• Sat, 09 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

لیورپول اور ناروچ سٹی کا ای پی ایل میچ

Updated: Feb 17, 2020, 7:00 AM IST | Abdul Kareem

لیورپول فٹبال کلب کے اس وقت ستارے بہت تابناک ہیں اور وہ ٹیم مسلسل کامیابی کی کہانی لکھ رہی ہے۔ سنیچر کی دیر رات انگلش پریمیر لیگ (ای پی ایل) میں ہونے والے میچ میں اسٹار کھلاڑی سادیو مانی کے واحد گول کی بدولت لیورپول نے پوائنٹ ٹیبل میں سب سے نچلی سطح پر موجود ناروچ سٹی کو صفر۔ ایک سے شکست دے دی۔  اس فتح کے بعد لیورپول  نے پوائنٹ ٹیبل میں اپنی پوزیشن مضبوط کرلی ہے اوراس نے ۲۵؍ پوائنٹس کی برتری حاصل کرلی ہے۔ اس نے سنیچر کی رات  ای پی ایل کے اس سیزن میں اپنا ۲۵؍واں میچ جیتا ۔ لیورپول نے ۲۶؍میں سے ۲۵؍میچ جیتے ہیں اور اس کا ایک میچ ڈرا ہواہے۔ لیورپول  ۴۳؍ میچوں تک ناقابل شکست رہا ہے اور وہ آرسنل کے ۰۴۔۲۰۰۳ء میں بنائے گئے ۴۹؍ میچوں کے ناقابل شکست ریکارڈ کی برابری سے ۶؍میچ پیچھے ہے۔لیورپول نے اپنے گزشتہ ۱۰۵؍میں سے ۱۰۳؍ پوائنٹس حاصل کئے ہیں۔ لیورپول نے ۳۵؍ میں سے ۳۴؍میچ جیتے ہیں۔تمام تصاویر:ای پی ایل ویب سائٹ

X میچ میں فاتحانہ گول کرنے والے سادیو مانی (۱۰؍ نمبرجرسی )کو ساتھی کھلاڑی رابرٹو فرمینو کو روکنے کی کوشش کرتے ہوئے لیکن وہ جشن منانے کیلئے شائقین کی طرف دوڑتے ہوئے۔ 
1/ 8

میچ میں فاتحانہ گول کرنے والے سادیو مانی (۱۰؍ نمبرجرسی )کو ساتھی کھلاڑی رابرٹو فرمینو کو روکنے کی کوشش کرتے ہوئے لیکن وہ جشن منانے کیلئے شائقین کی طرف دوڑتے ہوئے۔ 

X ناروچ فٹبال کلب کے کھلاڑی (پیلی جرسی) کو لیورپول کے کھلاڑی کو چکمہ دینے کی کوشش کرتے  ہوئے دیکھا جاسکتاہے۔ 
2/ 8

ناروچ فٹبال کلب کے کھلاڑی (پیلی جرسی) کو لیورپول کے کھلاڑی کو چکمہ دینے کی کوشش کرتے  ہوئے دیکھا جاسکتاہے۔ 

X   ناروچ فٹبال کلب کے گول کیپر نے بہترین انداز میں لیورپول کے کھلاڑی کا حملہ روک دیا۔ اس میچ میں  ناروچ کلب کا دفاع بہت اچھا تھا۔ 
3/ 8

  ناروچ فٹبال کلب کے گول کیپر نے بہترین انداز میں لیورپول کے کھلاڑی کا حملہ روک دیا۔ اس میچ میں  ناروچ کلب کا دفاع بہت اچھا تھا۔ 

X برائرام کے زخمی ہونے کے بعد ان کی جگہ متبادل کھلاڑی کو موقع دیا گیا ۔اسٹنٹ کوچ برائرام کو میدان سے باہر لے جاتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔
4/ 8

برائرام کے زخمی ہونے کے بعد ان کی جگہ متبادل کھلاڑی کو موقع دیا گیا ۔اسٹنٹ کوچ برائرام کو میدان سے باہر لے جاتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔

X ناروچ اور لیورپول فٹبال کلب کے کھلاڑی ایک دوسرے کو ٹکر دینے کی کوشش کرتے ہوئے ہیڈر لگانے میں مصروف نظر آرہے ہیں۔ 
5/ 8

ناروچ اور لیورپول فٹبال کلب کے کھلاڑی ایک دوسرے کو ٹکر دینے کی کوشش کرتے ہوئے ہیڈر لگانے میں مصروف نظر آرہے ہیں۔ 

X لیورپول فٹبال کلب کے منیجر یورگین کلوپ نے  حریف ٹیم کے کوچ سے  ملاقات کرتے ہوئے ۔ میچ شروع ہونے سے قبل دونوں نے گرمجوشی کا مظاہرہ کیا۔ 
6/ 8

لیورپول فٹبال کلب کے منیجر یورگین کلوپ نے  حریف ٹیم کے کوچ سے  ملاقات کرتے ہوئے ۔ میچ شروع ہونے سے قبل دونوں نے گرمجوشی کا مظاہرہ کیا۔ 

X لیورپول فٹبال کلب کے ڈریسنگ روم کی تصویر جس میں سبھی کھلاڑیوں کی جرسی اور اسپورٹس کٹ دیکھی جاسکتی ہے۔
7/ 8

لیورپول فٹبال کلب کے ڈریسنگ روم کی تصویر جس میں سبھی کھلاڑیوں کی جرسی اور اسپورٹس کٹ دیکھی جاسکتی ہے۔

X میزبان ناروچ سٹی فٹبال کلب کے مداح میچ شروع ہونے سے قبل خوش نظر آرہے ہیں اور اپنی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کیلئے اسٹیڈیم کی طرف جارہے ہیں۔
8/ 8

میزبان ناروچ سٹی فٹبال کلب کے مداح میچ شروع ہونے سے قبل خوش نظر آرہے ہیں اور اپنی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کیلئے اسٹیڈیم کی طرف جارہے ہیں۔

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK