Inquilab Logo

آئی پی ایل : پلے آف میں داخلے کے لئے کولکاتا نائٹ رائیڈرس اور چنئی سپرکنگز کا مقابلہ

Updated: May 14, 2023, 9:30 AM IST | Chennai

؍ بار کی چمپئن چنئی سپر کنگز(سی ایس کے) کا مقصد اتوار کو انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے میچ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کےکے آر) سے مقابلہ کرتے ہوئے اپنی پلے آف کی امیدوں کو مضبوط کرنا ہوگا۔

Chennai Superkings
چنئی سپر کنگز

؍ بار کی چمپئن چنئی سپر کنگز(سی ایس کے) کا مقصد اتوار کو انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے میچ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کےکے آر) سے مقابلہ کرتے ہوئے اپنی پلے آف کی امیدوں کو مضبوط کرنا ہوگا۔ سپر کنگز کے پاس اس وقت۱۲؍ میچوں میں۱۵؍ پوائنٹس ہیں اور وہ پلے آف میں جگہ بنانے کیلئے اچھی پوزیشن میں ہے۔ دوسری طرف کے کے آر کے پاس صرف۱۰؍ پوائنٹس ہیں اور اسے اپنے باقی دونوں میچ جیتنے ہوں گے اور دوسری ٹیموں کیلئے سازگار نتائج کی دعا کرنی ہوگی۔
  مہندرسنگھ دھونی کی قیادت والی ٹیم آخری ۲؍ میچ جیت کر اس میچ میں اترے گی۔ اس ٹیم کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر ہرانا آسان نہیں ہوگا۔ دھونی کے ۲؍چھکے چیپاک اسٹیڈیم میں موجود ہجوم کو منانے کیلئے کافی ہوں گے جیسا کہ انہوں نے دہلی کے خلاف میچ میں کیا تھا جو آخر میں اہم ثابت ہوا۔ سی ایس کی بلے بازی بہت مضبوط ہے۔
 نیوزی لینڈ کے اوپنرس ڈیون کون وے اور رتوراج گائیکواڑ ٹیم کو اچھی شروعات فراہم کر رہے ہیں جس کے بعد اجنکیا رہانے اور شیوم دوبے اپنے کردار بخوبی ادا کر رہے ہیں۔ معین علی، رویندر جڈیجا اور امباتی رائیڈو جیسے بلے باز اب تک توقع کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکے ہیں لیکن سی ایس کے نے اس خلا کو پر کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ سری لنکا کے متھیشا پاتھیرانا بولنگ میں ٹیم کیلئے ٹرمپ کارڈ ثابت ہوئے ہیں۔ تشار دیشپانڈے بھلے ہی مہنگے ثابت ہوئے ہوں لیکن وہ وکٹ لینے سے باز نہیں آئے۔ جڈیجا، معین علی اور مہیش ٹکشانا اسپن کے شعبے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اس میچ میں کے کے آر کے امکانات اس کے اسپنرس کی کارکردگی پر منحصر ہوں گے۔
 میچ کا نتیجہ اتوار کو ورون چکرورتی اور سویاش شرما کی کارکردگی پر منحصر ہو سکتا ہے۔ تجربہ کار سنیل نارائن اس سیزن میں اب تک ناکام رہے ہیں اور وہ یہاں اچھا مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں۔ کپتان نتیش رانا اور وینکٹیش ایّر بلے سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں لیکن کے کے آر اپنے اوپنرس سے اچھی شروعات کی امید رکھے گا۔ کے کے آر کے بلے بازوں کو، تاہم، پتھیرانا کے یارکرس اور سست گیندوں اور جڈیجا کی گیندوں سے ہوشیار رہنا ہوگا۔اس سیزن میں دھونی کی ٹیم زبردست فارم میں ہے اور اس نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیاہے اور وہ کولکاتا کے سامنے بھی اچھا کھیلنے کیلئے تیار ہے۔ 
 چنئی سپر کنگزکی ٹیم: ایم ایس دھونی، آکاش سنگھ، معین علی، بھگت ورما، دیپک چاہر، ڈیون کونوے، تشار دیشپانڈے، شیوم دوبے، رتوراج ، راج وردھن ہنگارگیکر، رویندر جڈیجا، سسندا مگالا، اجے منڈل، متھیشا پاتھیرانا، ڈیون پریٹوریئس، اجنکیا رہانے،شیخ رشید، امباتی رائیڈو بین اسٹوکس۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرس: نتیش رانا (کپتان)، رحمن اللہ گرباز، جیسن رائے، وینکٹیش ایّر، آندرے رسل، سنیل نارائن، شاردل ٹھاکر، لوکی فرگیوسن، امیش یادو، ٹم ساؤدی، ہرشیت رانا، ورون چکرورتی، انوکول رائے، رنکو سنگھ، این  جگدیشن، ویبھو اروڑہ، سویاش شرما، ڈیوڈ ویس، کلونت کھجرولیا، مندیپ سنگھ، آریہ دیسائی اور جانسن چارلس۔ 

ipl 2023 Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK