Inquilab Logo

خواتین پریمیر لیگ:ممبئی انڈینس نے یوپی واریئرس کو ۸؍ وکٹ سے شکست دی

Updated: March 14, 2023, 11:12 AM IST | Mumbai

ممبئی انڈینس کی اننگز کے۱۱؍ویں اوور کی دوسری گیند پر ہرمن پریت کو کھیلنے کی کوشش کی لیکن وہ پیر کے بازو سے نیچے آکر وکٹوں کے ٹکرا گئیں اور یوپی واریئرس کی کیپر اور کپتان ایلیسا ہیلی نے کیچ ڈراپ کردیا پھر بھی اپیل کی۔

photo;INN
تصویر :آئی این این

کپتان ہرمن پریت کور (ناٹ آؤٹ۵۳؍رن)کی جارحانہ نصف سنچری اور نیٹ سیور برنٹ (۴۵؍رن)کے ساتھ ان کی سنچری پارٹنرشپ کی بدولت ممبئی انڈینس نے ویمنز پریمیر لیگ میں یوپی واریئرس کو۸؍ وکٹ سے شکست دے کر اپنی جیت کے سلسلے کو آگے بڑھایا۔ ایلیسا ہیلی (۵۸؍رن) اور تاہلیا میک گرا (۵۰؍رن) کی نصف سنچریوں کی مدد سے واریئرس نے ممبئی کو۱۶۰؍رن  کا ہدف دیا۔ ممبئی نے یہ ہدف ۱۷ء۳؍اوور میں ۲؍ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ سلامی بلے باز  ہیلی نے۴۶؍ گیندوں پر ۷؍ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے۵۸؍ رن بنائے جبکہ میک گرا نے۳۷؍ گیندوں پر ۹؍ چوکوں کی مدد سے ۵۰؍رن  بنائے۔ ہیلی-میک گرا نے تیسرےوکٹ کیلئے ۸۲؍ رن بنا کر واریئرس کو ایک بڑے اسکور تک پہنچانے کی راہ ہموار کی  لیکن دونوں کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد ٹیم صرف۱۵۹؍ رن ہی بنا سکی۔ہدف کے تعاقب میں ممبئی نے پاور پلے کے بعد دونوں اوپنرس کے وکٹ گنوائیں جس کے بعد ہرمن پریت اور سیور برنٹ نے۱۰۶؍رن کی ناٹ آؤٹ  شراکت کرکے ٹیم کو لگاتار چوتھی جیت دلائی۔
ہرمن پریت خوش قسمت رہیں
   ممبئی انڈینس کی اننگز کے۱۱؍ویں اوور کی دوسری گیند پر ہرمن پریت کو کھیلنے کی کوشش کی لیکن وہ پیر کے بازو سے نیچے آکر وکٹوں کے ٹکرا گئیں اور یوپی واریئرس کی کیپر اور کپتان ایلیسا ہیلی نے کیچ ڈراپ کردیا  پھر بھی اپیل کی۔ تاہم  ہرمن پریت کور کو آؤٹ نہیں کیا گیا کیونکہ گیند اسٹمپ پر لگی لیکن بیلز نہیں گری۔ اسے ری پلے میں بھی واضح طور پر دیکھا  جاسکتاہے۔ اسے واقعی قسمت کہا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK