Inquilab Logo

ہندوستان نے چوتھی بار ایشین چمپئن ٹرافی جیتی

Updated: August 13, 2023, 4:46 PM IST | Agency | Chennai

۔ ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم نے سنیچر کی رات ایشیائی چمپئن ٹرافی۲۰۲۳ء کے چیلنجنگ اور دلچسپ فائنل میں ملائیشیا کے خلاف ۳۔۴؍گول  کی یادگار  کامیابی حاصل کی۔

India Won The Asian Champions Trophy For The Fourth Time.Photo.Twitter
ہندوستان نے چوتھی بار ایشین چمپئن ٹرافی جیتی ۔ تصویر:ٹویٹر

 ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم نے سنیچر کی رات ایشیائی چمپئن ٹرافی۲۰۲۳ء کے چیلنجنگ اور دلچسپ فائنل میں ملائیشیا کے خلاف ۳۔۴؍گول  کی یادگار  کامیابی حاصل کی۔
 ہندوستان نے۹؍ویں منٹ میں جوگراج سنگھ کے ذریعے گول سے آغاز کیا لیکن ابو کمال (۱۴؍ ویں )، رضی رحیم (۱۸؍ویں) اور محمد امین الدین (۲۸؍ ویں) نے ایک ایک گول کرکے ملائیشیا کو ہاف ٹائم میں ۱۔۳؍گول کی برتری دلادی۔ ہرمن پریت سنگھ ( ۴۵؍ویں منٹ) اور گرجنت سنگھ (۴۵؍ویں منٹ) نے تیسرے کوارٹر کے آخری لمحوں میں گول کرکے ہندوستان کے مقابلے کے قابل بنایا۔  بالآخر۵۶؍ ویں منٹ میں آکاش دیپ سنگھ کا گول ہندوستان کی جیت میں فیصلہ کن ثابت ہوا۔
 ایشین چمپئن ٹرافی کی سب سے کامیاب ٹیم ہندوستان نے چوتھی بار یہ خطاب جیتا ہے جبکہ اس سے قبل وہ ۲۰۱۱ء، ۲۰۱۶ء اور۲۰۱۸ء میں بھی چمپئن  رہ چکی ہے۔ میئررادھا کرشنن اسٹیڈیم میں ابتدائی منٹوں میں  کافی جدوجہد کے بعد ہندوستان نے پہلا گول ۹؍ویں منٹ میں پنالٹی کارنر سے کیا۔ کارتی سیلوم کے ذریعہ کئے جانےوالے پنالٹی کارنر کا استعمال کرنے کیلئے ہرمن پریت میدان پر نہیں تھے اس لئے جوگ راج کی جادوئی ڈریگ فلک نے ہندوستان کا کھاتہ کھولا۔ تاہم ملائیشیا کیلئے پہلے کوارٹر کے اختتام سے قبل حسن کی مدد سے ملائیشیا کے لئے اسکور برابر کردیا۔ 
 گرجنت سنگھ کو میچ کے۱۶؍ویں منٹ میں گرین کارڈ دکھایا گیا اور ملائیشیا نے ہندوستانی کیمپ میں موجود۱۰؍ کھلاڑیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پنالٹی کارنر حاصل کیا۔ شیلو سلویریئس پہلی کوشش میں ناکام رہے لیکن دوسری کوشش میں انہوں نے رحیم کو بہترین پاس دے کر ملائیشیا کو برتری دلادی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK