Inquilab Logo

بیشتر افراد کو اپنی ریکارڈشدہ آواز پسند نہیں آتی،کیوں؟

Updated: April 13, 2024, 5:09 PM IST | Mumbai

ماہرین کے مطابق لوگوں کا اپنی آواز کے بارے میں جو ذہنی تاثر ہوتا ہے وہ ریکارڈڈ آواز سے مختلف ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ریکارڈنگ سن کر ہمیں اپنی آواز زیادہ پسند نہیں آتی۔

36 percent of people feel awkward and uncomfortable listening to their recorded voice
۳۶؍ فیصد افراد کو اپنی ریکارڈ شدہ آواز سننا عجیب اور برا محسوس ہوتا ہے

اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہمیں کوئی میسیج ٹائپ کرنے کےبجائے وائس ریکارڈ کرکے بھیجنا پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی بعض مواقع ایسے آتے ہیں جہاں اپنی آواز کو ریکارڈ کرنا پڑتا ہے اور کبھی فرصت میں یا موقع پر اسے سننا بھیپڑتا ہے۔ اس دوران بیشتر افراد کواپنی ریکارڈ شدہ آواز بالکل پسند نہیں آتی یا ناخوشگوار محسوس ہوتی ہے مگر کیا آپ نے کبھی سوچا کہ ایسا کیوں ہوتا ہے؟
یہ ایک عام بات ہے
 یقین کرنا مشکل ہوگا مگر اپنی آواز کو پسند نہ کرنا عام ہے اور اس کیلئے’ وائس کنفرنٹیشن‘ کی اصطلاح بھی استعمال کی جاتی ہے۔ اب یہ وائس کنفرنٹیشن‘ کیا ہے؟علم نفسیات میں یہ ایک شخص کا اپنی ریکارڈ شدہ آواز کو پسند نہ کرنے کا رجحان ہے۔ تو آخر لوگوں کو اپنی آواز اتنی ناپسند کیوں ہوتی ہے جبکہ دیگر افراد کی آوازیں سن کر انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ آیئے جانتےہیں اس کی وجوہات۔ 
سائنسی وجہ
 ماہرین کے مطابق ہم جب بات کرتے ہوئے اپنی آواز سنتے ہیں تو وہ آواز باہر سے ہوا اور اندرونی طور پر ہڈیوں کے ذریعے کانوں تک منتقل ہوتی ہے۔ فریکوئنسیز کے اس امتزاج کے باعث وہ آواز ہمیں زیادہ اچھی محسوس ہوتی ہے مگر جب ہم اپنی ریکارڈڈ آواز سنتے ہیں تو وہ صرف ہوا سے گزر کر کانوں تک پہنچتی ہے اور ہڈیوں والی فریکوئنسیز موجود نہیں ہوتی جس کے باعث وہ ہمیں اجنبی محسوس ہوتی ہے۔ 
 دوسری وجہ 
اپنی ریکارڈڈ آواز آپ کو بالکل نئی محسوس ہوتی ہے یعنی ہماری توقعات سے بالکل مختلف ہوتی ہے۔ چونکہ آپ کی آواز منفرد ہوتی ہے اور شناخت کا ایک اہم جز بھی ہے تو توقعات کے برعکس محسوس ہونے سے ذہنی دھچکا لگتا ہے۔ ماہرین کے مطابق لوگوں کا اپنی آواز کے بارے میں جو ذہنی تاثر ہوتا ہے وہ ریکارڈڈ آواز سے مختلف ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ریکارڈنگ سن کر ہمیں اپنی آواز زیادہ پسند نہیں آتی۔ انہوں نے بتایا کہ لوگوں کو اپنی ریکارڈڈ آواز مختلف محسوس ہوتی ہے مگر وقت کے ساتھ وہ اسے قبول بھی کرلیتے ہیں جس سے ناپسندیدگی کم ہو جاتی ہے۔ 
سروے کیا کہتا ہے؟
 ’ لنکڈ اِن‘ پر کئے گئے ایک سروے کے مطابق ۳۶؍فیصد افراد نے اپنی ریکارڈ شدہ آواز کو پسند نہیں کیا۔

education Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK