Inquilab Logo

رافیل ندال نے ریٹائرمنٹ کی قیاس آرائیوں پر بریک لگادیا

Updated: January 02, 2023, 4:28 PM IST | sydney

ہسپانوی کھلاڑی نے کیمرون نوری کیخلاف شکست کے بعد کہا کہ وہ اعلیٰ سطح پر کھیل سے لطف اندوز ہو رہےہیں

Rafael Nadal was defeated by Cameron Nouri (right); Photo: PTI
رافیل ندال کوکیمرون نوری(دائیں) سےشکست کا سامنا کرنا پڑا تھا؛تصویر:پی ٹی آئی

 ہسپانوی ٹینس اسٹار اور ۲۲؍بار کے گرینڈ سلیم فاتح رافیل  ندال نے اپنے ریٹائرمنٹ کی قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب بھی اعلیٰ سطح پر کھیل سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ یونائیٹڈ کپ کے مکسڈ ٹیم ٹورنامنٹ میں کیمرون نوری  کے ہاتھوں ملنے والی ہار کے بعد ۳۶؍سالہ ندال نے کہا کہ’’ میں نے ابھی اپنا میچ ہارا ہے، بس اتنا ہی ہے نا؟ میں جب بھی پریس کانفرنس میں آتا ہوں، مجھے لگتا ہے کہ مجھے ریٹائر ہو جانا چاہیے۔ آپ میرے ریٹائر منٹ میں بہت زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں۔ فی الحال اس کا کوئی امکان نہیں ہے۔
 واضح رہے کہ  رافیل ندال کو نوری کے ہاتھوں۶۔۳،۳۔۶،۴۔۶؍ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ شکست کے بعد جب ندال سے ریٹائرمنٹ سے متعلق سوالات پوچھے گئے تو انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ایسی کوئی بات ان کے ذہن میں نہیں ہے۔ ندال نے کہا’’جب وہ دن آئے گا، میں آپ کو سب بتاؤں گا۔ ریٹائرمنٹ کے بارے میں بات نہ کریں کیونکہ میں یہاں ٹینس کھیلنا جاری رکھوں گا۔‘‘  انہوں نے مزید کہا’’میں چیزوں کو بہتر طریقے سے کر سکتا ہوں اور مجھے یہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے (نوری) اپنا پہلا میچ ۲؍ دن پہلے کھیلا تھا اور اس سے ان کی مدد ہوئی۔ مجھے تھوڑا زیادہ چست ہونے کی ضرورت ہے، مجھے تھوڑا مضبوط ہونے کی ضرورت ہے۔ کچھ مواقع پر کم غلطیوں اور بہتر فیصلوں کے ساتھ زیادہ وقت کھیلنے کی ضرورت  ہوتی ہے ۔‘ ‘ 
 قابل ذکر بات یہ ہے کہ آسٹریلین اوپن ۲۰۲۲ء کے فاتح ندال گرینڈ سلیم ایونٹ کے ۲۰۲۳ءایڈیشن کی تیاری کے حصے کے طور پر یونائیٹڈ کپ میں شرکت کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ  آسٹریلین اوپن ۱۶؍جنوری سے میلبورن پارک میں شروع ہونے جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK