• Sat, 28 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

جوزف سوان سائنسداں، موجد اور ماہر کیمیا تھے

Updated: November 28, 2026, 4:31 PM IST | Taleemi Inuqilab | Mumbai

Joseph Swan نےاپنی مسلسل محنت، تجربات اور تحقیق کے ذریعےبرقی بلب کی تیاری میں تاریخی کردار ادا کیا۔

In 1904, Edward VII conferred the title of `Sir` upon Joseph Swan. Image: INN
۱۹۰۴ء میں ایڈورڈ ہفتم نے جوزف سوان کو ’سر‘ کا خطاب عطا کیا تھا۔ تصویر: آئی این این

سرجوزف ولیم سوان جوزف سوان برطانیہ کے مشہور سائنسداں، موجد اور کیمیا داں تھے، جنہوں نے برقی روشنی کی دنیا میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ ان اولین موجدوں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے بجلی سے روشن ہونے والا عملی بلب (Incandescent Light Bulb) تیار کیا۔ ان کی تحقیق نے گھروں،  اورعوامی مقامات پر مصنوعی روشنی کے استعمال کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔  

ابتدائی زندگی، تعلیم اورعملی زندگی کا آغاز

جوزف سوان۳۱؍اکتوبر۱۸۲۸ء کو انگلینڈ کے شہر سنڈرلینڈ کے علاقے بشپ ویئر ماؤتھ میں پیدا ہوئے تھے۔ جوزف کا تعلق ایک عام خاندان سے تھا لیکن بچپن ہی سے انہیں سائنس، تجربات اور نئی چیزیں بنانے میں دلچسپی تھی۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد مختلف شعبوں کا مطالعہ کیا اور سائنسی علوم کی جانب خصوصی توجہ دی۔ ان کی دلچسپی بالخصوص کیمیا اور بجلی کے تجربات میں تھی۔جوزف سوان نے کم عمری میں ہی کاروباری اور پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا۔ انہوں نے ایک مقامی ادویات اور کیمیائی اشیا کے کاروبار سے وابستگی اختیار کی۔ بعد ازاں وہ اپنے ساتھی جان ماسن کے ساتھ نیو کاسل میں کیمیکل مصنوعات تیار کرنے کے کام سے وابستہ ہوگئے۔ اس دوران انہیں مختلف کیمیائی مادوں اور ان کی خصوصیات پر تحقیق کرنے کا موقع ملا۔ یہی تجربات آگے چل کر ان کی سائنسی ایجادات کیلئے مفید ثابت ہوئے۔ جوزف سوان نے ایسا بلب تیار کرنے کا ارادہ کیا جو بجلی کے ذریعے روشنی پیدا کر سکے۔ انہوں نے۱۸۵۰ءکی دہائی میں اس سلسلے میں تجربات شروع کئے۔ ان کا مقصد ایک ایسا بلب بنانا تھا جس میں باریک کاربن کے تار کو شیشے کے بلب کے اندر رکھ کر بجلی گزاری جائے اور وہ روشن ہوجائے۔ 

یہ بھی پڑھئے: پیکابو: جڈاونچی نے ایک ادھوری تصویر دکھائی، میری دھڑکنیں تیز ہوگئیں

کامیابی اور پہلی عوامی نمائش

جوزف کو۱۸۷۰ء کی دہائی میں اپنے تجربات میں کامیابی ملی۔۱۸؍ دسمبر۱۸۷۸ء کو انہوں نے بلب کو نیو کاسل کیمیکل سوسائٹی اور۱۸۷۹ء کو لٹریری اینڈ فلاسوفیکل سوسائٹی میں نمائش کیلئے پیش کیا۔

فوٹوگرافی کے شعبے میں خدمات

جوزف سوان نے فوٹوگرافی کے شعبے میں بھی اہم خدمات انجام دیں۔ انہوں نے تصاویر کی طباعت کیلئے کاربن پرنٹنگ کا ایک جدید طریقہ متعارف کرایا جسے۱۸۶۴ء میں پیٹنٹ کروایا گیا۔ اس طریقے سے تصاویر زیادہ پائیدار اور بہتر معیار کی بنائی جا سکتی تھیں۔ ۱۸۷۱ء میں انہوں نے فوٹوگرافی کی گیلی پلیٹوں کو خشک کرنے کا طریقہ تیار کیا جس سے تصویریں بنانے کا عمل آسان ہوگیا۔۱۸۷۹ء میں انہوں نے برومائیڈ فوٹوگرافک پیپر (Bromide Photographic Paper) کا پیٹنٹ حاصل کیا جس نے بعد کے دور میں فوٹوگرافی کی صنعت میں اہم مقام حاصل کیا۔

آخری ایام اور وفات

عمر کے آخری حصے میں جوزف سوان کو دل سے متعلق مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ بعد ازاں وہ سرے کے علاقے وارلنگھم منتقل ہوگئے جہاں ۲۷؍مئی ۱۹۱۴ء کو ۸۵؍ سال کی عمر میں ان کا انتقال ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK