Inquilab Logo Happiest Places to Work

ونیش پھوگاٹ بڈاپیسٹ میں رینکنگ سیریز میں شرکت کریں گی

Updated: June 23, 2023, 1:24 PM IST | Sonipat

ہندوستان کی اولمپین پہلوان کی درخواست پر ایڈہاک کمیٹی نے ان کا نام مقابلے کے لئے بھیج دیا ہے

Indian wrestler Vinesh Phogat will compete next month.
ہندوستانی پہلوان ونیش پھوگاٹ آئندہ ماہ مقابلے میں اتریںگی۔

 برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف زبردست مظاہرہ  کرنے والی اولمپین پہلوان  ونیش پھوگاٹ اب جولائی میں بڈاپیسٹ میں ہونے والی رینکنگ سیریز میں حصہ لیں گی۔ ونیش کی درخواست پر ایڈہاک کمیٹی نے  ان کا نام مقابلے کے لئے بھیج دیا ہے۔ ونیش نے اس کے لئے پریکٹس بھی شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ مظاہرہ اور احتجاجی دھرنا دینے والے پہلوان ایشین گیمز میں حصہ لینے کی خواہش کا اظہار کیاتھا ۔ پہلوانوں نے وزارت کھیل سے اپیل کی تھی کہ انہیں ایشین گیمز میں شرکت کی اجازت دی جائے لیکن پہلوانوں نے بتایا کہ ابھی ان کی تیاریاں مکمل نہیں ہیں۔ پہلوانوں نے درخواست کی تھی کہ ان کے ٹرائل اگست میں کرائے جائیں تاکہ ان کی تیاریاں مکمل ہو سکیں۔ اس کے لئے وزارت کھیل نے اپنی درخواست ایڈہاک کمیٹی کو بھیج دی اور کمیٹی نے یہ درخواست اولمپک کونسل آف ایشیا (او سی اے) کو بھیج دی ہے۔ او سی اے نے ابھی پہلوانوں کے ٹرائل پر کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ اس کی تاریخ جلد طے ہونے کی امید ہے۔
  ایڈہاک کمیٹی کے ترجمان سہیل احمد نے کہا کہ ونیش پھوگاٹ نے ۱۲؍جولائی سے بڈاپیسٹ میں ہونے والی رینکنگ سیریز میں حصہ لینے کی درخواست کی ہے۔ کمیٹی نے ان  کا نام مقابلے کے لئے بھیج دیا ہے۔ ونیش اکیلی بڈاپیسٹ جارہی  ہیں، کوئی ٹیم یا دوسرے پہلوان ان کے ساتھ نہیں جا رہے ہیں۔ونیش پھوگاٹ کو ان کی پسند کا کوچ اور فزیو بھی دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بڈاپیسٹ ایونٹ ریسلنگ سال کی چوتھی اور آخری رینکنگ سیریز ہے۔ اطلاعات کے مطابق ونیش پھوگاٹ بعد تقریباً ۱۰؍ماہ بعد کشتی لڑتی ہوئی نظر آئیںگی۔
 ۱۳؍ اور ۱۶؍جولائی  کے درمیان ہونے والے مقابلوں کے لئے ونیش پھوگاٹ  کے ساتھ ہی کوچ اور فزیو تھراپسٹ کے ناموں کو بھی کلیئر کر دیا گیا ہے۔ ایڈ ہاک کمیٹی نے  ونینش کے ساتھ جانے کے لئے سدیش (کوچ) اور اشونی پاٹل (فزیو) کو بھی ان کے ساتھ جانے کیلئے اجازت دے دہی ہے یہ نام ونیش نے تجویز کئے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK