Inquilab Logo

کیا محمد سمیع ون ڈے اور ٹی ۲۰؍کرکٹ کو الوداع کہہ دیں گے؟

Updated: December 03, 2023, 10:11 AM IST | New Delhi

محمد سمیع کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ۲۰؍ اور ون ڈے سیریز کیلئے منتخب ٹیم میں جگہ نہیں ملی کیونکہ سمیع کو ٹخنے میں تکلیف ہے

Mohammed Shami
محمد سمیع

ہندوستانی تیز گیندباز محمد سمیع نے ون ڈے ورلڈ کپ۲۰۲۳ء میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور انہوں نے ۷؍ میچوں میں ۲۴؍ وکٹ حاصل کئے اور ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے گیندباز تھے  تاہم محمد سمیع کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی۲۰؍ اور ون ڈے سیریز کیلئے منتخب ٹیم میں جگہ نہیں ملی کیونکہ سمیع کو ٹخنے میں تکلیف ہے۔ تاہم محمد سمیع آنے والے وقت میں وائٹ بال فارمیٹ میں کھیلیں گے یا نہیں اس حوالے سے ایک رپورٹ میں بڑا دعویٰ کیا گیا ہے۔ یہی نہیں بلکہ اس حوالے سے بھی صورتحال واضح ہو گئی ہے کہ محمد سمیع ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کھیلیں گے یا نہیں۔
 ہندوستان کو جنوبی افریقہ کے خلاف ۲؍ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنی ہے اور اس کے بعد ٹیم انڈیا کو اپنے گھر پر ۵؍ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے  انگلینڈ کی میزبانی کرنی ہے۔ امروہہ ایکسپریس سرخ گیند کے کرکٹ میں اہم گیند باز ثابت ہوں گے، اس لئے  وہ فی الحال وہائٹ بال کرکٹ سے دور رہیں گے۔  پی ٹی آئی نے اس حوالے سے معلومات دی ہیں کہ سمیع کچھ عرصے کیلئے  سفیدگیند کے کرکٹ سے دور رہیں گے اور ’امروہہ ایکسپریس‘ کے برصغیر کے حالات میں  ریڈ بال کرکٹ میں اہم کردار ادا کرنے کی امید ہے۔
  اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ اب ہندوستان کیلئے  وہائٹ بال کرکٹ نہیں کھیلیں گے اور وہ ٹیسٹ کرکٹ پر توجہ دیں گے۔ محمد سمیع نے ورلڈ کپ ۲۰۲۳ء میں جس طرح کا مظاہرہ کیا ہے اس سے امید پیدا ہو گئی ہے کہ انہیں ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کیلئے  ٹیم میں جگہ مل جائے گی  تاہم یہ اس بات پر منحصر ہوگا کہ سمیع آئی پی ایل میں کیسا پرفارم کرتے ہیں۔
 پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق’’آیا سمیع اگلے سال ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کھیلتے ہیں اس کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ وہ انڈین پریمیر لیگ میں کیسی کارکردگی دکھاتے ہیں، جہاں گجرات ٹائٹنس کیلئے ان کے۲؍ اچھے سیزن گزرے ہیں۔‘‘ فی الحال سمیع کی توجہ مکمل طور پر فٹ ہونے پر ہے۔ محمد سمیع کو حالیہ ون ڈے ورلڈ کپ کے گروپ کے پہلے ۴؍ میچوں میں موقع   نہیں ملا تھا لیکن جب ہاردک پانڈیا بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں فالو تھرو کے دوران زخمی ہو گئے تو سمیع کو پلیئنگ الیون میں موقع دیا گیا۔خیال رہے کہ  امسال ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ میں محمد سمع نے زبردست گیندبازی کرتے ہوئے وکٹ لینے میں نمبروَن رہے تھے۔ بی سی سی آئی نے انہیں سفید گیند کے کرکٹ کیلئے فی الحال دیا ہے کیونکہ وہ ممبئی میں آرتھوپیڈک سے اپنے ٹخنے کا علاج کروا رہے ہیں اس لئے وہ دورۂ جنوبی افریقہ کی محدود اوورس کی سیریز سے دور رہیں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK