• Thu, 07 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

گیند کوئی بھی ہو، اگر آپ اچھی بولنگ کریں گے تو آپ کو کامیابی ملے گی

Updated: June 02, 2023, 11:02 AM IST | Portsmouth

ٹیم انڈیا کے گیندباز اکشر پٹیل نے کہا کہ ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے مدنظر گیندبازوں نے آئی پی ایل میں ہی ڈیوک گیند کیساتھ پریکٹس شروع کردی تھی

Team India player Axar Patel
ٹیم انڈیا کے کھلاڑی اکشر پٹیل

ہندوستانی آل راؤنڈر اکشر پٹیل نے انکشاف کیا ہے کہ ہندوستانی گیند بازوں نے آئی پی ایل کے دوران ہی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل کو ذہن میں رکھتے ہوئے ڈیوک کی گیند سے پریکٹس شروع کردی تھی۔ اکشر پٹیل نے آئی سی سی کی طرف سے  جاری کردہ ایک ویڈیو میں کہا ’’ہمیں آئی پی ایل کے آغاز سے ہی اس (ڈیوک بال کے استعمال) کے بارے میں معلوم تھا۔ اسی لئے آئی پی ایل کے دوران بھی یہ بات ہوئی کہ ہم سرخ گیند سے پریکٹس کریں گے۔ ہمارے پاس سرخ گیندیں تھیں لہٰذا ہم انہیں استعمال کر رہے تھے۔ آپ جانتے ہیں کہ کب اور کیسے کھیلنا ہے، آپ کے پاس کتنا وقت ہے۔ سفید گیند سے سرخ گیند پر جانا آسان نہیں لیکن ہمارے پاس کافی وقت ہے۔
 انہوں نے کہا ’’ہم سفید گیند سے سرخ گیند کی طرف روانہ ہوتے ہیں۔ ایس جی کو ڈیوک کے ساتھ تبدیل کرنا اسی طرح ہے۔ آپ کو اپنی صلاحیتوں اور ہنرمندی کو استعمال کرنا ہوگا۔ اپنے منصوبوں پر عمل کرتے ہوئے بولنگ میں فارم تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ گیند کوئی بھی ہو، اگر آپ اچھی بولنگ کریں گے تو آپ کو کامیابی ملے گی۔ چونکہ میچ انگلینڈ میں ہے اس لیے ہم اپنی لائن لینتھ کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ڈیوک گیند اور ایس جی گیند میں بنیادی فرق یہ ہے کہ انگلینڈ میں استعمال ہونے والی گیند زیادہ دیر تک چمکدار رہتی ہے۔
  اکشر پٹیل  نے کہا ’’ہم آئی پی ایل کھیلنے کے بعد یہاں آئے ہیں۔ ہندوستان میں ۴۰۔۴۵؍ڈگری گرمی ہے۔ اس کے مقابلے میں یہاں بہت اچھا لگ رہا ہے۔ ہم نے اپنے سردیوں کے کپڑے نکال لئے ہیں۔ یہاں ہوا بھی تھوڑی تیز ہے۔ جب بھی ہم برطانیہ (یو کے) آتے ہیں تو یہاں کے موسم سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ ظاہر ہے کہ یہاں کے حالات ہندوستان سے مختلف ہیں۔ یہاں تیز گیند بازوں کا کردار زیادہ ہوتا ہے، جبکہ ہندستان میں اسپنر اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ دونوں ٹیموں کیلئے حالات ایک جیسے ہیں۔ انگلینڈ میں ہوا سوئنگ بولنگ میں مدد کرتی ہے اور اگر آپ صحیح جگہوں پر پچ کرتے ہیں تو آپ کو اچھال ملتا ہے۔ ٹیم آہستہ آہستہ تیار ہو رہی ہے، اس لئے منصوبے بناتے رہیں گے۔ ہم یہ کام اپنے بولنگ کوچ پر چھوڑ دیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK