Inquilab Logo

نسلی امتیازکا الزام، نیمار اور الوارو کی نوک جھونک کا ویڈیو حکام کےحوالے فرینچ

Updated: September 23, 2020, 12:09 PM IST | Agency | Paris

فرینچ لیگ نے دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد نیمار پر۲؍ میچز کی پابندی عائد کرتے ہوئے الزامات کی تحقیقات کا اعلان کیا تھا

Argument scene between Neymar and Alvaro Gonzalez.Picture:INN
نیمار اورالوارو گونزالیز کے درمیان کہا سنی کا منظر۔ تصویر: آئی این این

فرینچ فٹ بال کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) نے اپنے اٹیکنگ اسٹار نیمار اور مارسیلی کلب کے دفاعی کھلاڑی الوارو گونزالیز کے درمیان نوک جھونک کا ویڈیو حکام کے حوالے کر دیا ہے۔ گزشتہ ہفتے پی ایس جی اور مارسیلی کے درمیان کھیلے گئے ایک میچ میںالوارو نے مخالف ٹیم کے کھلاڑی نیمار پر نسلی تعصب پر مبنی فقرے کسے تھے جس پر نیمار نے الوارو کو تھپڑ مارا تھا۔ فرینچ لیگ نے دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد نیمار پر دو میچوں کی پابندی عائد کرتے ہوئے الزامات کی تحقیقات کا اعلان کیا تھا۔دوسری جانب الوارو نےنیمار کو نسلی تعصب کا نشانہ بنانے کے الزام کی تردید کی تھی۔  برازیلین میڈیا کے مطابق پی ایس جی نے حکام کو ایک ویڈیو ارسال کیا ہے جس میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان ہوئے جھگڑے کو دیکھا جا سکتا ہے اور ویڈیو سے متعلق ہونٹوں کو پڑھنے والے ماہرین کی رائے بھی شامل ہے جن کا کہنا ہے کہ الوارو نے نیمار کو نسلی تعصب کا نشانہ بنایا۔ کھیلوں سے متعلق برازیل کے ٹی وی پروگرام `گلوبو ایکسپورٹی کے مطابق کھیل کے دوران اس لمحے کا ویڈیو فرینچ لیگ آفیشل کو فراہم کر دیا گیا ہے جس میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ نیمار نسلی تعصب کا نشانہ بنے ہیں۔ٹی وی پروگرام کے دوران ہونٹ پڑھنے والے تین ماہرین کا کہنا تھا کہ الوارو نے نیمار کو فرینچ زبان میں `مونوکہا تھا جس کا مطلب بندر  ہوتاہے۔ خبر رساں ایجنسی `اے ایف پی ` کے مطابق اسپین سے تعلق رکھنے والے ہونٹ پڑھنے والے بعض ماہرین نے بھی مذکورہ ویڈیو کا تجزیہ کیا ہے جس کے بعد اُن کا کہنا ہے کہ ایسے کوئی شواہد نہیں جن سے یہ ثابت ہو کہ الوارو نے نیمار کو نسلی امتیاز پر مبنی جملے کسے ہیں۔دوسری جانب فرینچ لیگ کے حکام نے دونوں کھلاڑیوں کے درمیان نوک جھونک کے تنازع کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK