Inquilab Logo

وہ کامیاب کرکٹر جو کم عمری ہی میں فوت ہوگئے

Updated: Dec 10, 2019, 1:32 PM IST | Shahebaz Khan

ایسے کئی کامیاب کھلاڑی ہیں جن کا انتقال کم عمری ہی میں ہوگیا تھا۔ اس وقت وہ  اپنے کریئر کے عروج پر تھے۔ جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان ہینسی کرونئے کا انتقال ایک پلین کریش میں یکم جون ۲۰۰۲ء کو ہوا تھا۔ جانئے ایسے ہی مزید کھلاڑیوں کے بارے میں۔ تمام تصاویر: : مڈڈے

X فلپ ہیوز: ۲۵؍ سالہ آسٹریلین کرکٹر سر پر کرکٹ گیند لگنے کی وجہ سے فوت ہوگئے تھے۔ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے والے شیفلڈ شیلڈ میچ کے دروان ان کے سر پر گیند لگی اور تقریباً ۲؍ دنوں تک اسپتال میں زندگی اور موت سے لڑنے والے فلپ انتقال کرگئے۔ انہوں نے اپنے کریئر میں ۲۶؍ ٹیسٹ اور ۲۵؍ ون ڈے میچ کھیلے تھے۔
1/ 7

فلپ ہیوز: ۲۵؍ سالہ آسٹریلین کرکٹر سر پر کرکٹ گیند لگنے کی وجہ سے فوت ہوگئے تھے۔ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے والے شیفلڈ شیلڈ میچ کے دروان ان کے سر پر گیند لگی اور تقریباً ۲؍ دنوں تک اسپتال میں زندگی اور موت سے لڑنے والے فلپ انتقال کرگئے۔ انہوں نے اپنے کریئر میں ۲۶؍ ٹیسٹ اور ۲۵؍ ون ڈے میچ کھیلے تھے۔

X رمن لامبا: سابق ہندوستانی بلے باز رمن لامبا کا انتقال ۳۸؍ سال کی عمر میں ہوا تھا۔ ۱۹۹۸ء میں بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں ہونے والے ایک میچ میں فیلڈنگ کے دوران ان کے سر میں چوٹ لگ گئی تھی جو ان کیلئے جان لیوا ثابت ہوئی۔
2/ 7

رمن لامبا: سابق ہندوستانی بلے باز رمن لامبا کا انتقال ۳۸؍ سال کی عمر میں ہوا تھا۔ ۱۹۹۸ء میں بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں ہونے والے ایک میچ میں فیلڈنگ کے دوران ان کے سر میں چوٹ لگ گئی تھی جو ان کیلئے جان لیوا ثابت ہوئی۔

X  مالکم مارشل: ان کا شمار اپنے وقت کے بہترین گیند بازوں میں ہوتا تھا۔ ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے اس کھلاڑی کا انتقال کینسر کے سبب ۴۱؍ سال کی عمر میں ہوا تھا۔ علالت کے دوران ان کا وزن تقریباً ۲۵؍ کلو ہوگیا تھا۔ انہوں نے ۸۱؍ ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں اور ۳۷۶؍ وکٹ لئے ہیں۔
3/ 7

 مالکم مارشل: ان کا شمار اپنے وقت کے بہترین گیند بازوں میں ہوتا تھا۔ ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے اس کھلاڑی کا انتقال کینسر کے سبب ۴۱؍ سال کی عمر میں ہوا تھا۔ علالت کے دوران ان کا وزن تقریباً ۲۵؍ کلو ہوگیا تھا۔ انہوں نے ۸۱؍ ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں اور ۳۷۶؍ وکٹ لئے ہیں۔

X لوری ولیمس: ویسٹ انڈیز کیلئے کھیلنے والے لوری ولیمس کا اتنقال ۳۳؍ سال کی عمر میں ہوا تھا۔ انہوں نے اپنے ملک کیلئے ۱۹۹۶ءتا ۲۰۰۱ء کرکٹ کھیلا۔ ان کی کار ایک بس سے ٹکرا گئی تھی جس کے سبب ان کی موت ہوگئی تھی۔
4/ 7

لوری ولیمس: ویسٹ انڈیز کیلئے کھیلنے والے لوری ولیمس کا اتنقال ۳۳؍ سال کی عمر میں ہوا تھا۔ انہوں نے اپنے ملک کیلئے ۱۹۹۶ءتا ۲۰۰۱ء کرکٹ کھیلا۔ ان کی کار ایک بس سے ٹکرا گئی تھی جس کے سبب ان کی موت ہوگئی تھی۔

X روناکو مورٹن: ویسٹ انڈیز کے بلے باز کا انتقال ۳۳؍ سال کی عمر میں اس وقت ہوا تھا جب وہ ٹرینی ڈیڈ میں اپنا گیم کھیل کر گھر لوٹ رہے تھے۔ ان کی کار ایک پول سے ٹکرا گئی تھی جس میں وہ جاں بحق ہوگئے۔
5/ 7

روناکو مورٹن: ویسٹ انڈیز کے بلے باز کا انتقال ۳۳؍ سال کی عمر میں اس وقت ہوا تھا جب وہ ٹرینی ڈیڈ میں اپنا گیم کھیل کر گھر لوٹ رہے تھے۔ ان کی کار ایک پول سے ٹکرا گئی تھی جس میں وہ جاں بحق ہوگئے۔

X بین ہولی یوکے: میلبورن میں پیدا ہونے والے بین کا انتقال ایک کار کریش میں ۲۴؍ سال کی عمر میں ہوا تھا۔ انہوں نے انگلینڈ کیلئے ۲؍ ٹیسٹ اور ۲۰؍ ون ڈے کھیلے تھے۔ ان کے چھوٹے بھائی انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان آدم ہولی یوکے ہیں۔
6/ 7

بین ہولی یوکے: میلبورن میں پیدا ہونے والے بین کا انتقال ایک کار کریش میں ۲۴؍ سال کی عمر میں ہوا تھا۔ انہوں نے انگلینڈ کیلئے ۲؍ ٹیسٹ اور ۲۰؍ ون ڈے کھیلے تھے۔ ان کے چھوٹے بھائی انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان آدم ہولی یوکے ہیں۔

X کولی اسمتھ: ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر کولی ایک کار حادثے میں ۲۶؍ سال کی عمر میں جاں بحق ہوگئے تھے۔ وہ اپنی ٹیم کے دیگر ۲؍ کھلاڑیوں کے ساتھ لندن میں سفر کررہے تھے کہ ان کی کار ایک ٹرک سے ٹکرا گئی اور کولی اسمتھ انتقال کرگئے۔
7/ 7

کولی اسمتھ: ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر کولی ایک کار حادثے میں ۲۶؍ سال کی عمر میں جاں بحق ہوگئے تھے۔ وہ اپنی ٹیم کے دیگر ۲؍ کھلاڑیوں کے ساتھ لندن میں سفر کررہے تھے کہ ان کی کار ایک ٹرک سے ٹکرا گئی اور کولی اسمتھ انتقال کرگئے۔

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK