Inquilab Logo

آج مانچسٹرسٹی اور چیلسی میں گھمسان

Updated: January 15, 2022, 12:54 PM IST | Agency | Manchester

چیلسی فٹبال کلب منیجر تھامس ٹیوکیل کے آنے سے ٹیم مضبوط ہوئی ہے اور ان نے ناراض کھلاڑی رومیلو لوکاکو کوبھی منالیا ہے جس سے سٹی کے سامنے ان کی پوزیشن مضبوط ہوگئی ہے۔ لوکاکو اسٹار کھلاڑی ہیں۔

Thomas Tuchel .Picture:INN
تھامس ٹیوکیل۔ تصویر: آئی این این

انگلش پریمیر لیگ (ای پی ایل ) میں سنیچر کو زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملنے والا ہے۔ لیگ کی نمبروَن اور نمبر۲؍ ٹیمیں آپس میں مقابلے کیلئے تیار ہیں۔ سنیچر کو ای پی ایل میں  مانچسٹر سٹی اور چیلسی فٹبال کلبوں کے درمیان گھمسان ہونے والا ہے۔یہ میچ  مانچسٹر سٹی کے گھریلو میدان اتحاد اسٹیڈیم پر کھیلا جائے گا۔  اس وقت مانچسٹر سٹی ٹیم ٹیبل میں ٹاپ پوزیشن پر ہے اور اس کے ۲۱؍میچوں میں ۵۳؍ پوائنٹس ہیں۔ دوسری طرف چیلسی نمبر۲؍ پوزیشن پر ہے اوراس کے ۲۱؍میچوں میں ۴۳؍پوائنٹس ہیں۔ پوائنٹس کی تعداد سے اندازہ لگایا جاسکتاہے کہ اس میچ میں کس کا پلڑا بھاری رہےگا۔  دوسری پوزیشن پر موجود چیلسی کی ٹیم نے حال ہی میں کاراباؤ کپ میں ٹوٹنہم ہاٹسپر پر جدوجہد کرتے ہوئے صفر۔ ایک گول سے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس لئے امید کی جارہی ہے کہ اس کے کھلاڑی مضبوط فٹبال کلب سٹی کے سامنے اچھا کھیلیں گے۔ دوسری طرف مانچسٹر سٹی کی ٹیم نے لیگ کے اپنے گزشتہ میچ میں آرسنل جیسے مضبوط فٹبال کلب کو ۱۔۲؍ سے شکست دے کر ۳؍ اہم پوائنٹس لئے تھے۔ اس وقت وہ ۱۰؍ پوائنٹس کی  سبقت لئے ہوئے ہے۔ مجموعی طورپر دیکھیں تو چیلسی کا سٹی کے سامنے ریکارڈ اچھا ہے۔ ان دونوں کے درمیان ۱۷۰؍ میچ ہوچکے ہیں اور ان میں سے چیلسی نے ۷۱؍جیتے ہیں۔ مانچسٹر سٹی نے ۶۰؍میچو ںمیں کامیابی پائی ہے۔ سٹی نے اس سیزن میں چیلسی کو صفر۔۱؍ سے ہرا دیا تھا۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK