• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مہمان بلاگرز

ڈاکٹر ہمایوں احمد

ڈاکٹر ہمایوں احمد طبّی معالج ہیں۔ رانچی کے راجندر میڈیکل میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس اور ایم ڈی (میڈیسن) کی ڈگری حاصل کی پھر اسی کالج میں قریب چھ سال تک تدریسی خدمات انجام دیں۔ ان کے والد ڈاکٹر طاہر حسین مرحوم دیالپوری سرکاری اسپتال سے وابستگی کے ساتھ اعلیٰ درجہ کے افسانہ و ناول نگار تھے۔ نیلام اور کشمکش جیسے ناول لکھے۔ ڈاکٹر ہمایوں احمد نے پچھلے ۴۲؍ برسوں میں اردو، ہندی اور انگریزی میں درجنوں مضامین لکھے ہیں۔

ضیاء الرحمان انصاری

ضیاء الرحمان انصاری مشہور صنعتی شہر بھیونڈی کے اُتنے ہی مشہور تعلیمی ادارہ رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے پرنسپل ہیں۔ طالب علمی کے زمانے ہی سے'علم ِ کیمیا' ان کا پسندیدہ موضوع رہا ہے۔ میٹرک کے امتحان میں اس مضمون میں 'گولڈ میڈل' حاصل کیا تھا۔ اس موضوع پر ۹؍ نصابی کتابیں تصنیف کرچکے ہیں۔ لکھی گئی ان کی نصابی کتابیں ہیں جن کی مجموعی تعداد نو(۹) ہے۔ کتابیں تصنیف کی ہیں۔

محمد شبیر فاروقی

محمد شبیر فاروقی کا آبائی وطن کھامگاؤں (ضلع بلڈھانہ، مہاراشٹر) ہے۔بھیونڈی کے مشہور رفیع الدین فقیہ ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج میں بحیثیت ہیڈ ماسٹربرسرکار ہیں۔ پونہ یونیورسٹی سے انگریزی ادب میں ایم اے اور مرٹھواڑہ کالج آف ایجوکیشن، اورنگ آباد سے بی ایڈ کیا ہے۔ مختلف سرکاری اور غیر سرکاری اداروں اورسماجی و تعلیمی تنظیموں کی جانب سے تقریباً ۲۵ ؍ مرتبہ اعزازات اور انعام و اکرام سے نوازے جاچکے ہیں۔ کتب بینی اور اہم تعلیمی و سماجی موضوعات پر مضامین تحریر کرنا ان کے مشاغل میں شامل ہے۔

فرح حیدر

فرح حیدر کا تعلق لکھنؤ یو پی سے ہے۔ شعر و ادب سے خاص لگائو ہے۔ یہ ذوق والدہ کی طرف سے ملا ہے۔ اُردو میں ایم اے کیا ہے۔ اُردو اکیڈمی کے تحت ''قومی کونسل برائے فروغِ اردو زبان'' کا ڈپلوما حاصل کیا ہے اور '' اُردو اسکرپٹ ریڈنگ مقابلہ'' میں بھی انعام حاصل کیا ہے۔ انسانیت کے کام آنے کا جذبہ ہے لہٰذا کسی کے بھی مشکل وقت میں اس کا ساتھ دینے کو اوّلیت دیتی ہیں۔

فرزانہ شاہد

فرزانہ شاہد اردو اور عربی میں ایم اے، اور بی ایڈ کرنے کے بعد درس و تدریس کے شعبے میں گزشتہ ۳۰؍ سال سے فعال ہیں۔ انہیں ''سیوا''، '' اردو مرکز'' اور ''کوئزٹائم ممبئی'' کی جانب سے اعزازات مل چکے ہیں۔ صحافتی ذوق اُنہیں والد سے ورثہ میں ملا۔ خواتین کے مسائل پر لکھتی رہی ہیں مگر یہی اُن کا میدان نہیں ہے۔ تعلیمی موضوعات سے بھی اُن کی دلچسپی کم نہیں ہے ۔ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔

رضوانہ مومن

مومن رضوانہ محمد شاہد آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن (آئیٹا) کی لیڈی کنوینر ہیں۔ انگریزی میڈیم سے ای سی سی ای ٹریننگ اور اردو میں ڈی ایڈ کی سند حاصل کرنے کے بعد کم و بیش پچیس سال سے درس و تدریس سے وابستہ ہیں۔ اپنے علاقے ممبرا میں گشتی لائبریری کا بھی اہتمام کیا ہے۔ اطراف کے بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں میں مدد کرتی ہے۔ تدریسی اور غیر تدریسی تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK