Inquilab Logo

پی ایس جی لیونل میسی کی مدد سے ریکارڈ۱۱؍ ویں مرتبہ خطاب پر قابض

Updated: May 29, 2023, 3:13 PM IST | Paris

میسی کے گول کی مدد سے پی ایس جی نے اسٹراسبرگ کیخلاف ۱۔۱؍گول سے ڈرا کھیلا۔۸۵؍پوائنٹس کیساتھ لیگ وَن میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی

photo;INN
تصویر :آئی این این

پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) نے لیونل میسی کے گول کی مدد سے اسٹراسبرگ کے خلاف ۱۔۱؍گول سے  ڈرا کھیل کر ریکارڈ۱۱؍ویں مرتبہ فرنچ فٹبال لیگ کا خطاب  جیت لیا۔ جیت نے پی ایس جی کے۳۷؍ میچوں میں۸۵؍ پوائنٹس لے لئے اوروہ دوسرے نمبر پر موجود لینس سے۴؍ پوائنٹس آگے ہے۔ لینس کے پاس۳۷؍ میچوں میں سے ۸۱؍ پوائنٹس ہیں اور میچوں کا صرف ایک راؤنڈ باقی ہے۔میسی نے۵۹؍ویں منٹ میں کائلیان   ایمباپے کے پاس سے پی ایس جی کو برتری دلائی۔
 پی ایس جی کے سابق اسٹرائیکر کیون گیمرو نے ۷۹؍ویں منٹ میں اسٹراسبرگ کے لئے گول کر کے برابر کر دیا۔ یہ یورپ میں لیگ میچوں میں میسی کا ۴۹۶؍ واں گول تھا، جس نے کرسٹیانو رونالڈو کا یورپ کی ٹاپ ۵؍ لیگز میں سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔ لینس نے ایک اور میچ میں ایاشیو کو ۰۔۳؍گول  سے ہرا کر اپنی دوسری پوزیشن کو یقینی بنایا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اگلے سیزن میں ہونے والی  چمپئن لیگ میں بھی اپنی جگہ یقینی کر لی۔ پی ایس جی نے سابق فرنچ چمپئن  سینٹ ایٹین کو پیچھے چھوڑ دیا، جنہوں نے۱۹۸۱ء میں اپنا۱۰؍ واں اور آخری خطاب  جیتا تھا۔ سینٹ ایٹین کو پچھلے سال دوسرے ڈویژن میں چھوڑ دیا گیا تھا۔

میسی نے رونالڈو کو شکست دے دی 

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو ایک مرتبہ پھر ارجنٹائناکو ورلڈکپ جتانے والے لیونل میسی نے پیچھے چھوڑ دیا۔لیونل میسی نے اسٹراسبرگ کے خلاف گول کر کے یورپ کی ٹاپ ۵؍ لیگ میں رونالڈو کے سب سے زیادہ گول کا ریکارڈ توڑتے ہوئے پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کو فرنچ لیگ کا ریکارڈ ۱۱؍ویں مرتبہ خطاب  فاتح بنادیا۔ میسی یورپ کی ٹاپ۵؍ لیگز میں۴۹۶؍ ریکارڈ گول کرنے والے کھلاڑی بھی بن گئے۔دوسری جانب دنیا کے مہنگے ترین فٹبالر رونالڈو کی خدمات لے کر بھی سعودی کلب النصر ٹائٹل سے محروم رہا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK