Inquilab Logo Happiest Places to Work

دوستی لازم ہے زندگی کے واسطے

Updated: August 31, 2023, 7:16 PM IST | Rizwana Momin | Mumbai

زندگی میں ہر رشتے کی اپنی ضرورت اور اہمیت ہوتی ہے۔ زندگی میں ہمیں کئی رشتے ملتے ہیں مگر ایک رشتہ ایسا ہے جسے ہم خود بناتے ہیں اور اسی میں زندگی کی خوشیاں ملتی ہیں، وہ رشتہ ہے ’’دوستی کا رشتہ۔‘‘جس طرح پانی کی پیاس دنیا کی کسی نعمت سے پوری نہیں کی جا سکتی اسی طرح دوستوں کی کمی مال و دولت کی آسائشوں سے مکمل نہیں کی جاسکتی۔

Friendship is very important. Photo: INN
دوستی کا رشتہ بہت اہم ہوتا ہے۔ تصویر: آئی این این

زندگی میں ہر رشتے کی اپنی ضرورت اور اہمیت ہوتی ہے۔ زندگی میں ہمیں کئی رشتے ملتے ہیں مگر ایک رشتہ ایسا ہے جسے ہم خود بناتے ہیں اور اسی میں زندگی کی خوشیاں ملتی ہیں، وہ رشتہ ہے ’’دوستی کا رشتہ۔‘‘جس طرح پانی کی پیاس دنیا کی کسی نعمت سے پوری نہیں کی جا سکتی اسی طرح دوستوں کی کمی مال و دولت کی آسائشوں سے مکمل نہیں کی جاسکتی۔ انسان کا دل فطری طور پر خوشی اور اطمینان کے جذبے کے ساتھ بنایا گیا ہے۔ دوست وہ ہیں جن کے سامنے اٹھنے بیٹھنے، ہنسنے بولنے اور کھانے پینے کے اصولوں کا حساب کتاب نہیں ہوتا۔ کب بولنا ہے، کتنا بولنا ہے، کیسے کھانا ہے، کس طرح سوشلائز ہونا ہے، کمزوریوں اور آنسوؤں کو کس طرح چھپانا ہے جیسے مشکل اور تھکا دینے والے عمل سے گزرنا نہیں پڑتا۔ دوستوں سے ہاتھ ملاتے ہی ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے اپنے دل کی ڈور ان کے ہاتھ میں تھما دی ہو۔ دوست آنکھوں کے اشاروں سے ساری الجھن سمجھ جاتے ہیں اور گلے لگاتے ہی تمام رنج و الم گم ہوجاتے ہیں۔ 
دوست اللہ کی دی ہوئی بہترین نعمتوں میں سے ایک ہیں۔ دوست وہ نیلگوں آسمان ہیں جس کے سائے تلے ہم اپنے غموں کے اکاؤنٹ کو خالی کر کے اسے خوشیوں، قہقہوں اور مسکراہٹوں کے خزانوں سے بھر دیتے ہیں۔ یہ وہ اثاثہ ہیں جو ہم سے کوئی چھین نہیں سکتا۔ دوست خوشیوں اور مشکلوں کے ساتھی ہوتے ہیں
 حقیقی اور بہترین دوست وہی ہے جو ہمیں اس دنیا کی تاریخ اور بدصورت حقیقتوں کا سامنا کرنا سکھائے۔ ہماری غلطی کو غلط اور اچھائی کو صحیح طریقے سے شناخت کرنے اور ہم پر ہمارے رویے کو بہترین بنانے کی غرض سے پر خلوص ہو کر نصیحت کرنے کی اہلیت رکھتا ہو۔
 اللہ ہم سب کو بہترین دوست عطا فرمائے۔ ہمیں اپنے دوستوں کیلئےبہترین دوست بننے کی ہمت دے اور ہمارے دوستوں کی حفاظت فرمائے۔آمین۔

friends Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK