Inquilab Logo

مانچسٹر یونائٹیڈ کی ایسٹن ولاپر فتح ، چمپئن لیگ کیلئے جدوجہد

Updated: July 11, 2020, 3:06 AM IST | Birmingham

یونائٹیڈکلب نے ولا کو صفر۔۳؍ سے شکست دے دی۔ برونو، گرین ووڈ اور پوگبا کا ایک ایک گول ۔ٹیبل میں ۵؍ویں پوزیشن پر برقرار۔

Pogba. Photo: INN
پوگبا۔ تصویر: آئی این این

انگلش پریمیرلیگ (ای پی ایل ) میں مانچسٹر یونائٹیڈ فٹبال کلب مسلسل جدوجہد کرتے ہوئےچمپئن لیگ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرنا چاہتا ہے۔ جمعرات کی دیر رات مانچسٹر یونائٹیڈ نے ایسٹن ولا کو اس کے ہی میدان پر صفر۔۳؍ سے شکست دے کر ۳؍ پوائنٹس حاصل کئے۔ اس فتح کے بعدیونائٹیڈ کی ٹیم کے پوائنٹ ٹیبل میں ۳۴؍میچوں میں ۵۸؍پوائنٹس ہو گئے ہیں اور چوتھی پوزیشن پر موجو دلیسسٹر سٹی سے ایک پوائنٹ پیچھے ہے۔ تیسری پوزیشن پر موجود چیلسی فٹبال کلب سے ۲؍پوائنٹس پیچھے ہے۔
 جمعرات کی دیر رات ہونے والے میچ میں یونائٹیڈ کے کھلاڑیوں نے بیرون شہر میچ میں بہت اچھا فٹبال کھیلا۔ ۲۷؍ویں منٹ میں یونائٹیڈ کو پنالٹی ملی اور اس پر برونو فرنانڈیس نے گول کرکے اسکور صفر۔ ایک کردیا۔ وہ مسلسل گول کرنے میں کامیاب رہے ہیں ۔ میچ کے ۴۵؍ویں منٹ میں میسن گرین ووڈ نے انتھونی مارشل کی مدد سے ٹیم کیلئے دوسرا گول کیا اور فرسٹ ہاف پر حریف ٹیم پر زبردست دباؤ ڈال دیا۔ میچ کے دوسرے ہاف میں بھی یونائٹیڈ کے کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی کامظاہرہ کیا اور مسلسل حملے کرتے رہے۔ پال پوگبا نے برونو فرنانڈیس کی مدد سے یونائٹیڈ کا تیسرا گول کیا۔پوگبا کا اس سیزن کے آخر میں پہلا گول تھا۔ اس کے بعد گول نہیں ہوسکا اور صفر۔۳؍ پر میچ کا خاتمہ ہوا۔ 
لالیگا کے کلب سیویلا کی چمپئن لیگ کیلئے جدوجہد 
اسپینش لیگ لالیگا میں سیویلا فٹبال کلب چمپئن لیگ کے اگلے سیزن کیلئے براہ راست کوالیفائی ہونے کیلئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔ جمعرات کی دیر رات اس نے ایتھلیٹک بلباؤ کلب کو شکست دے کر ۳؍پوائنٹس حاصل کرنے کے ساتھ ٹیبل میں چوتھی پوزیشن بھی مضبوط کرلی ہے۔ ۳۵؍میچوں میں اس کے ۶۳؍پوائنٹس ہوگئےہیں اور وہ چوتھی پوزیشن پر ہے۔ حالانکہ تیسری پوزیشن پر موجود ایٹلیٹیکو میڈرڈ کے بھی ۳۵؍میچوں میں ۶۳؍پوائنٹس ہیں ۔ جمعرات کی رات ہونے والے میچ میں سیویلا کو میزبان فٹبال کلب بلباؤ کے میدان پر فتح کیلئے جدوجہد کرنی پڑی لیکن وہ کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ جمعرات کے میچ میں بلباؤ کیلئے کیپا نے گول کیا۔ سیویلا کیلئے ارجنٹائنا سے تعلق رکھنے والےایور بنیگا اور ان کے بعد منیرالحدادی نے ایک ایک گول کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK