Inquilab Logo

موسم گرما : جسم کی توانائی بحال رکھنے والی غذائیں

Updated: April 19, 2024, 4:33 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

موسم گرما میں صحت کا خیال رکھنا بے حد ضروری ہے کیونکہ اس موسم میں روزمرہ کے کاموں میں تو کوئی کمی نہیں آتی، لیکن شدید موسم ہلکان ضرور کردیتا ہے۔

Dehydration can compensated by consuming good and proper food. Photo: INN
اچھی اور مناسب غذا کے استعمال سے جسم میں پانی کی کمی کو پورا کیا جاسکتا ہے۔ تصویر : آئی این این

موسم گرما میں صحت کا خیال رکھنا بے حد ضروری ہے کیونکہ اس موسم میں روزمرہ کے کاموں میں تو کوئی کمی نہیں آتی، لیکن شدید موسم ہلکان ضرور کردیتا ہے۔ایسے موسم میں جسم کو ہائیڈریٹ رکھنا اگرچہ آسان نہیں، تاہم، بہت سی غذاؤںایسی ہیں جن کے استعمال سے پانی کی کمی کو  پورا کیاجاسکتا ہے۔
کھیرا:کھیرے میں پانی کی سب سے زیادہ مقدار پائی جاتی ہے، کھیرے کو بطور سلاد کھایا جائے تو یہ جسم کے خلیات میں پانی جمع رکھتا ہے۔ گرمیوں میں کھیرے کا باقاعدہ استعمال نہ صرف جسم میں پانی کی سطح متوازن رکھتا ہے بلکہ یہ جلد کیلئے بھی بہترین ہے۔
ناریل پانی :موسم گرما میں ناریل پانی کا استعمال بھی بہترین ہے، یہ قدرتی اجزا سے بھرپور اور نمک کی ایک خاص مقدار پر مشتمل ہوتا ہے جو توانائی بحال کرتا ہے۔
کچی لسی: ماہرین گرمیوں میں کچی لسی کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔اس سے گرمی دور  ہوتی ہے، ہاضمہ درست رہتا ہےاور یہ گرم ہوا کے مضر اثرات سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔
دہی: دہی نہ صرف بھوک مٹاتا ہے بلکہ آپ کو نمکین، زیادہ کیلوری والے کھانے سے دور رکھنے میں بھی مدد کرتا ہے۔اس کے استعمال سے معدے کی گرمی میں کمی آتی ہے۔
فالسہ : جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے کیلئے فالسے کا استعمال بھی مفید ہے۔ فالسے کا شربت ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ میں مددگار ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK