغے کیلئے پنگھل اور میری کوم کے ساتھ ۷؍  مکے باز رنگ میں

Updated: May 30, 2021, 7:07 AM IST | dubai

ایشیائی مکے بازی چمپئن شپ میں ہندوستان کے باکسرس آج اور کل فائنل میں حریف کھلاڑیوں کا سامنا کریں گے

Boxer Amit Panghal stops opponent`s punch in Asian Championship semifinals.Picture:PTI
مکے باز امیت پنگھل ایشیائی چمپئن شپ کے سیمی فائنل میں حریف کا پنچ روکتے ہوئے تصویرپی ٹی آئی

ایشیائی چمپئن  شپ کے موجودہ فاتح ہندوستان کےامیت پنگھل اور ۶؍ مرتبہ کی عالمی چمپئن ایم سی میری کوم  سمیت۷؍ ہندوستانی مکے باز۲۰۲۱ء اے ایس بی سی ایشیائی خواتین اور مرد مکے بازی  چمپئن شپ کے اپنے اپنے وزن کے زمروں کے فائنل میں طلائی تمغہ جیتنے کے ارادے سے اتوار اور پیر   کو رنگ میں اتریں گے۔
 خواتین  کا فائنل اتوار کو اور مرد وںکا فائنل پیرکوکھیلے جائیں گے۔ ہندوستان اب تک اس چمپئن  شپ میں۱۵؍ تمغہ محفوظ کرچکا ہے جس میں کم از کم ۷؍ چاندی کے تمغے شامل ہیں۔ اس چمپئن  شپ میں ہندوستانی دستے کی یہ اب تک کی سب سے بہتر کارکردگی ہے۔ بنکاک میں  ۲۰۱۹ءمیں منعقدہ ایڈیشن سے ہندوستان نے کل ۱۳؍ تمغے جیتے تھے جس میں ۲؍ طلائی، ۴؍ نقرئی اور ۷؍ کانسے کے تمغے تھے۔ ہندوستان تیسرے مقام پر رہا تھا۔ 
 موجودہ ایشیائی کھیل چمپئن  اور ٹاپ سیڈ پنگھل کا مقابلہ فائنل میں موجودہ اولمپک اور عالمی چمپئن ازبکستان کے کھلاڑی سے پیرکوہوگا۔ ۲۰۱۹ء میں بھی دونوں کھلاڑی آمنے سامنے تھے۔۶۴؍ کلوگرام  کے سیمی فائنل میں ایشیائی چمپئن  شپ میں ۵؍ویں تمغے پر قبضہ کر چکے شیوا تھاپا کا سامنا ٹاپ سیڈ تاجکستان کے بی عثمانوف سے ہوا۔دریں اثنا دوسری سیڈ سنجیت (۹۱) کا مقابلہ فائنل میں ۵؍ بار کی ایشین   چمپئن  شپ تمغہ فاتح اور ریو اولمپک کے نقرئی تمغہ فاتح ویسلی لیوٹ سے ہوگا۔ دوسری سیڈ سنجیت نے سیمی فائنل میں ازبکستان کے کھلاڑی کو صفر۔۵؍ سے شکست دی۔
 خواتین کے زمرے میں ۶؍ مرتبہ کی عالمی  چمپئن ایم سی میری کوم (۵۱؍ کلوگرام) اور۳؍ مزید ہندوستانی خواتین باکسر پوجا رانی (۷۵؍کلوگرام) ، انوپما (پلس ۸۱؍ کلوگرام) اور لالبتساہی (۶۴؍کلوگرام) نے فائنل میں جگہ بنالی۔ فائنل میں میری کوم کا مقابلہ قزاخستان کی ناظم کزابے سے ہوگا جبکہ لالبتساہی کا مقابلہ قزاخستان کی میلانہ سفرانوا سے ہوگا ، پوجا کا مقابلہ ازبکستان کی مولووالا موالوونوفا سے ہوگا اور انوپما کا مقابلہ قزاخستان کی لززت کنزیبایوا سے ہوگا۔
 انٹرنیشنل باکسنگ اسوسی ایشن (اے آئی بی اے) نے ایشیاء میں ہونے والے اس ممتاز ایونٹ کے لئے ۴؍ لاکھ ۴؍ ہزار امریکی ڈالر کی رقم مختص کی ہے۔ مردوں اور خواتین  کے زمرے  میں طلائی تمغہ جیتنے والوں کو۱۰؍ہزار امریکی ڈالر ، جبکہ چاندی اور کانسہ کے تمغہ جیتنے والوں کو بالترتیب۵۰۰۰؍اور۲۵۰۰؍ امریکی ڈالر دیئے جائیں گے۔

boxing Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK