Inquilab Logo

دوحہ ڈائمنڈ لیگ میں نیرج چوپڑا نے طلائی تمغہ جیتا

Updated: May 07, 2023, 9:37 AM IST | Doha

زبردست مظاہرہ کرتے ہوئے نیرج نے۸۸ء۶۷؍ میٹر کا ابتدائی بھالا پھینک کر اپنے خطاب پر مہر ثبت کردی

Neeraj Chopra
نیرج چوپڑا

 ہندوستان کے پہلے ٹریک اینڈ فیلڈ اولمپک چمپئن  نیرج چوپڑا نے قطر اسپورٹس کلب میں جاری وانڈا ڈائمنڈ لیگ دوحہ۲۰۲۳ء میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ چوپڑا گزشتہ سیزن میں زیورخ میں سنسنی خیز انداز میں ڈائمنڈ ٹرافی۲۰۲۲ء جیتنے کے بعد ایکشن میں نظر آئے تھے۔ زبردست مظاہرہ کرتے ہوئے نیرج نے ۸۸ء۶۷؍ میٹر کا ابتدائی تھرو پھینک کر اپنے خطاب پر مہر ثبت کی۔
 جس طرح چوپڑا نے۸۸ء۶۷؍ میٹر کے ساتھ اوپننگ کی، ایسا لگ رہا تھا کہ وہ۹۰؍ میٹر کے نشان کو پہنچ جائیںگے۔ اس دوران پیٹرس نے۸۵ء۸۸؍میٹر کا تھرو پھینکا۔ چوپڑا نے۸۸ء۶۷؍میٹر، ۸۶ء۰۴؍میٹر،۸۵ء۴۷؍میٹر، فاؤل،۸۴ء۳۷؍میٹر، ۸۶ء۵۲؍میٹر کا تھر و پھینک کر طلائی تمغہ پر اکتفا کیا۔ چوپڑا سے پہلے سیزن کے جیکب  ویلڈیز نے۸۸ء۶۳؍ اور۸۸ء۴۷؍ کا تھرو سے سب کو حیران کر دیا۔ لیکن وہ دوسرے نمبر پر رہے۔ پیٹرس۸۸ء۸۵؍ میٹر کے بہترین تھرو کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔بتا دیں کہ سیزن شروع ہونے سے پہلے نیرج چوپڑا نے اپنی تیاریوں کے بارے میں بات چیت کی تھی۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ جسمانی اور ذہنی طور پر گزشتہ سیزن سے بہتر ہیں۔ چوپڑا نے کہا تھا کہ پچھلے سال واقعی قریب آگیا (۹۰؍میٹر تک)۔ میں زیادہ پر اعتماد نہیں ہوں، لیکن جب آپ اچھا محسوس کر رہے ہوں  تو آپ یہ کہہ سکتے ہیں۔ 

doha Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK