Inquilab Logo

دیپک ہڈا اوراکشر پٹیل کی ذمہ دارانہ بلے بازی

Updated: January 04, 2023, 12:08 PM IST | Mumbai

ہندوستان نے سری لنکاکےخلاف۵؍وکٹ پر ۱۶۲؍رن بنائے

Ishan Kishan was out after scoring 37 runs. (Photo, Inqlab: Ashish Raje)
ایشان کشن ۳۷؍رن بناکر آؤٹ ہوئے۔(تصویر،انقلاب:آشیش راجے)

ہندوستان اور سری لنکا کے  درمیان یہاں وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جا  رہے پہلے ٹی۔۲۰؍میچ میں ٹیم انڈیا کا ٹاپ آرڈر ناکام ثابت ہوا ۔۷۷؍رنوں پر ۴؍اہم بلے باز پویلین لوٹ گئے تھے۔اس کے بعد دیپک ہڈا اور اکشر پٹیل نے ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو ۵؍وکٹوں کے نقصان پر ۱۶۲؍رنوں کے باعزت اسکور تک پہنچانے میں اہم رول ادا کیا۔
 سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی دعوت میزبان ہندوستان کو دی۔ٹیم انڈیا کیلئے اس میچ سے شبھمن گل اور شیوم ماوی نے اپنے ٹی۔۲۰؍کریئر کا آغاز کیا۔
 ایشان کشن(۳۷)،شبھمن گل (۷)، سوریہ کمار یادو(۷)،سنجو سیمسن(۵)جلد آؤٹ ہو گئے تھے۔کپتان ہاردک پانڈیا نے ۴؍چوکوں کی مدد سے ۲۹؍رنوںکا اضافہ کیا۔ٹیم انڈیا کا پانچواں وکٹ ۹۴؍رن پر گر گیا تھا۔اس کے بعد دیپک ہڈا اور اکشر پٹیل نے اننگز کو سنبھالا۔ہڈا نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک چوکے اور ۴؍چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ ۴۱؍رن بنائے جبکہ اکشر پٹیل نے ۳۱؍رن بنائے جس میں ۳؍ چوکے اور ایک چھکا  شامل تھا۔سری لنکا کے گیند بازوں نے ۵؍رن فاضل کے طور پر دئیے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK