• Sun, 22 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

مہاراشٹر میں ربیع کی بوائی محض۱۷؍ فیصد، ۱۹۷۲ء کے قحط سے بھی بدتر صورتحال

Updated: November 22, 2026, 10:08 PM IST | Mumbai

مہاراشٹر میں ربیع کے سیزن۲۰۲۶ء-۲۷ء میں اب تک صرف۱۰؍ اعشاریہ صفر ۲؍ لاکھ ہیکٹر رقبے پر بوائی ہوئی ہے، جو ریاست کے معمول کے۵۷؍ اعشاریہ ۸؍ لاکھ ہیکٹر رقبے کا صرف۱۷؍ فیصد ہے۔ یہ صورتحال۱۹۷۲ء کے شدید قحط سے بھی بدتر بتائی جا رہی ہے، جب اسی عرصے میں۴۷؍ اعشاریہ ۲؍ لاکھ ہیکٹر پر بوائی ہوئی تھی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

مہاراشٹر میں ربیع کے سیزن۲۰۲۶ء-۲۷ء میں اب تک صرف۱۰؍ اعشاریہ صفر ۲؍ لاکھ ہیکٹر رقبے پر بوائی ہوئی ہے، جو ریاست کے معمول کے۵۷؍ اعشاریہ ۸؍ لاکھ ہیکٹر رقبے کا صرف۱۷؍ فیصد ہے۔ یہ صورتحال۱۹۷۲ء کے شدید قحط سے بھی بدتر بتائی جا رہی ہے، جب اسی عرصے میں۴۷؍ اعشاریہ ۲؍ لاکھ ہیکٹر پر بوائی ہوئی تھی۔۲۶؍ ستمبر کو مہاراشٹر حکومت نے ریاست کے۷۴؍ فیصد سب ڈسٹرکٹس میں قحط کی صورتحال کا اعلان کیا تھا۔محکمہ زراعت کی رپورٹ کے مطابق۱۶؍ نومبر تک ربیع فصلوں کے تحت رقبہ ۱۰؍ اعشاریہ صفر ۲؍ لاکھ ہیکٹر رہا، جبکہ گزشتہ سیزن۲۰۲۵ء-۲۶؍ میں۱۷؍ نومبر تک۱۶؍ اعشاریہ ۵؍ لاکھ ہیکٹر پر بوائی ہو چکی تھی۔

یہ بھی پڑھئے: مہاراشٹر ایس آئی آر: بھساول میں نام کاٹنے کے ۱۴؍ ہزار ۵۶۷؍ اعتراضات میں سے صرف ۷۴؍ درست نکلے

ڈویژن کے لحاظ سے لاتور ڈویژن سب سے آگے ہے جہاں۲؍اعشاریہ  ؍ لاکھ ہیکٹر پر بوائی ہوئی ہے، لیکن یہ بھی اس کے معمول کے اوسط رقبے کا صرف۱۶؍ فیصد ہے۔ جبکہ پونے ڈویژن میںایک اعشاریہ  ۸؍ لاکھ ہیکٹر، امراوتی میںایک اعشاریہ ۸؍ لاکھ ہیکٹر، کولہاپور میںایک اعشاریہ۲؍ لاکھ ہیکٹر، چھترپتی سنبھاجی نگر اور ناگپور میں تقریباً ایک ایک لاکھ ہیکٹر پر بوائی ہوئی ہے۔ناشک ڈویژن میں۹۱؍ ہزار ہیکٹر سے زیادہ جبکہ کوکن میں سب سے کم صرف۱۵۰۰؍ ہیکٹر سے کچھ زیادہ رقبے پر بوائی ہوئی ہے۔
بعد ازاں فصل کے لحاظ سے کسان کم پانی والی فصلوں کو ترجیح دے رہے ہیں۔ اناج۵؍ اعشاریہ  ۲؍ لاکھ ہیکٹر اور دالیں۴؍ اعشاریہ ۶؍ لاکھ ہیکٹر پر بوئی گئی ہیں، اس طرح خوراکی اناج کا کل رقبہ تقریباً ۱۰؍ لاکھ ہیکٹر تک پہنچا ہے۔ جبکہ تیل کے بیجوں کی بوائی صرف۱۱؍ ہزار ہیکٹر تک محدود رہی، جو معمول کے موسمی رقبے کا صرف۱۷؍ فیصد ہے۔واضح رہے کہ مہاراشٹر میں جون تا ستمبر جنوب مغربی مانسون کے دوران۸۰۴؍ اعشاریہ ۴؍ ملی میٹر بارش ہوئی، جبکہ معمول۹۹۴؍ اعشاریہ ۵؍ ملی میٹر تھا، یعنی تقریباً۱۹؍ فیصد کمی رہی۔ علاوہ ازیں ریاست کے۳۶؍ میں سے۱۹؍ اضلاع میں بارش کی کمی درج کی گئی، جن میں مراٹھواڑہ سب سے زیادہ متاثر ہوا۔

یہ بھی پڑھئے: قحط زدہ مہاراشٹر میں ڈیٹا سینٹر کیلئے علاحدہ واٹر کمپنی بنانے کا منصوبہ

محکمہ موسمیات کے مطابق بحرالکاہل میں مضبوط ایل نینو کی صورتحال برقرار ہے، جس کی وجہ سے سمندر کی سطح کا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ہے۔ ایل نینو ہر چند سال بعد پیش آنے والا موسمیاتی مظہر ہے جس کا تعلق ہندوستان میں مانسون کی بارش میں کمی سے جوڑا جاتا ہے۔کسانوں اور ماہرین کا کہنا ہے کہکم بارش کے سبب ربیع کی پیداوار اور دیہی معیشت پر سنگین اثر پڑے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK