Inquilab Logo

کریئر گائیڈنس: (۱) آٹوموبائل انجینئر (۲) ڈپلوما اِن الیکٹریکل انجینئرنگ

Updated: October 14, 2023, 5:48 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

انقلاب کے مشہور کالم ’’کریئر گائیڈنس‘‘ میں پڑھئے طلبہ کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالوں کے تفصیلی جواب۔

Photo: INN
تصویر:آئی این این

میں نویں جماعت میں پڑھ رہا ہوں اور میں آٹو موبائل انجینئر بننا چاہتا ہوں۔ میری آپ سے درخواست ہے کہ اس کیلئے مجھے کیا کرنا ہوگا، آپ اس بارے میں رہنمائی کریں۔ 
محمد عمران، ممبئی
جواب: یہ بہت ہی خوشی کی بات ہے کہ آپ جماعت نہم سے ہی اپنے مستقبل کے متعلق فکر مند ہیں اور کچھ طئے کرنے کے متعلق سوچ رہے ہیں۔ آٹو موبائیل انجینئرنگ کے کورس میں داخلہ کا دو طریقہ ہے پہلا راستہ دسویں جماعت کے فوراً بعد ۳؍ سال کا ڈپلوما ان انجینئرنگ پالی ٹیکنک ہے، دوسرا طریقہ بارہویں بعد ڈگری کورس ان انجینئرنگ ہے، بارہویں بعد اس کورس میں داخلہ کیلئے آپ کو انٹرنس امتحان دینا ہوگا۔ جے ای ای مینس ( آل انڈیا سطح کا) اور ریاستی سطح کا امتحان ایم ایچ ٹی سی ای ٹی۔ کسی بھی شعبے میں داخل ہونے سے قبل اس شعبے کیلئے ضروری صلاحیتوں کو اپنے اندر پیدا کرنا ضروری ہے، آپ فی الوقت نہم جماعت میں ہیں ، اس لئے اس وقت اور آگے تین مزید برسوں میں سائنس ( فزکس، کیمسٹری ، بایولو جی) اور میتھس ان مضامین میں بھر پور محنت کریں ، پریکٹیکل اور تھیوری دونوں کو سمجھیں ، اہم تصورات کو رٹنے کی بجائے ان کو سمجھنے کی کوشش کریں ۔ خان اکیڈیمی (آن لائن لرننگ ویب سائٹ)سے پڑھائی کریں ، اپنی بنیاد مضبوط کریں۔
میں نے ڈپلوما اِن الیکٹریکل انجینئرنگ جو بارہویں کے بعد ۲؍ سال کا کورس ہوتا ہے وہ کیا ہے۔ اس فیلڈ میں ملازمت کے کون سے مواقع ہیں؟آگے کیا کرنا چاہئے؟ 
جنید اختر، جوگیشوری،ممبئی
جواب: آپ نے بارہویں اور ڈپلوما انجینئرنگ دونوں مکمل کیا ہے ، بہتر ہوتا آپ گریجویشن مکمل کرلیتے۔ ڈپلوما انجینئرنگ کے بعد ملازمت کے مواقع کچھ محدود ہیں ، پھر بھی کئی کمپنیز کچھ اہم کام کیلئے ڈپلوما ہولڈرس کو بھی موقع دیتے ہیں۔ آپ ملازمت کیلئے اپنے طور پر پہلے اپنا ریزوم تیار کریں اور ملازمت کے کئی پورٹلس جو آن لائن موجود ہیں ان پر ڈال کر اپنا بایو ڈیٹااَپ ڈیٹ کرتے رہیں ۔ساتھ ہی آپ نے ۵؍ سال پڑھائی کے دوران جو تجربہ حاصل کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کچھ مخصوص شعبے میں آپ کی مہارت بھی ضرور ہوگی ، ان صلاحیتوں کی بنا پر صرف نوکری کی تلاش ہی نہ کریں بلکہ اپنے خود کے روزگار ، آن لائن بزنس ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ یا اس طرح کے کچھ اور متبادل تلاش کریں ۔صرف نوکری ڈھونڈنے تک ہی محدود نہ رہیں۔ پلین گریجویشن مکمل کرنے کی بھی کوشش کرلیں۔ اس کے علاوہ حکومت کا ایک اہم ادارہ ہے آئی ڈی ایم ای آئی چونا بھٹی اس ادارے میں  کئی اہم کورسیز ہیں  جو صرف ڈپلومہ ہولڈرس کیلئے ہیں وہ کئے جاسکتے ہیں۔ ان میں زیادہ تر کورسیز کافی مانگ والے ہیں :https://www.idemi.org/

education Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK