Inquilab Logo

ہندوستان کی خواتین ٹیم انڈیا کی فتح کی کہانی تصویروں کی زبانی

Updated: Feb 22, 2020, 7:10 AM IST | Abdul Kareem

 لیگ اسپنر پونم یادو (۱۹؍ رن پر ۴؍وکٹ) اور تیز گیند باز شکھا پانڈے (۱۴؍ رن پر۳؍ وکٹ) کی شاندار  گیند بازی کی بدولت  ہندوستان نے آسٹریلیا   کو جمعہ کو  آئی سی سی   خواتین   ٹی۲۰؍ عالمی کپ کے پہلے مقابلے میں۱۷؍رن سے شکست دے دی۔ ہندوستانی خواتین ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے  دِپتی شرما کی۴۶؍ گیندوں میں ۳؍ چوکوں کی مدد سے  ناٹ آؤٹ ۴۹؍ رن  کی اننگز کی بدولت۲۰؍ اوور میں۴؍ وکٹ پر ۱۳۲؍رن بنائے  تھے جس کے جواب میں  میزبان آسٹریلیا کی ٹیم۱۹ء۵؍ اوور میں۱۱۵؍ رن ہی بناسکی۔  ہندوستان کی جانب سے پونم اور شکھا نے بہترین گیند بازی کرکے آسٹریلیا ئی ٹیم کو  باندھے رکھا اور ٹورنامنٹ کی شروعات جیت سے کی۔ آسٹریلیا کی طرف سے  ایلیسا ہیلی نے ۳۵؍ گیندوں  میں۶؍ چوکے  اور ایک چھکے کی مدد سے سب سے  زیادہ ۵۱؍رن بنائےلیکن ان کی نصف سنچری  آسٹریلیا کو جیت نہیں دلا سکی۔ ہیلی اور گارڈنر کے علاوہ آسٹریلیا کی کوئی بھی بلے باز کرشمہ نہیں کر سکی لہٰذا اس ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پونم کو ان کی  شاندار بولنگ کے لئے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔تمام تصاویر:آئی سی سی ٹویٹر ہینڈل

X ہندوستان کی وکٹ کیپر تانیا بھاٹیا اپنی ساتھی گیندباز کے ساتھ آسٹریلیا کا وکٹ لینے پر اپنے انداز میں جشن مناتے ہوئے۔ 
1/ 8

ہندوستان کی وکٹ کیپر تانیا بھاٹیا اپنی ساتھی گیندباز کے ساتھ آسٹریلیا کا وکٹ لینے پر اپنے انداز میں جشن مناتے ہوئے۔ 

X پلیئر آف دی میچ پونم یادو  آسٹریلوی بلے باز کو آؤٹ کرنے کے بعد دیکھی جاسکتی ہیں۔ پونم یادو نے ہندوستان کی جانب سے ۴؍وکٹ لئے تھے اور حریف ٹیم کی شکست میں اہم رول اداکیا۔ 
2/ 8

پلیئر آف دی میچ پونم یادو  آسٹریلوی بلے باز کو آؤٹ کرنے کے بعد دیکھی جاسکتی ہیں۔ پونم یادو نے ہندوستان کی جانب سے ۴؍وکٹ لئے تھے اور حریف ٹیم کی شکست میں اہم رول اداکیا۔ 

X فیلڈنگ کے دوران بلے باز اسمرتی مندھایا چوکا بچانے کی کوشش میں زخمی ہوگئیں۔ انہیں باؤنڈری لائن کے قریب دیکھا جاسکتاہے۔ 
3/ 8

فیلڈنگ کے دوران بلے باز اسمرتی مندھایا چوکا بچانے کی کوشش میں زخمی ہوگئیں۔ انہیں باؤنڈری لائن کے قریب دیکھا جاسکتاہے۔ 

X اسمرتی مندھانا کو دیکھنے کیلئے ٹیم انڈیا کپتان ہرمن پریت کور بھی دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ ان کے قریب آگئیں اور ان کی کیفیت معلوم کرنے کی کوشش کی ۔ 
4/ 8

اسمرتی مندھانا کو دیکھنے کیلئے ٹیم انڈیا کپتان ہرمن پریت کور بھی دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ ان کے قریب آگئیں اور ان کی کیفیت معلوم کرنے کی کوشش کی ۔ 

X ٹیم انڈیا کی بلے باز دپتی شرما رن لینے کیلئے دوڑتے ہوئے۔ ہندوستان کی جانب سے دِپتی شرما نے ۴۶؍ گیندوں پر ۳؍چوکوں کی مدد سے ۴۹؍رن بنائے۔
5/ 8

ٹیم انڈیا کی بلے باز دپتی شرما رن لینے کیلئے دوڑتے ہوئے۔ ہندوستان کی جانب سے دِپتی شرما نے ۴۶؍ گیندوں پر ۳؍چوکوں کی مدد سے ۴۹؍رن بنائے۔

X ٹیم انڈیا بلے باز ایک بہترین شاٹ کھیلنے کے بعد گیند کو باؤنڈی کے باہر جاتے ہوئے دیکھ رہی ہے ۔ 
6/ 8

ٹیم انڈیا بلے باز ایک بہترین شاٹ کھیلنے کے بعد گیند کو باؤنڈی کے باہر جاتے ہوئے دیکھ رہی ہے ۔ 

X وکٹ کیپر تانیا آسٹریلیا کی بلے باز کو رن آؤٹ کرنے کیلئے میدان پر گر گئیں۔ 
7/ 8

وکٹ کیپر تانیا آسٹریلیا کی بلے باز کو رن آؤٹ کرنے کیلئے میدان پر گر گئیں۔ 

X میچ کے اختتام کے وقت وکٹ کیپر تانیا بھاٹیا ساتھی کھلاڑی کے ساتھ جیت کا جشن مناتے ہوئے دیکھی جاسکتی ہیں۔ تانیا نے اس میچ میں آسٹریلیا کی ۴؍خواتین کھلاڑیوں کا شکار کیا تھا۔ 
8/ 8

میچ کے اختتام کے وقت وکٹ کیپر تانیا بھاٹیا ساتھی کھلاڑی کے ساتھ جیت کا جشن مناتے ہوئے دیکھی جاسکتی ہیں۔ تانیا نے اس میچ میں آسٹریلیا کی ۴؍خواتین کھلاڑیوں کا شکار کیا تھا۔ 

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK