Inquilab Logo

صوفیہ نے تاریخ رقم کردی، آسٹریلین اوپن پر قابض

Updated: February 02, 2020, 12:08 PM IST | Agency | Melbourne

فائنل میں اسپین کی اسٹار کھلاڑی گربائن مگوروزا کو ۳؍ سیٹوں میں شکست دے دی۔ پہلی بار گرینڈ سلیم جیتا

صوفیہ آسٹریلین اوپن پر قابض ۔ تصویر : آئی این این
صوفیہ آسٹریلین اوپن پر قابض ۔ تصویر : آئی این این

 میلبورن : امریکہ کی صوفیہ کینن نےاسپین کی گربائن مگوروزا کو سنیچر کو کھیلے جانے والے سخت مقابلے میں۶۔۴،۲۔۶،۲۔۶؍ سے شکست دے کر سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن میں خواتین زمرے کا سنگلز خطاب جیت کر تاریخ رقم کردی۔
 آسٹریلین اوپن کو اس بار کینن کی شکل میں  نئی چمپئن مل گئی۔۱۴؍ ویں سیڈیافتہ کینن نے یہ مقابلہ ۲؍ گھنٹے ۳؍ منٹ میں جیتا اور پہلا گرینڈ سلیم خطاب اپنے نام کیا۔ دونوں  کھلاڑی پہلی بار اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں کھیل رہی تھیں ۔
 اکیس سال کی صوفیہ ٹائٹل جیتنے کے ساتھ ۲۰۰۸ء  میں روس کی ماریا شاراپووا کی کامیابی کے بعد آسٹریلین اوپن میں خواتین خطاب جیتنے والی سب سے نوجوان کھلاڑی بن گئی ہیں۔ پہلے سیٹ میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان برابر کی ٹکر رہی اور اسکور ۴۔۴؍سے برابر تھا لیکن مگوروزا نے اگلے ۲؍ گیم جیت کر پہلا سیٹ ۴۔۶؍ سے اپنے نام کر لیا۔ کینن نے دوسرے سیٹ میں شاندار آغاز کرتے ہوئے ایک۔ ۴؍ کی برتری حاصل کر لی۔ مگوروزا نے چھٹا گیم جیتا لیکن کینن نے اگلے ۲؍گیم جیت کر یہ سیٹ ۲۔۶؍سے اپنے نام كر کے مقابلے کو فیصلہ کن سیٹ میں پہنچا دیا۔ کینن نے تیسرے سیٹ میں مگوروزا کو کوئی موقع نہیں دیا اور یہ سیٹ۲۔۶؍ سے جیت کر آسٹریلین اوپن میں​​تاریخ رقم کر دی ۔
 میچ کے بعد صوفیہ کینن نے کہاکہ میری والدہ توہم پرست ہیں ۔ ان کو ایسا لگا تھا کہ میں سنیچر کو ہار جاؤں گی لیکن میں نے میچ کے بعد انہیں کال کر کے بتایاکہ میں گرینڈ سلیم جیت گئی ہوں۔ انہوں نے کہاکہ میری والدہ گھر پر ذہنی دباؤ میں تھیں اور میرے فون کال کے بعد انہوں نے راحت کا سانس لیا۔ میں نے انہیں کہا کہ جلد گھر آؤں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK