Inquilab Logo

یوئیفا نیشنز لیگ :پرتگال نے چیک جمہوریہ کو چاروں شانے چِت کردیا

Updated: September 26, 2022, 2:16 PM IST | Agency | Prague

رونالڈو کی ٹیم نے چیک کو صفر۔۴؍ گول سے شکست دے دی۔ پرتگال کی جانب سے ڈیلٹ نے ۲؍گول کرنے میں کامیابی حاصل کی

Picture .Picture:INN
پرتگالی کھلاڑی ۔ تصویر:آئی این این

یوئیفا نیشنز لیگ اے کے گروپ ۲؍ کے میچ میں کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم پرتگال نے چیک جمہوریہ کو صفر۔۴؍ گول سے روند دیا۔ اس میچ میں کامیابی کے ساتھ ہی پرتگال پورے ۴؍پوائنٹس حاصل کرلئے۔ اس گروپ کے ٹیبل پر پرتگال کی ٹیم ٹاپ پوزیشن پر ہے اور اس کے ۵؍ میچوں  کے بعد۱۰؍پوائنٹس ہیں اور دوسرے نمبر پر اسپین کی ٹیم ہے جس کے اتنے ہی میچوں میں ۸؍پوائنٹس ہیں۔ اس گروپ میں چیک جمہوریہ کی ٹیم آخری پوزیشن  پر ہے اور اس کے ۵؍ میچوں میں ۴؍پوائنٹس ہیں۔  سنیچر کی دیر رات ہونے والے میچ میں پرتگال کی جانب سے پہلا گول ۳۳؍ویں منٹ میں ڈیلٹ نے کیا۔ ان کی مدد آر لیوآو نے کی۔فرسٹ ہاف کے انجری ٹائم کے دوسرے منٹ میں برونو فرنانڈیس نے ایم روئی کی مدد سے ٹیم کا دوسرا گول کیا اور اسکور صفر۔۲؍ کردیا۔ انجری ٹائم میں ہی چیک جمہوریہ کے پی شیک نے ایک پنالٹی ضائع کردی۔ میچ کے دوسرے ہاف میں بھی پرتگال نے حملہ کیا اور۵۲؍ویں منٹ میں ڈی ڈیلٹ نے اپنا دوسرا اور ٹیم کا تیسرا گول کیا۔ یہ گول کرنے میں ان کی مدد برونو فرنانڈیس نے کی۔ ۸۲؍ویں منٹ میں ڈیگو جوٹا نے ٹیم کا چوتھا گول کیا۔ ان کی مدد کرسٹیانو رونالڈو نے کی۔ 
کرسٹیانو رونالڈو زخمی، ناک سے خون بہنے  لگا
 پراگ (ایجنسی):پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو یوئیفا نیشنز لیگ کے ایک میچ میں کھلاڑی سے ٹکرانے کے بعد بری طرح زخمی ہو گئے۔  یوئیفا نیشنز لیگ میں چیک جمہوریہ کے خلاف میچ میں رونالڈو زخمی ہوئے۔ہوا کچھ یوں کہ گول کرنے کے لئے ہیڈ کرنے کی کوشش میں رونالڈو چیک جمہوریہ کے گول کیپر ٹامس ویکلک سے ٹکراگئے۔دونوں کھلاڑیوں کی ٹکر اس قدر شدید تھی کہ کرسٹیانو رونالڈو کی ناک سے خون بہنے لگا اور زخمی ہونے پر انہیں گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا۔ بعدازاں رونالڈو نے روئی سے خون صاف کرواکر کھیل جاری رکھنے کو ترجیح دی۔فٹبالر کی یہ ہمت دیکھ کر مداحوں نے ان کی تعریف کی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK