• Sat, 26 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

جان آموس کومینیئس: فادر آف ماڈرن ایجوکیشن

Updated: September 26, 2026, 10:03 PM IST | Mumbai

John Amos Comenius نے ایسے نظریات پیش کئے جوآگے تعلیمی نظاموں میں مختلف شکلوں میں نظر آئے۔

John Comenius placed special emphasis on the use of images in children`s education. Image: INN
جان کومینیئس نے بچوں کی تعلیم میں تصاویر کے استعمال پر خاص زور دیا۔ تصویر: آئی این این

جان آموس کومینیئس سترہویں صدی کے مشہورماہرِ تعلیم، فلسفی، مذہبی رہنما اور مصنف تھے۔ انہیں دنیا بھر میں ’’جدید تعلیم کا بانی‘‘ (Father of Modern Education) تسلیم کیا جاتا ہے۔ ان کا بنیادی مقصد ایسا تعلیمی نظام تشکیل دینا تھا جس میں تعلیم صرف چند مراعات یافتہ لوگوں تک محدود نہ رہے بلکہ ہر بچے کو تعلیم حاصل کرنے کا حق حاصل ہو۔ کومینیئس۲۸؍ مارچ ۱۵۹۲ءکو موراویا کے علاقے میں پیدا ہوئے جو آج جمہوریہ چیک کا حصہ ہے۔ ان کے والدین کا انتقال اس وقت ہوگیا جب وہ ابھی کم عمر تھے۔ یتیمی کے بعد انہوں نے کچھ عرصہ رشتہ داروں کے پاس گزارا۔ ان کے ابتدائی تعلیمی تجربات بہت زیادہ خوشگوار نہیں تھے، تاہم بعد میں ایک اچھے استاد کی حوصلہ افزائی نے ان کے اندر علم حاصل کرنے اور تعلیم کے نظام کو بہتر بنانے کا جذبہ پیدا کیا۔ 
ابتدائی تعلیم کے بعداعلیٰ تعلیم کی طرف رخ
کومینیئس نے موراویا میں ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد جرمنی کا رخ کیا۔ انہوں نے ۱۶۱۱ءسے۱۶۱۳ء تک ہر بورن میں تعلیم حاصل کی اور اس کے بعد ہیڈل برگ یونیورسٹی میں تعلیم جاری رکھی۔ یہاں انہوں نے الٰہیات، فلسفہ اور دیگر علوم کا مطالعہ کیا۔ اسی زمانے میں انہیں جدید سائنسی اور فلسفیانہ خیالات سے بھی واقفیت حاصل ہوئی، جنہوں نے ان کی آئندہ تعلیمی فکر کو گہرا متاثر کیا۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد کومینیئسوطن واپس آئے اور پریروف (Přerov) کے ایک اسکول میں استاد اور بعد ازاں سربراہِ مدرسہ بنے۔ وہ یونٹی آف دی بریتھرن کے مذہبی رہنما بھی مقرر ہوئے۔ ۱۶۱۸ء میں انہیں فُلنیک (Fulnek) میں مذہبی جماعت کی ذمہ داری سونپی گئی جہاں انہوں نے تدریس اور مذہبی خدمت دونوں کام جاری رکھے۔ 
اہم کتاب: جانیوا لنگوارم
کومینیئس کی مشہور زمانہ کتاب’’ Janua Linguarum ‘ (۱۶۳۲ء) شائع ہوئی۔ اس میں انہوں نے زبان سکھانے کا ایسا طریقہ پیش کیا جس میں الفاظ کوروزمرہ کے تصورات کے ساتھ جوڑا گیا۔

یہ بھی پڑھئے: قاضی عبد الستار افسانہ نگار اور تاریخی ناول نگار تھے

The Great Didactic
کومینیئس کی سب سے اہم تعلیمی تصانیف میں ’’The Great Didactic‘‘شامل ہے۔ اس میں انہوں نے تعلیم کے بنیادی اصول تفصیل سے بیان کئے۔ ان کے نزدیک اسکول ایسا ادارہ ہونا چاہئے جہاں بچے اپنی عمر اور ذہنی استعداد کے مطابق مرحلہ وار تعلیم حاصل کریں۔ وہ تعلیم کو صرف کتابی معلومات تک محدود نہیں سمجھتے تھے بلکہ اسے انسان کی مکمل شخصیت کی تعمیر کا ذریعہ قرار دیتے تھے۔ کومینیئس کی سب سے نمایاں خدمات میں ’ یونیورسل ایجوکیشن‘ کا تصور شامل ہے۔ ان کا خیال تھا کہ تعلیم سبھی کا حق ہے اور اسے بلاامتیاز سب تک پہنچنا چاہئے۔ 
ایمسٹرڈیم میں آخری دور
زندگی کے آخری حصے میں کومینیئس ایمسٹرڈیم ،نیدرلینڈز میں مقیم ہوئے۔ انہوں نے اپنی زندگی کے آخری برسوں میں بھی معاشرے کی اصلاح سے متعلق کام جاری رکھا۔ ۱۵؍نومبر۱۶۷۰ء کوانتقال ہوا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK