Inquilab Logo Happiest Places to Work

جانئے اِن ۱۲؍ معروف عمارتوں کی تعمیر میں کتنا عرصہ لگا!

Updated: Jun 6, 2025, 4:08 PM IST | Tamanna Khan

دُنیا میں ایسی کئی عمارتیں ہیں جن کی شناخت کافی آسان ہے۔ یہ عمارتیں اپنے اپنے ممالک کی پہچان بن گئی ہیں۔ جانئے یہ کتنے سال میں تعمیر ہوئیں۔ تصویر: آئی این این

X پیسا ٹاورکتنا عرصہ لگا؟ ۱۹۹؍ سال۔تعمیراتی کام کا آغاز؟ ۱۱۷۲ءکہاں واقع ہے؟پیسا، اٹلی۔ اس عمارت میں عیسائیوں کی مقدس مٹی رکھی گئی ہے۔ اس کی وجہ شہرت اس کا ایک طرف جھکاؤ اور رومن طرز تعمیر کا شاہکار ہے۔۸؍ منزلہ عمارت میں آج بھی وہی پرانی گھنٹیاں بجائی جاتی ہیں جو تعمیر کے وقت اس میں وقت لگائی گئی تھیں۔
1/12

پیسا ٹاور
کتنا عرصہ لگا؟ ۱۹۹؍ سال۔
تعمیراتی کام کا آغاز؟ ۱۱۷۲ء
کہاں واقع ہے؟پیسا، اٹلی۔
 اس عمارت میں عیسائیوں کی مقدس مٹی رکھی گئی ہے۔ اس کی وجہ شہرت اس کا ایک طرف جھکاؤ اور رومن طرز تعمیر کا شاہکار ہے۔۸؍ منزلہ عمارت میں آج بھی وہی پرانی گھنٹیاں بجائی جاتی ہیں جو تعمیر کے وقت اس میں وقت لگائی گئی تھیں۔

X سینٹ باسلز کیتھڈرل کتنا عرصہ لگا؟ ۱۲۳؍ سال۔تعمیراتی کام کا آغاز؟ ۱۵۵۵ءکہاں واقع ہے؟ماسکو، روس۔  یہ عمارت روس کے پہلے زار ایوان وسیلی وچ نے تعمیر کروائی تھی۔ یہ کیتھڈرل ۹؍ چیپل کی عمارتوں پر مشتمل ہے۔ ابتداء میں اس عمارت پر سفید رنگ لگایا گیا تھا۔ تعمیر مکمل ہونے کے ۲۰۰؍ سال بعد جاذبیت کیلئے اسے مختلف رنگوں سے رنگا گیا۔ 
2/12

سینٹ باسلز کیتھڈرل
 کتنا عرصہ لگا؟ ۱۲۳؍ سال۔
تعمیراتی کام کا آغاز؟ ۱۵۵۵ء
کہاں واقع ہے؟ماسکو، روس۔ 
 یہ عمارت روس کے پہلے زار ایوان وسیلی وچ نے تعمیر کروائی تھی۔ یہ کیتھڈرل ۹؍ چیپل کی عمارتوں پر مشتمل ہے۔ ابتداء میں اس عمارت پر سفید رنگ لگایا گیا تھا۔ تعمیر مکمل ہونے کے ۲۰۰؍ سال بعد جاذبیت کیلئے اسے مختلف رنگوں سے رنگا گیا۔ 

X مجسمۂ آزادیکتنا عرصہ لگا؟ ۹؍ سال۔تعمیراتی کام کا آغاز؟ ۱۸۷۵ء کہاں واقع ہے؟نیویارک، امریکہ۔ تانبے سے بنا یہ مجسمہ نیو یارک شہر کی بندرگاہ پر نصب ہے۔ اسے امریکہ کی آزادی کی۱۰۰؍ سالہ تقاریب کے موقع پر فرانس کی طرف سے فرانس امریکہ دوستی کے اظہار کے طور پر تحفتاً امریکی عوام کو پیش کیا گیا تھا۔ یہ مجسمہ ۴۶؍ میٹر بلند ہے۔
3/12

مجسمۂ آزادی
کتنا عرصہ لگا؟ ۹؍ سال۔
تعمیراتی کام کا آغاز؟ ۱۸۷۵ء 
کہاں واقع ہے؟نیویارک، امریکہ۔
 تانبے سے بنا یہ مجسمہ نیو یارک شہر کی بندرگاہ پر نصب ہے۔ اسے امریکہ کی آزادی کی۱۰۰؍ سالہ تقاریب کے موقع پر فرانس کی طرف سے فرانس امریکہ دوستی کے اظہار کے طور پر تحفتاً امریکی عوام کو پیش کیا گیا تھا۔ یہ مجسمہ ۴۶؍ میٹر بلند ہے۔

X ایفل ٹاور کتنا عرصہ لگا؟ ۲؍ سال۔تعمیراتی کام کا آغاز؟ ۱۸۸۷ءکہاں واقع ہے؟پیرس، فرانس۔  ایفل ٹاور مکمل طور پر لوہے سے بنایا گیا ہے جو دریائے سین کے کنارے ہے۔ یہ ڈیزائنر گستاف ایفل سے موسوم ہے۔ پیرس کا یہ سب سے اونچا ٹاور ہے اور دنیا میں سب سے زیادہ شناخت کی جانے والی یادگار ہے۔ یہ ۳۳۰؍ میٹر بلند ہے۔
4/12

ایفل ٹاور
 کتنا عرصہ لگا؟ ۲؍ سال۔
تعمیراتی کام کا آغاز؟ ۱۸۸۷ء
کہاں واقع ہے؟پیرس، فرانس۔ 
 ایفل ٹاور مکمل طور پر لوہے سے بنایا گیا ہے جو دریائے سین کے کنارے ہے۔ یہ ڈیزائنر گستاف ایفل سے موسوم ہے۔ پیرس کا یہ سب سے اونچا ٹاور ہے اور دنیا میں سب سے زیادہ شناخت کی جانے والی یادگار ہے۔ یہ ۳۳۰؍ میٹر بلند ہے۔

X کرائسٹ دی رِی ڈیمرکتنا عرصہ لگا؟ ۹؍ سال۔تعمیراتی کام کا آغاز؟ ۱۹۲۲ءکہاں واقع ہے؟ریو، برازیل۔  ریو ڈی جنیرو میں یہ ایک فنی آرائشی مجسمہ ہے جو ۳۰؍ میٹر بلند ہے۔ اس کے بازوؤں کی لمبائی ۲۸؍  میٹر ہے۔ اسے سیمنٹ سے بنایا گیا ہے۔ اس کا وزن ۶۳۵؍ میٹرک ٹن ہے۔ یہ مجسمہ۷۰۰؍ میٹر بلند پہاڑ کی چوٹی پر بنایا گیا ہے۔ 
5/12

کرائسٹ دی رِی ڈیمر
کتنا عرصہ لگا؟ ۹؍ سال۔
تعمیراتی کام کا آغاز؟ ۱۹۲۲ء
کہاں واقع ہے؟ریو، برازیل۔ 
 ریو ڈی جنیرو میں یہ ایک فنی آرائشی مجسمہ ہے جو ۳۰؍ میٹر بلند ہے۔ اس کے بازوؤں کی لمبائی ۲۸؍  میٹر ہے۔ اسے سیمنٹ سے بنایا گیا ہے۔ اس کا وزن ۶۳۵؍ میٹرک ٹن ہے۔ یہ مجسمہ۷۰۰؍ میٹر بلند پہاڑ کی چوٹی پر بنایا گیا ہے۔ 

X پیٹروناس ٹاورکتنا عرصہ لگا؟ ۳؍ سال۔تعمیراتی کام کا آغاز؟ ۱۹۹۳ءکہاں واقع ہے؟کوالالمپور، ملائیشیا۔ یہ دنیا کی بلند ترین عمارت کا اعزاز بھی حاصل کرچکی ہے۔ان ٹوئن ٹاورز کے ماہر تعمیرات کیسر پیلی ہیں۔ یہ عمارت ۸۸؍ منزلہ ہے جو اسٹیل اور شیشے سے تعمیر کی گئی ہے۔ عمارت کی کل بلندی ۴۵۲؍ میٹر ہے۔ دونوں عمارتوں کے درمیان ایک پل بھی ہے۔
6/12

پیٹروناس ٹاور
کتنا عرصہ لگا؟ ۳؍ سال۔
تعمیراتی کام کا آغاز؟ ۱۹۹۳ء
کہاں واقع ہے؟کوالالمپور، ملائیشیا۔
 یہ دنیا کی بلند ترین عمارت کا اعزاز بھی حاصل کرچکی ہے۔ان ٹوئن ٹاورز کے ماہر تعمیرات کیسر پیلی ہیں۔ یہ عمارت ۸۸؍ منزلہ ہے جو اسٹیل اور شیشے سے تعمیر کی گئی ہے۔ عمارت کی کل بلندی ۴۵۲؍ میٹر ہے۔ دونوں عمارتوں کے درمیان ایک پل بھی ہے۔

X برج خلیفہکتنا عرصہ لگا؟ ۲؍ سال۔تعمیراتی کام کا آغاز؟ ۲۰۰۴ءکہاں واقع ہے؟دبئی، یو اے ای۔  یہ دنیا کی بلند ترین عمارت ہے جو ۸۲۸؍ میٹر بلند ہے۔ یہ عمارت ۱۶۰؍  منزلوں پر مشتمل ہے۔یہ یو اے ای کے سابق صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان سے موسوم ہے۔ عمارت کے ماہر تعمیرات ایڈریان اسمتھ ہیں، جن کا تعلق امریکہ سے ہے۔
7/12

برج خلیفہ
کتنا عرصہ لگا؟ ۲؍ سال۔
تعمیراتی کام کا آغاز؟ ۲۰۰۴ء
کہاں واقع ہے؟دبئی، یو اے ای۔ 
 یہ دنیا کی بلند ترین عمارت ہے جو ۸۲۸؍ میٹر بلند ہے۔ یہ عمارت ۱۶۰؍  منزلوں پر مشتمل ہے۔یہ یو اے ای کے سابق صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان سے موسوم ہے۔ عمارت کے ماہر تعمیرات ایڈریان اسمتھ ہیں، جن کا تعلق امریکہ سے ہے۔

X دی شارڈ کتنا عرصہ لگا؟ ۳؍ سال۔تعمیراتی کام کا آغاز؟ ۲۰۰۹ءکہاں واقع ہے؟لندن، برطانیہ۔  اسے شارڈ آف گلاس بھی کہا جاتا ہے جس کا ڈیزائن ایک اطالوی ماہر تعمیرات رینزو پیانو نے بنایا تھا۔ ۷۲؍ منزلہ اس عمارت کو شیشوں سے تیار کیا گیا ہے۔ یہ برطانیہ کی بلند ترین جبکہ یورپ کی ۷؍ ویں بنلد ترین عمارت ہے۔
8/12

دی شارڈ
 کتنا عرصہ لگا؟ ۳؍ سال۔
تعمیراتی کام کا آغاز؟ ۲۰۰۹ء
کہاں واقع ہے؟لندن، برطانیہ۔ 
 اسے شارڈ آف گلاس بھی کہا جاتا ہے جس کا ڈیزائن ایک اطالوی ماہر تعمیرات رینزو پیانو نے بنایا تھا۔ ۷۲؍ منزلہ اس عمارت کو شیشوں سے تیار کیا گیا ہے۔ یہ برطانیہ کی بلند ترین جبکہ یورپ کی ۷؍ ویں بنلد ترین عمارت ہے۔

X اِمپائر اسٹیٹ بلڈنگکتنا عرصہ لگا؟ ۲؍ سال۔تعمیراتی کام کا آغاز؟ ۱۹۲۹ءکہاں واقع ہے؟نیویارک، امریکہ۔  شریو، لیمب اینڈ ہیرمون کی ڈیزائن کردہ یہ عمارت ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی تعمیر تک دنیا کی بلند ترین عمارت کے اعزاز کی حامل رہی۔یہ نیویارک شہر کی بلند ترین عمارت ہے۔ امپائر اسٹیٹ شکاگو کے سیئرز ٹاور کے بعد امریکہ کی بلند ترین عمارت ہے۔
9/12

اِمپائر اسٹیٹ بلڈنگ
کتنا عرصہ لگا؟ ۲؍ سال۔
تعمیراتی کام کا آغاز؟ ۱۹۲۹ء
کہاں واقع ہے؟نیویارک، امریکہ۔ 
 شریو، لیمب اینڈ ہیرمون کی ڈیزائن کردہ یہ عمارت ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی تعمیر تک دنیا کی بلند ترین عمارت کے اعزاز کی حامل رہی۔یہ نیویارک شہر کی بلند ترین عمارت ہے۔ امپائر اسٹیٹ شکاگو کے سیئرز ٹاور کے بعد امریکہ کی بلند ترین عمارت ہے۔

X بکنگھم پیلس:کتنا عرصہ لگا؟ ۲۳؍ سال۔تعمیراتی کام کا آغاز؟۱۷۰۲ءلندن میں برطانوی شاہی خاندان کی سرکاری رہائش گاہ ہے۔ یہ محل برطانیہ کا دورہ کرنے والے سربراہان مملکت کی آمد اور سیاحوں کیلئے ایک پرکشش عمارت ہے۔
10/12

بکنگھم پیلس:
کتنا عرصہ لگا؟ ۲۳؍ سال۔
تعمیراتی کام کا آغاز؟۱۷۰۲ء
لندن میں برطانوی شاہی خاندان کی سرکاری رہائش گاہ ہے۔ یہ محل برطانیہ کا دورہ کرنے والے سربراہان مملکت کی آمد اور سیاحوں کیلئے ایک پرکشش عمارت ہے۔

X تاج محل: کتنا عرصہ لگا؟ ۲۲؍ سال۔تعمیراتی کام کا آغاز؟۱۶۳۲ء دنیا کی مشہور ترین عمارت آگرہ، ہندوستان میں واقع ہے۔ اسے مغل شہنشاہ شاہجہاں نے اپنی اہلیہ ممتاز محل کی خاطر بنوایا تھا۔ یہ عمارت مکمل طور پر سنگ مر مر سے بنائی گئی ہے۔
11/12

تاج محل:
 کتنا عرصہ لگا؟ ۲۲؍ سال۔
تعمیراتی کام کا آغاز؟۱۶۳۲ء 
دنیا کی مشہور ترین عمارت آگرہ، ہندوستان میں واقع ہے۔ اسے مغل شہنشاہ شاہجہاں نے اپنی اہلیہ ممتاز محل کی خاطر بنوایا تھا۔ یہ عمارت مکمل طور پر سنگ مر مر سے بنائی گئی ہے۔

X دی وہائٹ ہاؤس:کتنا عرصہ لگا؟ ۱۳؍ سال۔تعمیراتی کام کا آغاز؟۱۷۹۲ء وہائٹ ہاؤس ،ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے صدر کی سرکاری رہائش گاہ اور بنیادی آفس ہے۔ وہائٹ ہاؤس کا ڈیزائن آئرش ماہر تعمیر جیمز ہوبن نے تیار کیا تھا۔
12/12

دی وہائٹ ہاؤس:
کتنا عرصہ لگا؟ ۱۳؍ سال۔
تعمیراتی کام کا آغاز؟۱۷۹۲ء
 وہائٹ ہاؤس ،ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے صدر کی سرکاری رہائش گاہ اور بنیادی آفس ہے۔ وہائٹ ہاؤس کا ڈیزائن آئرش ماہر تعمیر جیمز ہوبن نے تیار کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK