ہندوستانی ریاستوں کے سرکاری پرندے: قسط (۲)
Updated: May 23, 2024, 7:29 PM IST | Shahebaz Khan
ہندوستان کا قومی پرندہ مور ہے۔ اسے پرندوں کا بادشاہ بھی کہا جاتا ہے۔ ہندوستان مختلف پرندوں اور جانوروں کی آماجگاہ ہے۔ یہاں قسم قسم کے چرند وپرند ہیں۔ سائنسداں اب بھی نت نئی قسمیں دریافت کررہے ہیں۔ ہندوستان کی ہر ریاست کا ایک ایک سرکاری پرندہ ہے۔ جانئے ایسی ہی ریاستوں اور پرندوں کے بارے میں۔ تمام تصاویر: آئی این این
X
1/13
ہندوستانی مکھی مار چڑیا (مدھیہ پردیش): اسے انگریزی میں انڈین پیراڈائز فلائی کیچر (Indian Paradise Flycatcher) کہا جاتا ہے۔ یہ پرندہ ایسے جنگلات میں رہتا ہے جہاں موٹی لکڑیوں والے درخت ہوتے ہیں۔ مکھی مار چڑیا ہوا میں اڑنے والے کیڑے مکوڑے کھاتی ہے۔ یہ اڑنے کے دوران ہی شکار کرتی ہے۔
X
2/13
مغربی کبک (ہماچل پردیش): اسے انگریزی میں ویسٹرن ٹریگوپن (Western Tragopan) کہتے ہیں۔ یہ پرندہ آہستہ آہستہ ختم ہوتا جارہا ہے۔ ہماچل پردیش میں اسے جوجو رانا (پرندوں کا بادشاہ) کہا جاتا ہے۔
X
3/13
زرد پنجوں والا سبز کبوتر (مہاراشٹر): انگریزی میں یلو فوٹیڈ گرین پیجن (Yellow-Footed Green Pigeon) کہتے ہیں۔ مراٹھی میں ہریال کہلاتا ہے۔ صبح کے وقت اپنے پسندیدہ درخت کی سب سے اونچی شاخ پر بیٹھنا اسے پسند ہے۔
X
4/13
بلائتھ تیتر (ناگالینڈ): اسے انگریز ی میں بلائتھ ٹریگوپین (Blyth`s Tragopan) کہتے ہیں۔دنیا میں صرف ۱۰؍ ہزار بلائتھ تیتر ہیں۔ یہ سنسان جگہوں کو زیادہ پسند کرتے ہیں۔
X
5/13
ہیوم تیتر (منی پور): انگریزی میں مسز ہیومس فیزنٹ (Mrs. Hume`s Pheasent) کہا جاتا ہے۔ مادہ ایک وقت میں ۳؍سے ۱۲؍ انڈے دیتی ہے۔ اس کی نسل آہستہ آہستہ ختم ہوتی جارہی ہے۔ دنیا میں اس پرندے کی تعداد سب سے زیادہ منی پور میں ہے۔
X
6/13
شمالی باز (پنجاب): انگریزی میں نورتھن گو س ہاک (Northern Goshawk) کہتے ہیں۔ اس کا مسکن بلند درخت ہے۔ شمالی باز دیگر پرندوں کی نظروں سے چھپ کررہتا ہے اور اڑتے وقت ہی شکار کرلیتا ہے۔ اگر انسان اس کے گھونسلے کے قریب جاتے ہیں تو یہ ان پر بھی حملہ کرتا ہے۔
X
7/13
عظیم ہندوستانی تغدار (راجستھان): اسے انگریزی میں گریٹ انڈین بسٹرڈ (Great Indian Bustard) کہتے ہیں۔ یہ سارس کی قسم کا ایک پرندہ ہے۔ اڑنے والے وزنی پرندوں میں اس کا شمار ہوتا ہے۔ ملک کے آبائی پرندوں میں یہ سب سے بڑا پرندہ ہے۔
X
8/13
سرخ تیتر (سکم): انگریزی میں بلڈ فیزنٹ (Blood Pheasant) کہتے ہیں۔ یہ زیادہ تر ہمالیائی علاقوں میں پایا جاتا ہے۔ ان کی آبادی تیزی سے کم ہوتی جارہی ہے۔ تبت، ہندوستان، بھوٹان، نیپال اور میانمار ہی میں سرخ تیتر موجود ہیں۔
X
9/13
فیروزی سبز فاختہ (تمل ناڈو): اسے انگریزی میں امیرالڈ ڈو (Emerald Dove) کہا جاتا ہے۔ دیگر کبوتروں کے مقابلے میں اس کے اڑنے کی رفتار زیادہ تیز ہوتی ہے۔ درختوں پر کم وقت گزارتی ہے اور اڑنا زیادہ پسند کرتی ہے۔
X
10/13
سبز شاہی کبوتر (تریپورہ): انگریزی میں گرین امپیریل پیجن (Green Imperial Pigeon) کہتے ہیں۔ یہ پرندہ گھنے جنگلات میں پایا جاتا ہے۔ نر اور مادہ دونوں کی گردن کا رنگ ہلکا چاکلیٹی ہوتا ہے۔ نر اور مادہ میں اتنی مشابہت ہوتی ہے کہ ان کا فرق کر نا مشکل ہوتا ہے۔
X
11/13
قرمزی سارس (اتر پردیش): اسے انگریزی میں سارس کرین (Sarus Crane) کہتے ہیں۔ یہ سارس کی نسل کا ایک پرندہ ہے جو ہجرت نہیں کرتا۔ یہ سارس اپنا گھر برسات کے موسم میں بناتا ہے جو پانی کے درمیان ہوتا ہے۔
X
12/13
ہمالیائی منال (اتراکھنڈ): انگریزی میں ہمالین منال (Himalyan Monal) کہتے ہیں۔ یہ نیپال کا قومی پرندہ ہے۔۲۰۰۷ء تک یہ ہماچل پردیش کا سرکاری پرندہ تھا۔
X
13/13
سفید ماہی خور (مغربی بنگال): انگریزی میں وہائٹ تھروٹیڈ کنگ فشر (White Throated Kingfisher) کہا جاتا ہے۔ یہ کیڑے مکوڑے، کیکڑے اور پرندوں کو بھی کھاتا ہے۔ تالاب یا دریا کے کنارے اس کا مسکن ہوتا ہے۔ اونچی عمارتوں یا درختوں پر بیٹھنا پسند کرتا ہے۔