مختلف زبانیں سیکھنا آسان بھی ہے دلچسپ بھی!جانئے چند اسمارٹ طریقے
Updated: Jul 15, 2025, 3:16 PM IST | Tamanna Khan
آج کی دنیا میں صرف ایک زبان پر انحصار کرنا کافی نہیں رہا۔ گلوبلائزیشن، بین الاقوامی تعلیم، ٹیکنالوجی اور ملازمت کے مواقع نے متعدد زبانوں کے علم کو ایک ضروری صلاحیت بنا دیا ہے۔ مگر سوال یہ ہے کہ اسکول کے دباؤ میں طلبہ کیسے نئی زبان سیکھ سکتے ہیں؟ اچھی خبر یہ ہے کہ اگر طریقہ درست ہو، تو زبان سیکھنا ممکن ہی نہیں، بلکہ نہایت دلچسپ اور فائدہ مند بھی ہو سکتا ہے۔ذیل میں چند طریقے دیئے جارہے ہیں۔ تصویر: آئی این این
X
1/12
مقصد اور جذبہ واضح کریں
طلبہ سب سے پہلے اپنے مقصد کو واضح کریں۔ کیا وہ زبان تعلیم، سفر، ثقافت یا شوق کے تحت سیکھ رہے ہیں؟ ایک واضح ہدف آپ کے جذبے کو زندہ رکھتا ہے اور سیکھنے کو بامقصد بناتا ہے۔
X
2/12
وقت کی منصوبہ بندی: روزانہ تھوڑا، مگر مسلسل
دن بھر میں ۱۵؍ سے ۳۰؍ منٹ کا ایک مخصوص وقت صرف زبان کیلئے مختص کریں۔ یہ وقت اسکول کے بعد، مطالعے سے پہلے یا رات کے وقت ہو سکتا ہے۔ ہفتے میں ایک دن صرف ریویژن کیلئے رکھیں تاکہ سیکھا ہوا مواد پختہ ہو جائے۔
X
3/12
زبان سیکھنے کے عمل کو دلچسپ بنائیں
زبان سیکھنے کو تفریح میں تبدیل کریں۔ فلمیں، کارٹون،نغمے، سب ٹائٹلز کے ساتھ ویڈیوز، اور آڈیو پوڈکاسٹ یہ سب’’پیسیو لرننگ‘‘ کے مؤثر ذرائع ہیں۔
X
4/12
ٹیکنالوجی کا استعمال
ڈوولنگو (Duolingo)، بابل( Babbel)، میمریز (Memrise)،کوئزلیٹ(Quizlet)، انکی (Anki) اور ہیلو ٹاک( HelloTalk ) جیسے ایپس گیمیفائیڈ، دلچسپ اور آسان طریقے سے سکھاتی ہیں۔ ان کا استعمال وقت اور جگہ سے آزاد ہو کراسکول کے وقفوں، سفر یا تفریح کے دوران کیا جاسکتا ہے۔
X
5/12
لینگویج بڈی (Language Buddy) تلاش کریں
طلبہ کو سیکھنے کا ساتھی (language buddy) بھی ضرور تلاش کرنا چاہئے۔ کسی ہم جماعت یا آن لائن دوست کے ساتھ روزانہ دو یا تین جملوں کا تبادلہ بول چال کی مشق کا بہترین ذریعہ بن سکتا ہے۔ بولنے اور لکھنے کی مشق ایک ساتھ کرنے سے زبان دماغ میں رچ بس جاتی ہے۔ زبان تب زیادہ پختہ ہوتی ہے جب اسے ’’استعمال‘‘ کیا جائے، صرف ’’یاد‘‘ نہ کیا جائے۔
X
6/12
اسکولی مضامین کے ساتھ زبان کا ربط
طلبہ اپنی سیکھنے والی زبان کو اسکولی مضامین سے بھی جوڑ سکتے ہیں۔ مثلاً، ریاضی میں گنتی اور جدولیں، سائنس میں بنیادی اصطلاحات، تاریخ میں زبان سے متعلقہ تہذیبوں کا مطالعہ، اور ڈراما یا آرٹس میں اسی زبان میں مکالمے یاد کرکے اسٹیج پر پیش کرنامؤثر طریقے ہیں۔
X
7/12
تحریر اور تقریر کی روزانہ مشق
روزانہ ایک جملہ یا چھوٹا پیراگراف لکھیں۔ آئینے کے سامنے بول کر مشق کریں یاآواز ریکارڈ کر کے سنیں۔ تحریر و تقریر کا امتزاج زبان کو ذہن میں بٹھاتا ہے۔
X
8/12
تصویری یادداشت اور فلیش کارڈز
منی مونیکس، فلیش کارڈز، رنگین نوٹس اور مائنڈ میپ جیسی تکنیکیں زبان یاد رکھنے میں مددگار ہیں، خاص طور پر ویزول لرنرس کیلئے۔
X
9/12
زبان کا ذاتی ڈائری لکھنا
طلبہ روزانہ چند جملے نئی زبان میں اپنی ذاتی ڈائری میں لکھیں، جیسے ’’آج میں اسکول گیا‘‘، ’’مجھے سیب پسند ہے‘‘، ’’میرا دوست بیمار ہے۔‘‘ یہ عادت سادہ مگر زبردست طریقہ ہے تحریر اور ذخیرہ الفاظ بہتر بنانے کا۔
X
10/12
رول پلے اور ڈرامائی مشق
طلبہ اپنی سیکھنے والی زبان میں کردار ادا کرنے کی مشق کریں۔ مثلاً دو دوستوں کے درمیان سلام دعا، خریداری، اسکول میں بات چیت وغیرہ پر مبنی مکالمے یاد کریں اور ادا کریں۔ اسکول میں زبان پر مبنی ڈراما یا اسٹیج پرفارمنس بہت مددگار ثابت ہوتی ہے۔
X
11/12
عالمی نقشے کے ساتھ زبان سیکھنا
ایک بڑا عالمی نقشہ بنائیں اور ہر ملک کے ساتھ اس کی زبان اور چند عام الفاظ لکھیں۔ جیسےجاپان ’’Konnichiwa‘‘ (ہیلو)، فرانس ’’Merci‘‘ (شکریہ)۔یہ سرگرمی سیکھنے کومعلوماتی بنا دیتی ہے۔
X
12/12
چھوٹے اہداف، بڑی کامیابیاں
طلبہ بڑے خوابوں کے بجائے چھوٹے اور قابلِ عمل اہداف بنائیں۔ مثلاً: ہر ہفتے۱۰؍ نئے الفاظ، روزانہ ۵؍ جملے، یا تین ماہ میں ایک مختصر کہانی سمجھنے کا ہدف۔ یاد رہے اس دوران آپ کوخود اعتماد رہنا ہوگا۔