Inquilab Logo

گھر کو سجانے کا شوق ہے، انٹیریئر ڈیکوریٹر بن جایئے

Updated: April 27, 2024, 3:01 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

انٹیریئر ڈیکوریٹر ہاؤسنگ انڈسٹری میں کمروں اور دیگر اندرونی جگہوں کی جمالیات کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔ انٹیریئر ڈیکوریٹر گھر کے اندرونی جگہوں کو فعال، خوبصورت اور مربوط بنانے کی کوشش کرتا ہے۔

An interior decorator chooses furniture, paint, design and other materials. Photo: INN
انٹیریئر ڈیکوریٹرفرنیچر، پینٹ، ڈیزائن اور دیگر مواد کا انتخاب کرتا ہے۔ تصویر : آئی این این

انٹیریئر ڈیکوریٹر ہاؤسنگ انڈسٹری میں کمروں اور دیگر اندرونی جگہوں کی جمالیات کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔ انٹیریئر ڈیکوریٹر گھر کے اندرونی جگہوں کو فعال، خوبصورت اور مربوط بنانے کی کوشش کرتا ہے۔ وہ سجاوٹ کا انتخاب اور بندوبست اور گھر کی روشنی اور فرنیچر سے متعلق فیصلے کرتا ہے۔ انٹیریئر ڈیکوریٹر صارفین کی ضروریات کو سمجھتا ہےاور کسی جگہ کیلئے اپنے وژن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے کام کرتا ہے، چاہے وہ ذاتی کمرہ ہو یا کمپنی کی جگہ۔
 مستقبل
 انٹیریئر ڈیکوریٹر کی ملازمت میں ۲۰۲۲ءسے ۲۰۳۲ء تک۴؍ فیصد اضافہ متوقع ہے، جو تمام پیشوں کیلئے اوسط کے برابر ہے۔انٹیریئر ڈیکوریٹر کیلئے تقریباً۹؍ ہزار مواقع ہر سال، اوسطاً، دہائی کے دوران متوقع ہیں۔ باصلاحیت اور ہنر مند انٹیریئر ڈیکوریٹر کی ملازمتوں کے حصول کے امکانات بڑھ گئے ہیں ۔ مزید برآں یہ صنعت تیزی سے مسابقتی ہوتی جارہی ہے۔
انٹیریئر ڈیکوریٹر کیسے بنیں؟
بارہویں کسی بھی اسٹریم سے کامیاب ہونا ضروری ہے۔
بیچلر کورسیز میں بیچلر آف انٹیریئر ڈیزائن (۴؍ سالہ)، بیچلر آف ڈیزائنگ اِن انٹیریئر ڈیزائن (۴؍ سالہ) اور بی ایس سی اِن انٹیریئر ڈیزائن (۳؍ سالہ) کئے جاسکتے ہیں۔
ماسٹرز پروگرام میں ۲؍ سالہ ایم اے اِن انٹیریئر ڈیزائن، ایم ایس سی اِن انٹیریئر ڈیزائن اور ایم بی اے اِن انٹیریئر ڈیزائن کئے جاسکتے ہیں۔
اس کے علاوہ ایک سالہ ڈپلوما اِن انٹیریئر ڈیزائن اور گریجویشن بعد ایک سالہ پی جی ڈپلوما بھی کیا جاسکتا ہے۔
معروف تعلیمی ادارے
انٹرنیشنل ا سکول آف ڈیزائن، پونے
ایل ایس راہیجا اسکول آف آرکیٹیکچر، ممبئی
انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن، واشی
انٹیریئر ڈیکوریٹر کی تنخواہ
انٹیریئر ڈیکوریٹر کی سالانہ اوسط تنخواہ ۲؍ لاکھ ۶۰؍ ہزار روپے ہوتی ہے۔n

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK