• Tue, 15 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ونیش پھوگاٹ کے متعلق غیر معروف ۱۱؍ حقائق

Updated: Aug 24, 2024, 6:27 PM IST | Shahebaz Khan

۲۵؍ اگست ۱۹۹۴ء کو ہریانہ کے گاؤں چرخی دادری میں پیدا ہونے والی ونیش پھوگاٹ کا تعلق پہلوانوں کے خاندان سے ہے۔ ان کے خاندان کے بیشتر افراد پہلوانی سے وابستہ ہیں اور قومی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والے کشتی کے مقابلوں میں حصہ بھی لیتے رہتے ہیں۔ جانئے ملک کا نام روشن کرنے والی ونیش پھوگاٹ کے بارے میں چند ایسے حقائق جن سے کم ہی لوگ واقف ہیں۔ تمام تصاویر: آئی این این، انسٹاگرام، ایکس، یوٹیوب 

X ونیش پھوگاٹ، گیتا اور ببیتا پھوگاٹ کی کزن ہیں۔ خیال رہے کہ یہ دونوں بہنیں کشتی میں عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرچکی ہیں۔ عامر خان کی مشہور فلم ’’دنگل‘‘ گیتا اور ببیتا پھوگاٹ کی زندگیوں ہی پر مبنی ہے۔
1/ 11

ونیش پھوگاٹ، گیتا اور ببیتا پھوگاٹ کی کزن ہیں۔ خیال رہے کہ یہ دونوں بہنیں کشتی میں عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرچکی ہیں۔ عامر خان کی مشہور فلم ’’دنگل‘‘ گیتا اور ببیتا پھوگاٹ کی زندگیوں ہی پر مبنی ہے۔

X ونیش، ملک کے مشہور پہلوان راج پال سنگھ پھوگاٹ کی بیٹی ہیں۔ راج پال، مہاویر پھوگاٹ کے چھوٹے بھائی تھے۔ ’’دنگل‘‘ میں عامر خان نے مہاویر سنگھ کا کردار ادا کیا تھا۔
2/ 11

ونیش، ملک کے مشہور پہلوان راج پال سنگھ پھوگاٹ کی بیٹی ہیں۔ راج پال، مہاویر پھوگاٹ کے چھوٹے بھائی تھے۔ ’’دنگل‘‘ میں عامر خان نے مہاویر سنگھ کا کردار ادا کیا تھا۔

X مہاویر سنگھ نے اپنی بیٹیوں گیتا اور ببیتا کے ساتھ ونیش اور ان کی بہن پرینکا کو بھی کشتی سکھائی ہے۔ پھوگاٹ خاندان اپنے گاؤں میں کشتی کے سبب مشہور ہے۔
3/ 11

مہاویر سنگھ نے اپنی بیٹیوں گیتا اور ببیتا کے ساتھ ونیش اور ان کی بہن پرینکا کو بھی کشتی سکھائی ہے۔ پھوگاٹ خاندان اپنے گاؤں میں کشتی کے سبب مشہور ہے۔

X ونیش جب ۴؍ سال کی تھیں، اس وقت ایک زمینی تنازع میں ان کے والد کا قتل کردیا گیا تھا۔ اس کے بعد مہاویر سنگھ نے ونیش کی پرورش کی۔
4/ 11

ونیش جب ۴؍ سال کی تھیں، اس وقت ایک زمینی تنازع میں ان کے والد کا قتل کردیا گیا تھا۔ اس کے بعد مہاویر سنگھ نے ونیش کی پرورش کی۔

X ونیش نے ۵؍ سال کی عمر سے کشتی کی تربیت لینی شروع کردی تھی۔ اس طرح ۳۰؍ سالہ پہلوان کا کشتی کریئر ۲۵؍سال پر محیط ہے۔
5/ 11

ونیش نے ۵؍ سال کی عمر سے کشتی کی تربیت لینی شروع کردی تھی۔ اس طرح ۳۰؍ سالہ پہلوان کا کشتی کریئر ۲۵؍سال پر محیط ہے۔

X مہاویر کی چار بیٹیوں میں سے ۳؍ کی شادی پہلوانوں سے ہوئی ہے۔ گیتا پھوگاٹ کے شوہر پون کمار، ببیتا پھوگاٹ کے شوہر وویک سہاگ اور سنگیتا پھوگاٹ کے شوہر بجرنگ پونیا ہیں۔ تینوں ہی کشتی میں عالمی سطح پر ہندوستان کی نمائندگی کرچکے ہیں اور ملک کیلئے تمغے بھی جیت چکے ہیں۔ اس طرح یہ تینوں ونیش پھوگاٹ کے بہنوئی ہیں۔
6/ 11

مہاویر کی چار بیٹیوں میں سے ۳؍ کی شادی پہلوانوں سے ہوئی ہے۔ گیتا پھوگاٹ کے شوہر پون کمار، ببیتا پھوگاٹ کے شوہر وویک سہاگ اور سنگیتا پھوگاٹ کے شوہر بجرنگ پونیا ہیں۔ تینوں ہی کشتی میں عالمی سطح پر ہندوستان کی نمائندگی کرچکے ہیں اور ملک کیلئے تمغے بھی جیت چکے ہیں۔ اس طرح یہ تینوں ونیش پھوگاٹ کے بہنوئی ہیں۔

X ونیش کے شوہر، سومویر راٹھی بھی پہلوان ہیں۔ ونیش اور سومویر کی شادی ۲۰۱۸ء میں ہوئی تھی۔
7/ 11

ونیش کے شوہر، سومویر راٹھی بھی پہلوان ہیں۔ ونیش اور سومویر کی شادی ۲۰۱۸ء میں ہوئی تھی۔

X ونیش نے نور سلطان کشتی ورلڈ چیمپئن شپ (۲۰۱۹ء) اور بلگریڈ کشتی ورلڈ چیمپئن شپ (۲۰۲۲ء) میں کانسہ جیتا تھا جبکہ ایشین گیمز انچیون (۲۰۱۴ء) میں بھی انہیں کانسہ ملا تھا۔
8/ 11

ونیش نے نور سلطان کشتی ورلڈ چیمپئن شپ (۲۰۱۹ء) اور بلگریڈ کشتی ورلڈ چیمپئن شپ (۲۰۲۲ء) میں کانسہ جیتا تھا جبکہ ایشین گیمز انچیون (۲۰۱۴ء) میں بھی انہیں کانسہ ملا تھا۔

X ایشن چیمپئن شپ، نئی دہلی (۲۰۱۳ء)، بنکاک (۲۰۱۶ء)، زیان (۲۰۱۹ء) اور نئی دہلی (۲۰۲۰ء) میں انہوں نے کانسہ جیتا تھا۔
9/ 11

ایشن چیمپئن شپ، نئی دہلی (۲۰۱۳ء)، بنکاک (۲۰۱۶ء)، زیان (۲۰۱۹ء) اور نئی دہلی (۲۰۲۰ء) میں انہوں نے کانسہ جیتا تھا۔

X ایشین چیمپئن شپ، دوحہ (۲۰۱۵ء)، نئی دہلی (۲۰۱۷ء) اور بشکیک (۲۰۱۸ء) میں انہیں نقرئی تمغہ سے نوازا گیا تھا۔ یوتھ ریسلنگ چیمپئن شپ جوہانسبرگ (۲۰۱۳ء) میں بھی انہوں نے نقرئی تمغہ جیتا تھا۔
10/ 11

ایشین چیمپئن شپ، دوحہ (۲۰۱۵ء)، نئی دہلی (۲۰۱۷ء) اور بشکیک (۲۰۱۸ء) میں انہیں نقرئی تمغہ سے نوازا گیا تھا۔ یوتھ ریسلنگ چیمپئن شپ جوہانسبرگ (۲۰۱۳ء) میں بھی انہوں نے نقرئی تمغہ جیتا تھا۔

X ایشین گیمز، جکارتہ (۲۰۱۸ء)، کامن ویلتھ گیمز، گلاسگو (۲۰۱۴ء)، گولڈ کوسٹ (۲۰۱۸ء)، برمنگھم (۲۰۲۲ء)، اور ایشین چیمپئن شپ الماٹی (۲۰۲۱ء) میں انہوں نے ملک کیلئے طلائی تمغہ جیتا تھا۔
11/ 11

ایشین گیمز، جکارتہ (۲۰۱۸ء)، کامن ویلتھ گیمز، گلاسگو (۲۰۱۴ء)، گولڈ کوسٹ (۲۰۱۸ء)، برمنگھم (۲۰۲۲ء)، اور ایشین چیمپئن شپ الماٹی (۲۰۲۱ء) میں انہوں نے ملک کیلئے طلائی تمغہ جیتا تھا۔

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK