Inquilab Logo

لالیگا کے نئے چمپئن بارسلونا فٹبال کلب کی ویلاڈولڈ کے ہاتھوں شکست

Updated: May 25, 2023, 11:52 AM IST | Madrid

حریف ٹیم نے اپنے گھریلو میدان پر اسپینش لیگ کے نئے چمپئن بارسلونا کو ۱۔۳؍ گول سے شکست دے کر ۳؍پوائنٹس حاصل کئے

A Barcelona player can be seen receiving the ball
بارسلونا کے کھلاڑی کو گیندحاصل کرتےہوئے دیکھا جاسکتاہے

 بارسلونا فٹبال کلب کے فارورڈ رافینہا نے اپنی جرسی اتار دی اور ساتھی برازیلین ونیشیس جونیئر کی حمایت کا اپنا پیغام ظاہر کیا۔ پیغام جس میں پرتگالی زبان میں نسل پرستی کے خلاف الفاظ اور جملہ’ہم متحد ہیں، وینی‘ شامل تھا، ان کی انڈر شرٹ پر تھا اور اس وقت دکھائی دے رہا تھا جب منگل کو بارسلونا کے ویلاڈولڈ فٹبال کلب کے خلاف۱۔۳؍ سے ہارنے کے دوسرے ہاف میں رافنہا کو تبدیل کیا گیا تھا۔ انہوں نے میدان چھوڑتے وقت اپنی دائیں مٹھی اٹھائی تھی۔
 خیال رہے کہ سنیچر کو ریئل میڈرڈفٹبال کلب  کے اسٹار فارورڈ کے خلاف نسلی بدسلوکی کے تازہ ترین کیس کے بعد ہسپانوی لیگ میں یہ پہلا میچ ڈے تھا۔اس میچ میں بارسلونا فٹبال کلب کو شکست ہوئی تھی۔ بارسلونا نے ۴؍ میچ قبل ہی سیزن کا خطاب جیت لیا تھا۔ اس کے بعد اس کی کارکردگی خراب ہوئی ہے اور اس نے ویلاڈولڈ کے ہاتھوں شکست پائی ہے۔ ویلاڈولڈ کو اس جیت سے ۳؍ پوائنٹس ملے ہیں۔ 
 ونیشیس، جو سیاہ فام ہیں، ۵؍ سال قبل اسپین پہنچنے کے بعد سے انہیں بار بار نسل پرستانہ فرقوںکا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ ستمبر میں ہسپانوی لیگ کا سیزن شروع ہونے کے بعد سے   انہیں کم از کم۵؍ حریف ٹیموں کے شائقین کی جانب  سے نسل پرستانہ زیادتی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
 دوسری طر ف خطاب  جیتنے کے بعد بارسلونا کی یہ مسلسل دوسری شکست ہے  ۔بارسلونا اور ویلاڈولڈ کے کھلاڑیوں نے میچ سے پہلے ایک بینر اٹھا رکھا تھا جس پر’فٹبال سے نسل پرستوں‘ کے خاتمہ کے الفاظ درج تھے جو ہسپانوی لیگ، ہسپانوی فیڈریشن اور حکومت کی اعلیٰ اسپورٹس اتھارٹی کی جانب سے مشترکہ طور پر شروع کی گئی۔ گیم کی قومی اور بین الاقوامی نشریات کے دوران نسل پرستی مخالف نعرے بھی دکھائے گئے۔ 

madrid Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK