Inquilab Logo

نکہت زرین،نیتو اور سویٹی نے ہندوستان کیلئے تمغے یقینی کئے

Updated: March 23, 2023, 12:16 PM IST | New Delhi

عالمی مکے بازی چمپئن شپ میں ہندوستان کی تینوں مکے بازوں نے اپنے اپنے کوارٹر فائنل میں کامیابی حاصل کرلی

Nikhat Zareen (red) punching his opponent.(PTI)
نکہت زرین (سرخ ) اپنی حریف کو پنچ مارتے ہوئے ۔(پی ٹی آئی )

دولت مشترکہ کھیل ۲۰۲۲ء کی طلائی تمغہ جیتنے والی نیتو گھانگھاس، سویٹی بورا اور دفاعی چمپئن نکہت زرین  نے بدھ کو خواتین کی عالمی باکسنگ چمپئن شپ کے اپنے اپنے کوارٹر فائنل کامیابی حاصل کرتے ہوئے  ہندوستان کیلئے تمغے یقینی کردیئے۔ 
 نیتو نے ۴۸؍کلوگرام زمرے میں آر سی ایس (ریفری اسٹاپیج) طریقہ سے مدوکا کو شکست دی۔ انہوں نے اپنے آخری ۲؍ مقابلوں میں بھی آر ایس سی کے مخالف باکسر کو شکست دی تھی۔ اس جیت کے ساتھ ہی نیتو نے سیمی فائنل میں پہنچ کر ہندوستان کیلئے کم از کم کانسہ کا تمغہ یقینی بنایا ہے۔
 سویٹی بورا نے اپنےکوارٹر فائنل میچ میں بیلاروسی مکے باز وکٹوریا کیبی کاوا کو ۰۔۵؍کے اسکور سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ بدھ کو۵۰؍ کلوگرام کے زمرے کے کوارٹر فائنل میں نکہت زرین نے شاندار مقابلہ کرتے ہوئے تھائی لینڈ کی مکے باز چوتھا مت رکشت کو شکست دے دی۔ نکہت زرین نے کوارٹر فائنل مقابلہ ۲۔۵؍ کے اسکور سے جیت کر ہندوستان کیلئے ایک تمغہ یقینی کردیا۔ انہوںنے مسلسل دوسرے سال سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے اور اپنے وزن کے زمرے میں ملک کیلئے تمغہ یقینی کر دیا ہے۔وہ طلائی تمغہ سے اب ۲؍ قدم دور ہیں اور وہ اس وقت اچھا پرفارم کررہی ہیں۔  
 مدوکا کو شکست دینے کے بعد نیتو نے کہاکہ ’’میں نے اب تک جتنے بھی مقابلہ کئے ہیں، میں تکنیک کا استعمال اچھی طرح کرنے میں کامیاب رہی ہوں۔ میں نے آر ایس سی کے خلاف تینوں میچ جیتے ہیں۔ یہ اگلے باکسر پر دباؤ ڈالے گا اور مجھے فائدہ دے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK